آرام کی جگہنمونہ
روز مرہ کی مصروف زندگی جو ملاقات، تقاریب، ذمہ داریوں، بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا، والدین کا خیال رکھنا، دوسروں کی خدمت کرنا، اپنے لئے وقت نکالنا، کچھ لین دین کی بھاگ دوڑ جو پورے علاقہ میں جاری ہے، جس سے میرا لباس بھی خستہ ہوتا جا رہا ہےاور میری طاقت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔ میں کئی دفعہ حقیقی طور پر "ہری ہری چراگاہوں میں بیٹھنا چاہتا ہوں" یا راحت کے چشموں کے پاس جانا چاہتا ہوں۔" (جبکہ میں تو کسی آرام دے کرسی پر ایک کافی کے کپ کو پی کر خوش ہو جاتا ہوں۔ کیا آپ کا بھی یہ ہی خیال ہے؟)
ہمیں آرام کی جگہ چاہئے۔
آرام کی جگہ ایک وقفہ ہے آپ کے کام اور آپ کے کام کرنے کی حد کے درمیان۔ یہ آپ کے خاص دوست کے ساتھ بات چیت ہے جس میں کوئی بے چینی نہیں ۔ یہ کوئی بھاگ دوڑ کے دوران کا کھانا نہیں بلکہ ایک میز پر بیٹھ کر آرام سے کھانے کا وقت ہے۔ آپ کو یہ وقت فیاض دلی سے دینا ہے کیونکہ اس کو حاصل کرنے کے لئے آپ نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ آرام کی جگہ پر زندگی پر سکون ہے، یہ چھوٹی سی جگہ ہے اور یہاں زندگی میں اچھی چیزوں کو اہمیت دینا سیکھتے ہیں۔
مجھے پتا ہے کہ آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اپنی ساری باتیں پوری کرنے میں اور ہر طرف سے کاموں میں گھیرے ہونے کی وجہ سے آپ پریشان ہیں اور بہت دباؤ کا شکار ہیں۔ جب آپ اپنے بقیہ کاموں کی فہرست اور تاریخ دیکھتے ہیں تو سب کی طرح آپ کے لئے مشکل ہو جاتا ہے کہ اپنے کام کو دھیما کریں۔
وہ کیا ہے جو آپ کو آپ کی حد سے آگے کی زندگی گزارنے پر مجبور کر رہا ہے؟
اس کو پہچاننا مشکل ہے اور ماننا اس سے بھی مشکل مگر میرے لئے یہ ایک ڈر ہے۔ مجھ اکیلے رہ جانے سے ڈر لگتا ہے، اگرچہ میرا دن بہت تھکا دینے والا تھا پھر بھی مجھے رات کے کھانے کے دوران دوستوں کے ساتھ بیٹھنا اچھا لگتا ہے۔ مجھے باقی سب سے پیچھے رہ جانے سے ڈر لگتا ہے، پھر بھی میں انٹرنیٹ پر نئی کار تلاش کرتی ہوئی اگر چہ میری ذاتی کار بالکل ٹھیک ہے۔ مجھے لوگوں کو شرمندہ کرنے سے ڈر لگتا ہے، اس لئے میں گروہ میں شامل ہو جاتی ہوں جب کہ مجھے ان کے کام میں کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔ کیا آپ بھی اس طرح کے کاموں سے واقف ہیں؟
ڈر ہمارے کانوں میں جھوٹی سرگوشی کرتا ہے کہ ہمیں چھوڑ دیا گیا ہے اور ہم پیچھے رہ گئے ہیں، ہم ہر دن کے مطابق اپنے کام لکھ لیتے ہیں اور ان کے لئے اپنے بنک اکاؤنٹ خالی کر لیتے ہیں۔ ڈر ہمارا آرام چھین لیتا ہے۔ مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ بائبل میں بار بار دہرایا جانے والا حکم کیا ہے؟ ڈرو مت۔ خدا ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں ڈر کو اپنا مزاق اڑانے نہیں دینا۔ وہ ہمیں اس پر قابو پانے کے لئے ایک حیران کر دینے والا آسان طریقہ بتاتا ہے۔
کل ہمیں دیکھیں گے کہ خدا ہمیں دعوت دیتا ہے (ہزاروں سالوں کے لئے) تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں آرام کی جگہ بنائین۔ اسی دوران اپنے کام کی فہرست کو دیکھیں اور پوچھیں: میں کس ایک جگہ جانے کو تیار ہوں اس لئے کہ مجھے کسی کو کھو دینے یا اپنے انکار سے کسی کا دل دکھانے سے ڈر لگتا ہے؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوتے کیونکہ کہ آپ سب کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ جب آپ اپنی زندگی میں ان لوگوں کے لئے جن سے آپ پیار کرتے ہیں بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ کمال کا کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ تھک جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ وقت آرام کرنے کے لئے جگہ چاہئے۔ اس میں آپ کو ایک سادہ سا دعوت نامہ چاہئے جو آپ کو حیران کر دے، خدا آپ کے کام کی رفتار کو جو آپ کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے کچھ بدلنا چاہتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔ اس مطالعاتی منصوبہ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔
More