جستجونمونہ
ہم نے اپنے پانچ معاذنہ کرنے والے والا سوالات کو دیکھ لیا ہے۔ 1)تم کہاں ہو؟ اور 2)تمہیں یہ کس نے بتایا؟ یسوع نے جو سوال یوحنا 1 : 38 میں پوچھا وہ ہمارا تیسرا سوال ہے: "تم کیا تلاش کر رہے ہو؟" اسے یہ بہت عجیب لگتا ہے جب ہم سوچتے ہیں کہ وہ کیا سننا چاہتا ہے۔ یسوع ہماری ایمان داری کو برداشت کر سکتا ہے۔ اسے پہلے ہی پتہ ہے کہ اس سوال کا حقیقی جواب کیا ہے؟ "آپ کیا تلاش کر رہے ہیں؟" اس میں پریشانی شامل ہے، جیسے دولت، یا تحفظ، یا جنسی تعلقات یا کوئی اور چیز۔ کئی دفعہ بڑی زبردست گواہی میں شامل ہوتا ہے، "میں ـــــ کو تلاش کر رہا تھا اور مجھے یسوع مل گیا۔"
یوحنا 5 باب میں سامری عورت یسوع کو تلاش کرنے کنوائیں پر نہیں آئی تھی۔ وہ پانی لینے آئی تھی، یسوع نے اسے بتایا کہ میں زندگی کا پانی ہوں۔ اسے مسترد نہیں کیا گیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ کسی اور ہی چیز کی تلاش کر رہی ہے جو غلط ہے۔ یسوع نے اس عورت کی خواہش کو استعمال کرتے ہوئے اسے بتایا کہ وہ اپنے دل کی گہرائی میں کس چیز کی پیاس رکھتی ہے: ایک نجات دہندہ کی جو پاگل پن ختم کرے، اسے معاف کرے اور اسے اس کی عزت دلوا سکے۔ ایک مسیحا جو اس کی کہانی کو جانتا تھا اور اس کو حقیقی انصاف دے سکتا تھا۔
ساؤل نے جب یسوع کو دمشق کی راہ پر دیکھا تو یسوع وہ آخری تلاش تھی جو اس کی زندگی کا مقصد تھی۔ مگر وہ یسوع کو تو تلاش نہیں کر رہا تھا۔ وہ تو یسوع کے پیروکاروں کو پکڑنے کے لئے تلاش کر رہا تھا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کے تلاش کرنے والوں کو ملتا ہے مگر کئی دفعہ وہ نہیں ملتا جو وہ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ مگر تلاش کرنے والوں کو کچھ مل ہی جاتا ہے۔ دروازہ کھٹکھٹانے والوں کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے مگر جو میزبان جو وہ سوچ رہے ہوتے ہیں وہ اکثر نہیں ملتا۔ وہ ہماری وقتی خواہشات سے بڑھ کر سوچتا ہے اور ان چیزوں کے بارے میں جانتا ہے جو ہمیں چاہئے جب ہم اپنی کہانی کے آخر میں ہوں گے۔ یسعیاہ 46 : 10 ہماری جستجو کی انتہا کے بارے میں بات کرتا ہے: خدا کو اختتام کا ابتدا سے ہی پتہ ہے۔ یہ الفاظ ہیں جو اس عالمی دوڑ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے۔ یہ جستجو کرنے والے کو حوصلہ عطا کریں گے۔
کون سی خواہش آپ کے دل کی گہرائی میں زندہ ہے؟ آپ کس تلاش میں ہیں؟ ان میں سے کون سی خواہشات پوری نہیں ہو سکیں؟ خدا کو لکھ کر دیں اور اسے بتائیں کہ کس تلاش میں آپ اب بھی ہیں۔ آپ کی آرزو کیا ہے۔ اسے بتائیں کہ کون سی خواہشات آپ کو چلا رہی ہیں۔ آپ کو جلدی احساس ہو گا ان میں سے بہت سی خواہشات خدا نے ہی آپ کے دل میں پیدا کی ہیں۔
زبور 38 : 9 کو انچی آواز میں یسوع کے لئے پڑھیں جب آپ اسے ختم کر رہے ہیں۔ ان پر دھیان دیں۔ ان کو یاد کریں ۔ اس سچائی کو ایک خیمہ کی طرح استعمال کریں جس میں آپ آرام کر سکیں اور اپنی آگے کی زندگی گزار سکیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، Beth Moore کلام میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اس کی قربت میں لے چلیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ غیر مناسب اختتامی نشانات جو کے جملہ کو ختم کریں گے اس کے تجسوس، دلچسپی اور حیرانگی کو ظاہر کریں گے۔ یہ سوال ایک دعوت ہے جو آپ کو خطرناک ماحول سے محبت بھرے ماحول میں لے چلے گا۔ بائبل اس طرح کی دعوت دینے سے شرماتی نہیں۔ بار بار ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے لوگ اپنے خالق سے سوال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کائنات کا خدا اپنی مخلوق سے سوال پوچھتا ہے۔ یہ جستجو ہے اس ذمہ داری کی جو ہمیں اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ کلام کی گہرائی میں اترنا سیکھیں، سوالوں کا جواب دینا سیکھیں اور اپنے سوالات خدا تک لانا سیکھیں۔ آئیں ہم ان غیر مناسب اختتامی نشانات کو موقع عطا کریں کے یہ ہمارے باپ کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا بنانے کے راستوں میں ہماری رہنمائی کریں۔
More