YouVersion Logo
تلاش

خدا ہما را مدد گا رنمونہ

خدا ہما را مدد گا ر

4 دن 5 میں سے

چوتھا دن :

یسعیاہ 41:13

"کیونکہ مَیں، خداوند تیرا خدا، تیرا دایاں ہاتھ پکڑ کر کہتا ہوں، 'مت ڈر، مَیں تیری مدد کروں گا۔'"

بے شک، میرے عزیز دوستوں! ہمارا خداوند ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم ڈریں نہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ ہماری مدد کے لیے موجود ہے۔ یہ اس کا وعدہ ہے، اور اس نے میری زندگی میں اس وعدے کو کس طرح پورا کیا، میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

کئی سال پہلے، میں ایک اسکول میں پڑھاتی تھی۔ اسی دوران میری بڑی بہن امید سے تھی اور اسے میری ضرورت تھی۔ میں نے اپنا اسکول چھوڑا اور اُس کے ساتھ دوسرے شہر شفٹ ہو گئی تاکہ اس مشکل وقت میں اُس کا ساتھ دے سکوں۔ اُس کی ڈلیوری کے بعد، میں نے مختلف اسکولوں میں کئی انٹرویوز دیے، لیکن ہر جگہ پر نوکریاں بھر چکی تھیں۔ دن بدن میری مایوسی بڑھتی گئی، کیونکہ ہر دروازہ بند نظر آ رہا تھا، اور میرا دل خوف اور پریشانی سے بھر گیا تھا۔

خدا کے حضور دعا کی اور کہا، "خداوند، تُو ہی میری سب سے بڑی امید ہے، تُو ہی راستے بناتا ہے جہاں کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ میں تیری مدد کی منتظر ہوں!"

میرے عزیزوں، وہ لمحہ میری زندگی کا ایک ایسا موڑ تھاجس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی جو خدا نے میرے لیے کیا۔ گورنمنٹ کالج میں ایک ویکنسی آئی، اور وہ ویکنسی میری ڈگریوں کے عین مطابق تھی۔ لیکن یہ سب کچھ ایسے ہوا جیسے خدا نے میرے لیے خاص انتظام کیا ہو، کیونکہ وہ ایک اقلیتی سیٹ تھی اور میرے مقابلے میں کوئی نہیں تھا۔ دیگر جگہوں پر جہاں میں اپلائی کرتی، وہاں لڑکیاں مجھ سے زیادہ قابل اور اعلیٰ گریڈز کی حامل تھیں۔ مگر یہاں، خدا نے میرا دایاں ہاتھ پکڑا اور کہا، "ڈر مت، میں تیری مدد کروں گا!"

حالیلویہ! خدا نے اپنے وعدے کو پورا کیا اور مجھے وہ نوکری دی، جہاں میں اکیلی تھی۔ اُس نے ثابت کر دیا کہ جب ہم اُس پر پورا بھروسہ کرتے ہیں، وہ نہ صرف ہمارے لیے راستے بناتا ہے بلکہ ہماری مدد بھی کرتا ہے۔

میرے عزیزو! آپ بھی خدا سے مدد مانگیں، کیونکہ اُس کا کلام سچا ہے۔ وہ آپ کا ہاتھ پکڑے گا اور آپ کو کہے گا، "مت ڈر، میں تیری مدد کروں گا!" آمین۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا ہما را مدد گا ر

خدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اس پلان میں ہم خدا کی مدد اور اس کی حضوری کو اپنی زندگی میں محسوس کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں گے، تاکہ ہمارے ایمان کو تقویت ملے اور ہم اپنی مشکلات میں پُرامیدی اور بھروسہ پیدا کر سکیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day