YouVersion Logo
تلاش

خدا ہما را مدد گا رنمونہ

خدا ہما را مدد گا ر

5 دن 5 میں سے

پانچواں دن:

زبُور 54:4
"دیکھ، خدا میری مدد کرنے والا ہے؛ خداوند میری جان کا سنبھالنے والا ہے۔"

خدا کی مدد صرف دنیاوی معاملات تک محدود نہیں ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ وہ ہماری زندگی میں صرف چھوٹے یا بڑے کاموں میں ساتھ دیتا ہے۔ خدا کی مدد ہر لمحے، ہر مقام پر ہمارے لیے موجود ہے۔ یہاں تک کہ جب ہم اُس کے کلام کی گہرائیوں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں، خدا اپنی قوت اور حکمت سے ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ خدا کا کلام وہی ہے جو ازل سے قائم ہے، اور جس میں الٰہی بھید اور سچائیاں چھپی ہوئی ہیں، جن کو سمجھنا عام انسان کے لیے ممکن نہیں۔ مگر جب ہم دل سے اُس کی تلاش کر تے ہیں، تو خدا ہمیں نہ صرف اپنے کلام کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے بلکہ ہماری زندگیوں میں اُس کلام کے اثرات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

جیسا کہ میں نے پہلے دن ذکر کیا تھا، خدا نے ہماری زندگیوں میں مددگار مقرر کیے ہیں، جیسے کہ انسانوں کے لیے ابتدا میں آدم کے لیے ایک مددگار بنایا گیا۔ جب میں پیدائش

2 : 18 کی اس آیت پر غور کر رہی تھی۔

""آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں؛ میں اُس کے لیے ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کی مانند ہو۔

" آیت پڑھتے وقت خدا نے مجھے ایک عمیق حقیقت سکھائی۔ ابتدا میں عورت، یعنی حوا کو آدم کے لیے مددگار بنایا گیا تھا، لیکن وہ گنا ہ میں پڑ گئی ۔لیکن اب نئے عہد میں، ہمارے لیے خدا خود مددگار بن گیا ہے۔ یہ ایک عظیم بھید ہے جو خدا نے مجھے سکھایا کہ وہی جو کائنات کا خالق ہے، ہماری مدد کے لیے ہمارے قریب ہے۔ وہ ہمارے دلوں کی حالت کو جانتا ہے، ہماری کمزوریوں کو سمجھتا ہے، اور ہمیں وہ حکمت بخشتا ہے جو اس دنیا کی سمجھ سے بالا تر ہے۔دانی ایل نبی کا واقعہ بھی ایک طاقتور مثال ہے کہ جب دانی ایل خدا کے بھیدوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ اکیلا سمجھنے سے قاصر تھا، خدا نے اپنا فرشتہ بھیجا تاکہ وہ اسے سکھائے اور اُس کے دل کو روشن کر ے۔ یہی خدا آج بھی ہمارے ساتھ کرتا ہے۔ جب ہم اُس کے کلام کو سمجھنے کے لیے کوشش کرتے ہیں اور دعا میں اُس سے مدد مانگتے ہیں، تو وہ اپنی آسمانی مدد بھیجتا ہے تاکہ ہم اُس کے بھیدوں کو سمجھ سکیں۔ یہاں تک کہ وہ فرشتے بھیجتا ہے تاکہ وہ ہمیں سکھائیں اور ہماری راہنمائی کریں۔میرے عزیزو، یہ حقیقت دل میں رکھیں کہ جب ہم خدا کے کلام کے قریب آتے ہیں، اُس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، تو خدا ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا۔ وہ فوراً ہماری مدد کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ اُس کی مدد فقط جسمانی نہیں بلکہ روحانی اور ذہنی طور پر بھی ہوتی ہے۔ وہ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں ہماری راہنمائی کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی مرضی کے مطابق چل سکیں۔

یہاں ایک اور گہری بات یہ ہے کہ کوئی انسان، خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، ہماری اُس طرح مدد نہیں کر سکتا جیسے خدا کر سکتا ہے۔ انسان کی مدد محدود ہوتی ہے، لیکن خدا کی مدد لامحدود ہے۔ اب ہم مسیح میں نئے مخلوق ہیں، اور مسیح خود ہمارے لیے مددگار بن گیا ہے۔ خداوند یسوع مسیح نے ہمیں روح القدس عطا کیا ہے، جو ہمارا مددگار اور رہنما ہے، جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے اور ہمیں ہر وقت راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

خدا کا کلام ہمیں بارہا یاد دلاتا ہے کہ وہ کبھی ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا۔ ہمیں صرف اُس پر بھروسہ کرنا ہے اور ہر معاملے میں اُس کی مدد مانگنی ہے۔ جیسے دانی ایل نے خدا سے مدد طلب کی، ویسے ہی ہمیں بھی ہر معاملے میں خدا سے مدد کی درخواست کرنی چاہیے، اور خدا یقیناً ہماری مدد کے لیے آسمان سے قدم بڑھائے گا۔

خدا کی مدد ہمیں اُس کے کلام کو سمجھنے میں، اُس کے بھیدوں کو جاننے میں، اور ہماری روزمرہ زندگی کے مسائل کا حل نکالنے میں ہر لمحہ ملتی ہے۔ وہ ہمیں راستے دکھاتا ہے، ہماری راہنمائی کرتا ہے، اور ہمیں زندگی کے سفر میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔ جب ہم خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں، تو وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتا۔

میرے دوستو، ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارا خدا ایک زندہ، محبت کرنے والا، اور وفادار مددگار ہے۔ وہ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے، ہمارے دلوں کی پکار کو جانتا ہے، اور ہماری ہر ضرورت میں ہمارا ساتھ دیتا ہے۔ پس، آئیے ہم اُس پر پورا بھروسہ کریں، اور اپنی زندگی کے ہر قدم پر اُس کی مدد کے طالب رہیں۔

آمین۔

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا ہما را مدد گا ر

خدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اس پلان میں ہم خدا کی مدد اور اس کی حضوری کو اپنی زندگی میں محسوس کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں گے، تاکہ ہمارے ایمان کو تقویت ملے اور ہم اپنی مشکلات میں پُرامیدی اور بھروسہ پیدا کر سکیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day