YouVersion Logo
تلاش

جستجونمونہ

The Quest

1 دن 7 میں سے

یہ ایک سفر ہے جس پر ہم جا رہے ہیں۔ آپ خیال کریں کہ آپ کسی کے ساتھ سامان بندھ کر لمبے سفر پر نکلے ہیں اس سفر کے اصولوں کے مطابق آپ لمبی گفتگو کر سکتے ہیں اور ایک سوال سب کچھ روک دیتا ہے۔ آپ کی زبان رک جاتی ہے کہ کسی قسم کی چھان بین نہیں ہونی جائے ضروری چھان بین بھی نہیں، جیسے "آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟،" یا "آپ کو بھوک لگ رہی ہے؟" کچھ جملوں سے بات چیت ہونی چاہئے، کچھ دیر بعد آپ ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکیں گے۔ آپ صرف ایک دوسرے کو سننا چاہیں گے۔ یہ بات چیت نہیں ۔ اس دوران تلخ کلامی بھی ہو سکتی ہے، اس تلخ کلامی کے بعد پھر بات چیت ختم ہو جائے گی۔

جب تک روزمرہ کا آرام ہم کو نیند میں نہ چلا دے، خدا کے ساتھ چلنا ایک جستجو ہی ہے۔ سوال پوچھنے کے بغیر جستجو کے معنی نہیں۔ ایک دوسرے سے سوال جواب کی گفتگو کبھی بھی اتنی حیران کن نہیں جتنی خدا کے ساتھ تعلق میں ہوتی ہے۔ شروع میں وہ ہمیں اونچی آواز سے جواب نہیں دیتا یا آسمان پر جواب لکھا ہوا ہمیں نظر نہیں آتا اور جیسا جواب اپنے سوال کا ہم چاہتے ہیں وہ ہمیں نہیں ملتا۔ مگر خدا نے اپنی کتاب میں اتنے جواب ہمارے لئے لکھے ہیں جو ہم پوری زندگی میں بھی نہیں سن سکتے۔

ہم نے پانچ الٰہی سوالوں کی فہرست تیار کی ہے جن کے جواب دینے کے لئے ہمت کی ضرورت ہے، خدا کے ساتھ تعلق، جوٹوٹ گیا تھا، کہیں اٹک گیا تھا، اس میں حرکت ختم ہو گئی تھی یا دلچسپی نہیں تھی، اس کی راہ تیار کرنے اور بحال کرنے کے لئے طاقت کی ضرورت ہے۔ آج ان سوالات کو ذہن نشین کرنا شروع کریں۔ ان کو اپنے زہن میں ایسے ترتیب دیں کہ آپ اپنے خوابوں میں بھی ان کی فہرست بنا سکیں۔ پہلے دو خدا باپ کی طرف سے ہیں اور باقی تین خدا کے بیٹے یسوع کی طرف سے ہیں۔ کچھ کو ذہن نشین کرنے کےلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

"تم کہاں ہو؟" (پیدایش 3 : 9)

"تمہیں یہ کس نے بتایا؟" (پیدایش 3 : 11)

"تم کیا ڈھونڈ رہے ہو؟" (یوحنا 1 : 38)

"تم کیوں ڈرے ہوئے ہو؟" (متی 8: 26)

"کس قدر اور۔۔۔؟" (لوقا 11 : 13)٭

اگرچہ آپ کو آنے والے سفر میں بہت سے سوالات کا سامنا ہو گا، ان پانچ سوالات کے جواب دے کر آپ بنیاد بنا لیں گے تا کہ اپنی واپسی کا راستہ تیار کریں۔

آپ کے الگے کچھ دن ان ہی سوالات کے ساتھ گزریں گے۔ یہ وجہ ہے۔

یہ اثر آپ کی ایمانداری سے بڑھ کر نہیں ۔ یہ اس قدر ہی اثر کرے گا جتنا آپ سچ بولتے ہیں۔ بے ایمانی سے زیادہ کوئی چیز حد سے باہر نہیں۔

یہ آپ کی ایڑی توڑ دے گی کہ آپ خدا کے ساتھ نہ چل سکیں۔

خدا کے کلام میں لوقا 11 :13 پر زور دینے کے یہ اس کو ایک سوال کی شکل دی گئی ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Quest

اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، Beth Moore کلام میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اس کی قربت میں لے چلیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ غیر مناسب اختتامی نشانات جو کے جملہ کو ختم کریں گے اس کے تجسوس، دلچسپی اور حیرانگی کو ظاہر کریں گے۔ یہ سوال ایک دعوت ہے جو آپ کو خطرناک ماحول سے محبت بھرے ماحول میں لے چلے گا۔ بائبل اس طرح کی دعوت دینے سے شرماتی نہیں۔ بار بار ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے لوگ اپنے خالق سے سوال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کائنات کا خدا اپنی مخلوق سے سوال پوچھتا ہے۔ یہ جستجو ہے اس ذمہ داری کی جو ہمیں اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ کلام کی گہرائی میں اترنا سیکھیں، سوالوں کا جواب دینا سیکھیں اور اپنے سوالات خدا تک لانا سیکھیں۔ آئیں ہم ان غیر مناسب اختتامی نشانات کو موقع عطا کریں کے یہ ہمارے باپ کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا بنانے کے راستوں میں ہماری رہنمائی کریں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Beth Moore and LifeWay Women کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.lifeway.com/thequest/