روحانی مضبوطی ۔نمونہ
ہر صبح و شام...
آج، زندگی کے سبق کے لیے عہد نامہ قدیم کی ایک کہانی پر چلتے ہیں۔
اور وہ فِلستی صُبح اور شام نزدِیک آتا اور چالِیس دِن تک نِکلکر آتا رہا۔1 سموئیل16:17
یہ آیت بہت واضح اور سادہ ہے پھر بھی میں نے اسے کئی سالوں سے بغیر سمجھے پڑھا ہے۔ آپ اس میں سے کیا پڑھ رہے ہیں؟ یقینی طور پر کہ جاتی جو لیت ایک حقیقی مغرور درد رہا ہے، ہا نا ؟
ہر صبح اور ہر شام، فلسطینیوں اور اسرائیلیوںکی فوج آپس میں آمنے سامنے آتی تھی ۔ ۔ اور آپ جانتے ہیں کہ اسرائیلیوں کا مشہور دعا اور خدا کی عبادت کا وقت کیا ہوتا تھا؟ جی
ہا ں بالکل۔ صبح اور شام۔
اب تصور کریں کہ آپ دعا کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ پر ایک دیو گرج رہا ہے! آپ کا ردعمل کیسا ہو گا؟ میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ بنی اسرائیل نے کیسا رد عمل ظاہر کیا۔ کلام کہتا ہے۔"
اور سب اسرئیلی مرد اُس شخص کو دیکھ کر اُسکے سامنے سے بھاگے اور بہت ڈر گئے۔ 1 سمو ئیل 24:17
جا تی جو لیت اُن کی دعا کے اوقا ت کے درمیا ن اُن کو ڈرتا تھا ۔بنی اسرائیل جاتی جولیت کے ساتھ لڑائی میں داخل ہونے سے ڈرتے تھے۔ ہاں، وہ اس جنگ میں ہارنے سے ڈرتے تھے۔ لیکن، اگرچہ انہیں اس وقت اس کا احساس نہیں تھا، لیکن وہ پہلے ہی جنگ کے ایک بہت ہی سنگین علاقے میں دیو کے ہاتھوں شکست کھا چکے تھے۔ دیو نے صبح و شام خدا کے ساتھ اپنا وقت چرایا تھا۔ ہر دن دو با ر!
تب داؤد نے آگے آ کر ساؤل بادشاہ سے کہا، "لکھا ہے :اور دؔاؤد نے سؔاؤل سے کہا کہ اُس شخص کے سبب سے کِسی کا دِل نہ گھبرائے ۔ تیرا خادِ م جا کر اُس فِلستی سے لڑیگا۔۔" (1 سموئیل 17:32) یہا ں مجھے داود کی بہا دری بہت پسند ہے اور میں حیران بھی ہوں کہ اس سے پہلے تمام لوگوں میں سے کسی نے یہ ہمت کیوں نہیں کی!
داود نے اپنے ایمان اور خُدا پر اپنے بھروسے کے درمیان کوئی چیز نہیں آنے دی۔ اس کے اور اس کے خدا کے درمیان ایک دیو بھی نہیں آسکتا تھا۔ صبح اور شام میں؟
کون سا دیو آپ کو خدا کے ساتھ وقت گزارنے سے روک رہا ہے؟ آپ کو خدا کے ساتھ آپ کی رفاقت سے محروم کر کے کس دیو نے آپ کو شکست دی؟
آج، کیا آپ بھی دلیری سے اپنے دیو کے سامنے کھڑے ہو کر نہیں کہیں گے، ".اُس شخص کے سبب سے کِسی کا دِل نہ گھبرائے ۔ تیرا خادِ م جا کر اُس فِلستی سے لڑیگا.. ۔" (1سموئیل 17: 32
کیونکہ: اگر آپ فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو خدا کی طاقت سے قدم بڑھانا ہوگا، اور دیوکو شکست دینا ہوگی۔
آپ ایک معجزہ ہیں ۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
روحانی مضبوطی ۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/