YouVersion Logo
تلاش

جستجونمونہ

The Quest

4 دن 7 میں سے

آپ زیادہ تر کیا سوچتے ہیں کہ خدا کون ہے اور خدا کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں کہ آپ کون ہوں، یہ صرف خدا کے ساتھ تعلق میں ضروری نہیں ہے بلکہ یہ فتح حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔ استثنا 33 : 29 کو دوبارہ پڑھیں اور آپ کو فتح یابی کی راہیں اور پہچان ایک ساتھ ملیں گی۔ کیونکہ صرف اپنے خدا کی ڈھال اور تلوار کی وجہ سے وہ اپنے دشمنوں کو پامال کر کے آگے بڑھے۔

اسی طرح نئے عہد نامہ میں ایماندار جو افسویوں 6 : 10 ۔ 17 خوبصورت ہیں۔

ان دونوں کو یہاں ایک ساتھ دیکھیں:

ہر خدا کا بچہ جو اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو گا ان کو دو وجوہات پر ذمہ دار ٹھرایا جائے گا۔

1) ہم نے کیا ابھی تک نہیں سیکھا یا 2) ہم کیسے دھوکا کھا گئے۔ ہماری کامیابی یا ناکامی کی وجہ ہمارا ایمان ہے۔ یہ ہی خدا کے ساتھ ہمارے تعلق کی گہرائی ہے۔

جب بھی ہم گناہ کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم ایک جھوٹ کو مد نظر رکھ کر چلتے ہیں: یہ دنیا جو کچھ دے رہی ہے خدا اسے حاصل کر رہا ہے۔ بائبل وہ راہ ہے جو ہمیں خدا کے مطالق سچائی بتا کر آگے بڑھاتی ہے، ہمارے بارے میں، ہمارا ماضی، مسقبل، دوسروں کے بارے میں، دشمنوں کے بارے میں، دنیا کے بارے میں اور آگے کے بارے میں آگاہی دیتی ہے۔ خدا کے بچوں کی طرح سچائی میں چلنے کے لئے اور اس جھوٹ کو جاننے کے لئے جو سانپ پھیلا رہا ہے، اس امتحان سے اپنے ایمان کو بحال کریں: آپ کو یہ کس نے بتایا ہے؟ پاسٹر، چراہا یا استاد ہمارے لئے ایک تحفہ ہیں اور ہمیں ان کی ہدایات کے ذریعہ ترقی کرنی ہے۔ پھر بھی وہ اس بات کو ضروری مدنظر رکھیں کہ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں کیا وہ خدا کے احکام کے مطابق ہے۔

یقیناً ہم اپنے پہچان پاسٹر یا اساتذہ سے ہی حاصل نہیں کرتے۔

ہماری پہچان ہمارے والدین، بھائی بہن، دوست، راہنما، اصول سیکھانے والے، سکول، کام کاج کا تجربہ، ماحول اور ڈر سے منسلک ہے۔ ایک عام سی گفتگو، اس کو ثابت کرنے کے لئے پیش خدمت ہے:

اپنے بارے میں کچھ چیزیں بتائیں۔کیا میں احمق ہوں۔ میرا وقت خراب چل رہا ہے۔ میں لاپرواہ ہوں۔ مجھ پیسے کو استعمال کرنا نہیں آتا۔ گھر میں بند رہنا پسند کرتا ہوں۔ مجھے کوئی پسند نہیں کرتا۔ مجھ میں عام سمجھ بوجھ نہیں ۔ میں ایک ناکام شخص ہوں۔

آپ کو یہ کس نے بتایا؟آپ کی ماں نے/

کسی پرانے جان پہچان والے نے؟ آپ کی جماعت میں پڑھنے والے نے؟ آپ کی بیماری نے؟ یا خود کلامی میں یہ پتہ چلا؟

صحت مند زندگی کی چال کے لئے آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کو یہ "کس نے بتایا؟" آپ کو خدا کے کلام کو جاننا ہو گا اور اگر آپ کی چال مختلف ہے تو اس کو تبدیل کرنا ہو گا۔ آدم اور حوا ایک جھوٹ سے پھنس گئے اور انسانیت کو خاک میں ملا دیا۔ ان کی یہ ناکامیابی تیزی سے آئے اور اس کے اثرات شدید تھے اور یہ ایک جھوٹی پہچان تھی۔ گمراہ کرنے والا ہمیشہ چور ہوتا ہے۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Quest

اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، Beth Moore کلام میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اس کی قربت میں لے چلیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ غیر مناسب اختتامی نشانات جو کے جملہ کو ختم کریں گے اس کے تجسوس، دلچسپی اور حیرانگی کو ظاہر کریں گے۔ یہ سوال ایک دعوت ہے جو آپ کو خطرناک ماحول سے محبت بھرے ماحول میں لے چلے گا۔ بائبل اس طرح کی دعوت دینے سے شرماتی نہیں۔ بار بار ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے لوگ اپنے خالق سے سوال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کائنات کا خدا اپنی مخلوق سے سوال پوچھتا ہے۔ یہ جستجو ہے اس ذمہ داری کی جو ہمیں اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ کلام کی گہرائی میں اترنا سیکھیں، سوالوں کا جواب دینا سیکھیں اور اپنے سوالات خدا تک لانا سیکھیں۔ آئیں ہم ان غیر مناسب اختتامی نشانات کو موقع عطا کریں کے یہ ہمارے باپ کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا بنانے کے راستوں میں ہماری رہنمائی کریں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Beth Moore and LifeWay Women کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.lifeway.com/thequest/