خدا ہما را مدد گا رنمونہ
تیسرا دن:
زبُور 121:\1-2
"میں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں— میری مدد کہاں سے آئے گی؟ میری مدد خداوند کی طرف سے ہے، جو آسمان اور زمین کا خالق ہے۔"
13ستمبر کی شام 7 بجے مجھے ایک فون آیا کہ میرے سب سے بڑے بھائی کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور ان کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے۔ وہ آئی سی یو میں بہت نازک حالت میں ہیں۔ یہ خبر سن کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ہمارا پورا خاندان شدید صدمے میں تھا اور آنسوؤں سے رو رہا تھا۔ ہم اپنے بھائی سے چار گھنٹے کے فاصلے پر تھے، اور فوراً اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ سفر ہمارے لیے ایک کڑا امتحان تھا۔ خوف، بے یقینی اور درد سے بھرا ہوا۔
لیکن اسی لمحے میرے والد صاحب نے کہا، "میرا خدا، جس کی میں عبادت کرتا ہوں، کبھی مجھے مایوس نہیں کرے گا۔" ان کے الفاظ نے ہمیں سہارا دیا۔ ہم سب نے رو رو کر خدا کے حضور دعا کی اور جیسے ہی اسپتال پہنچے، بھائی کو خون میں ڈوبا دیکھ کر ہماری حالت غیر ہوگئی۔ لیکن وہ لمحہ تھا جب میں نے خدا کو ہماری مدد کرتے ہوئے محسوس کیا۔ زبُور 46: 1
"خدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مُصیِبت میں مُستعِد مدد گار۔"
ڈاکٹرز ہمیں مسلسل مایوس کن خبریں دے رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ بس گنتی کے چند گھنٹے ہیں، دیکھیں کتنی دیر تک وہ زندہ رہتے ہیں۔ ڈاکٹرز کی باتیں سن کر ہمارا دل ٹوٹ رہا تھا، لیکن ہمارا خدا، جو ہمارا سچا مددگار ہے، وہ ہمارے ساتھ تھا۔ بھائی کی دو بڑی سرجریاں ہوئیں، اور وہ دو مہینے تک کوما میں رہے۔ لیکن، میرے عزیز دوستوں، خدا نے ہمیں کبھی تنہا نہ چھوڑااور نہ ہی خدا نے میر ے بھا ئی کو تنہا چھوڑا۔ ہر دن، ہر لمحہ خدا نے اُن کو سہارا دیا۔ اور ہر دن میر ے بھائی کے لیے بہتری کے دن ثابت ہوئے۔
آج میرے بھائی ہمارے ساتھ ہیں، وہی بھائی جن کے بارے میں ڈاکٹرز کہہ رہے تھے کہ وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ لیکن خدا نے اپنی قوت کا ہاتھ بڑھا کر انہیں نئی زندگی بخشی۔ آج وہ خدا کی خدمت کر رہے ہیں، اور ہم سب اُس کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں اس امتحان میں نہ صرف سہارا دیا بلکہ ہمارے بھائی کو بچا لیا۔
دوستو! واقعی، میری مدد خداوند کی طرف سے ہے، جو آسمان اور زمین کا خالق ہے
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اس پلان میں ہم خدا کی مدد اور اس کی حضوری کو اپنی زندگی میں محسوس کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں گے، تاکہ ہمارے ایمان کو تقویت ملے اور ہم اپنی مشکلات میں پُرامیدی اور بھروسہ پیدا کر سکیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day