YouVersion Logo
تلاش

جستجونمونہ

The Quest

7 دن 7 میں سے

پہلے چار سوالوں میں خدا فانی انسانوں کو تلاش کر رہا تھا: تم کہاں ہو ؟ تمہیں یہ کس نے بتایا؟ تم کیا تلاش کر رہے ہو؟ تم کیوں ڈرے ہوئے ہو؟ واضح فرق ہے کہ یہ سوال کس قدر سچائی کو تلاش کرنے والے کی نظروں میں رہیں گے یا افق پر جب سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے اس میں بھی خود کو تلاش کرنے والے کی نظر میں آئیں گے۔

"پس جب تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو آسمانی باپ اپنے مانگنے والوں کو رُوحُ القُدس کیوں نہ دے گا؟"لوقا 11 : 13

مسیح بہت ہی خوبصورت الفاظ استعمال کر کے ان سوالات کے جواب دیتا ہے: کس قدر زیادہ؟

دیکھیں کس قدر زیادہ۔

اس سوال میں بے انتہا امید ظاہر ہوتی ہے۔

جب ہم لوقا اور متی کے الفاظ کا معاذنہ کرتے تو وہ مسیح کی تعلیم کو بڑے حیران کن انداز میں بیان کرتے ہیں ۔ پڑھیں متی 7 : 7 ۔ 11۔ اس سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟

مگر اعمال کی کتاب کے آخری الفاظ، لوقا نے روح القدس کے حوالہ کو 55 بار استعمال کیا۔ اعمال 10 : 45 میں کیا خاص بات ہے؟

لوقا نے خدا کی متاثر کرنے والے تجربہ کو دیکھے اور سنے بغیر اپنی انجیل میں لکھا، ""پس جب تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو آسمانی باپ اپنے مانگنے والوں کو رُوحُ القُدس کیوں نہ دے گا؟"لوقا 11 : 13۔ وہ جانتا تھا کہ دنیا میں روح القدس سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں۔ ایک طبیب کو دیکھیں جو آسانی سے سائنس اور قدرت کے اصولوں کو استعمال کرے، روح القدس کو بھول سکتا تھا۔ لوقا احمق نہیں تھا۔ وہ معاذنہ کر کے تیجہ پر پہنچاتا ہے۔ اس نے روح القدس کے حیران کن کام کلام، شفاء اور اعمال میں دیکھے اور خدا نے اسے اپنے کلام کا ایک دائمی حصہ قلم بند کرنے کے لئے چن لیا، جو اس کو روح القدس سے معجزاتی طور پر ملایا۔

یاد رکھیں، خدا عطا کرنے والا ہے۔ رومیوں 8 : 32 میں لکھا ہے، جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟۔ہم خدا کے دیئے گئے بہت سے تحفے یاد کر سکتے ہیں اور ہماری زبان تھک جائے گی تحفے ختم نہیں ہوں گے،مگر ان تمام تحفوں میں سے یسوع کی اپنی روح سب سے اعلیٰ تحفہ ہے۔ اس ایک تحفہ میں چھپے تحفوں کو حاصل کرتے ہماری زندگی گزر جاتی ہے: اس کے اطمینان، خوشیاں، ملاقات، حوصلہ افزائی، راہنمائی، احساس، اس فہرست کا اختتام نہیں۔

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Quest

اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، Beth Moore کلام میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اس کی قربت میں لے چلیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ غیر مناسب اختتامی نشانات جو کے جملہ کو ختم کریں گے اس کے تجسوس، دلچسپی اور حیرانگی کو ظاہر کریں گے۔ یہ سوال ایک دعوت ہے جو آپ کو خطرناک ماحول سے محبت بھرے ماحول میں لے چلے گا۔ بائبل اس طرح کی دعوت دینے سے شرماتی نہیں۔ بار بار ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے لوگ اپنے خالق سے سوال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کائنات کا خدا اپنی مخلوق سے سوال پوچھتا ہے۔ یہ جستجو ہے اس ذمہ داری کی جو ہمیں اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ کلام کی گہرائی میں اترنا سیکھیں، سوالوں کا جواب دینا سیکھیں اور اپنے سوالات خدا تک لانا سیکھیں۔ آئیں ہم ان غیر مناسب اختتامی نشانات کو موقع عطا کریں کے یہ ہمارے باپ کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا بنانے کے راستوں میں ہماری رہنمائی کریں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Beth Moore and LifeWay Women کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.lifeway.com/thequest/