YouVersion Logo
تلاش

خدا ہما را مدد گا رنمونہ

خدا ہما را مدد گا ر

1 دن 5 میں سے

پہلا دن :

دنیا میں رہتے ہوئے، ہمیں ہمیشہ ایک مددگار کی ضرورت ہوتی ہے۔ خدا نے جب انسان کو پیدا کیا، تو اُس نے آدم کے لیے ایک خاص مددگار، حوا، کو بنایا۔ جیسا کہ پیدائش 2:18 میں لکھا ہے: "آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں؛ میں اُس کے لیے ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کی مانند ہو۔" حوا آدم کی پہلی مددگار تھی، مگر بدقسمتی سے وہی مددگار اُس کو گناہ کی طرف لے گئی، اور گناہ کے نتیجے میں موت دنیا میں آئی۔ لیکن خدا نے انسان کو موت اور گناہ سے نجات دینے کے لیے ایک عظیم منصوبہ بنایا۔ اُس نے خود دنیا میں آکر، انسانی جسم اختیار کیا، اور انسان کو دوبارہ نئے سرے سے پیدا کرنے کا راستہ دکھایا، جیسا کہ یوحنا 3:3 میں یسوع نے فرمایا: "جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو، وہ خدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سکتا۔" نجات کے لیے نئے سرے سے پیدا ہونا لازمی ہے، اور نئے سرے سے پیدا کرنے کے بعد خدا نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا۔جیسے آدم کے لیے کہا تھا کہ اس کا اکیلا رہنا اچھا نہیں اسی طرح جب نئے سرے سے پیدا کیا تو کہا کہ اس کا بھی روحا نی طور پر اکیلا رہنا اچھا نہیں اس لیے وہ خود مددگار بن کر آیا پہلا مددگار کمزور تھا مگر اب خدا خود انسان کا مددگار بن گیا اور وعدہ کیا کہ جب وہ جسمانی طور پر دنیا سے جائے گا، تو ایک اور مددگار، روح القدس، بھیجے گا۔ یوحنا 16:7 میں لکھا ہے:

"میرا جانا تمہارے لیے فائدہ مند ہے، کیونکہ اگر مَیں نہ جاؤں تو مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا، لیکن اگر مَیں جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔" اب خدا خود روح القدس کی صورت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے تاکہ ہمیں ہر لمحہ، ہر مشکل میں سنبھالے اور راستہ دکھائے۔ جیسا کہ یوحنا 16:13 میں یسوع نے کہا : "جب وہ یعنی رُوحِ حق آئے گا تو تمہیں تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔" زندگی کے ہر موڑ پر روح القدس ہمارا دائمی مددگار ہے، جو ہمیں گناہ، مشکلات، اور دنیا کی فریب کاریوں سے بچاتا ہے۔

خدا ہما را مددگار کبھی ناکام نہیں ہوتا، کیونکہ اب وہ خود ہماری زندگیوں میں شامل ہو کر ہمیں سنبھالتا اور راہنمائی کرتا ہے

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا ہما را مدد گا ر

خدا ہمیشہ ہماری مدد کے لئے موجود ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ اس پلان میں ہم خدا کی مدد اور اس کی حضوری کو اپنی زندگی میں محسوس کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں گے، تاکہ ہمارے ایمان کو تقویت ملے اور ہم اپنی مشکلات میں پُرامیدی اور بھروسہ پیدا کر سکیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day