YouVersion Logo
تلاش

روحانی مضبوطی ۔نمونہ

روحانی مضبوطی ۔

1 دن 7 میں سے

یہ آج ممکن ہے!

کیا آپ حوصلہ شکنی کا شکا ر ہیں؟ لوگوں سے ، زندگی سے یا خود سے مایوس ہیں؟ ، کیا آپ زندگی سے سوالات کر رہے ہیں؟ سوالات پر سوالات ؟

اور آپ آخری اُمید تلاش کر رہے ہیں؟ان با تو ں کے بعد، میں اس ہفتےمیں آپ کی نئے سرے سے حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں—اور آپ کو صرف ایک تنکا نہیں، بلکہ ایک مضبوط چٹان اس پر محفوظ طریقے سے کھڑا کرنے کے لیے حو صلہ دینا چاہتی ہوں! چلوپھر چلیں…

میں ابھی شاور میں گر پڑی ۔ مجھے لگا جیسے میری آنکھوں سے شاور سے زیادہ پانی نکل رہا ہو۔ میں نے ایسا کیوں ہونے دیا؟ میں بالکل ٹوٹ چکی ہوں، افسردہ ہوں، بے جان ہوں، اور بے بس ہوں۔ میں دن میں کئی بار ٹوٹ جاتی ہوں۔ روتی ہوں، چیختی ہوں۔ میں!!!... میں تھک چکی ہوں..." (جولائی 2017)

مکمل طور پرمیں چونک گی، میں نے حال ہی میں یہ الفاظ ایک نوٹ بک میں پڑھے جنہیں میں نے بے معنی سمجھا۔ میں نے صرف ایک صفحے پر لکھا تھا، اور ان الفاظ نے ایک بار پھر میرا دل توڑ دیا۔بار بار، میں نے لائنوں کو پڑھا اور سوچا، "یقینا یہ میری زندگی نہیں ہے۔

جب سے میں نے یہ الفاظ لکھے ہیں خدا نے بہت ہی کم وقت میں کیا کمال کیا ہے۔ اس نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس قدر کہ آج — میرے ماضی کے مشکل تجربات کی وجہ سے — میں آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہوں، چاہے آپ کسی بھی وقت سے گزر رہے ہوں۔

جیسے ہی میں اسے اپنے کمپیوٹر میں ٹائپ کرتی ہوں، میری آنکھیں پھر سے آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میرے لیے کتنی بری چیزیں تھیں۔ میں اس وقت

کبھی یقین نہیں کر سکتی تھی کہ میرے لیے ایسی تبدیلی ممکن ہے!

میں آج آپ کو بتا نا چاہتی ہوں، تاکہ آپ کو بار بار ان سچائیوں پر ایما ن رکھنے کی ترغیب دوں:

(متی 10-27)یِسُوع نے اُن کی طرف نظر کر کے کہا یہ آدمِیوں سے تو نہِیں ہو سکتا ہے لیکِن خُدا سے ہو سکتا ہے کِیُونکہ خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔

آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے معاملے میں صورتحال نہیں بدل سکتی؟

خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے!

آپ کو یقین ہے کہ آپ کی شادی ختم ہو چکی ہے؟

خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے!

آپ کو یقین ہے کہ آپ کے بچے یسوع کو کبھی نہیں پائیں گے؟

خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے!

آپ کو یقین ہے کہ آپ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے؟

خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔

خُدا کے لیے، سب کچھ ممکن ہے، کیونکہ اُسی کے لیے ہی سب کچھ ممکن ہے!اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ آمین۔" (افسیوں 3:20 )

آج آپ کو نئے سرے سے ایمان اور بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے؟ میرے ساتھ دعا کریں، "اے باپ ، مجھے یقین ہے کہ آپ کے لیے سب کچھ ممکن ہے، بشمول میری زندگی کے ! میں آپ کی تعریف کرتی ہوں! آمین۔"

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 2