YouVersion Logo
تلاش

روحانی مضبوطی ۔نمونہ

روحانی مضبوطی ۔

2 دن 7 میں سے

"کیا آپ تنہائی کے صحرا میں ہیں؟"

میں ہمیشہ دوسروں کی اس وقت مدد کرتی ہوں جب وہ ضرورت مند ہوتے ہیں، یہ صرف اتنا ہے کہ جب میں کسی برے راستے پر ہوتی ہوں تو مجھے صحرا سے گزرنا پڑتا ہے، یعنی جب میرے سا تھ کوئی نہیں ہوتا ہے۔"

یہ الفاظ مجھے ہمارے ایک قارئین نے لکھے تھے اور فوراً میں نے سوچا، "میں جانتی ہوں! ہا ں میں اس احساس کو جانتی ہوں!" اور بس... یہ صرف ایک احساس ہے! آخر ہم کیوں پریشان ہوں کہ لوگ ہماری مدد نہیں کرتے جب کہ خدا کے لیے وہ سب کچھ ممکن ہے جو انسانوں کے لیے ممکن نہیں؟

اپنے دِل کی خوب حفاطت کر کیونکہ زندگی کا سر چشمہ وہی ہے۔(امشال4-23

آپ کے خیالات آپ کو بتا رہے ہیں، "کوئی میری مدد نہیں کرے گا۔ میں ہمیشہ اکیلا رہتا ہوں۔ اور یہ خواب جو خدا نے میرے دل میں ڈال دیا ہے، میں اسے حقیقت میں نہیں بدل سکتا، کیونکہ کوئی میری مدد نہیں کرے گا۔"

ٹھیک ہے، پھر کیا میں پوچھ سکتی ہوں کہ آپ کسی انسان کا انتظار کیوں کر رہے ہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے جب کہ خدا آپ کو اس سے زیادہ دے سکتا ہے جو انسان آپ کو کبھی نہیں دے سکتا؟

آپ اس وقت مایوس کیوں ہوتے ہیں جب لوگ آپ کی مدد نہیں کرتے جب کہ آپ کے پاس خدا کی طرف سے ایسا واضح حکم ہے، حالانکہ وہ اسے تسلیم نہیں کرتے؟

اگر اس نے خود آپ کو یہ زندگی دی ہے، تو وہ خود بھی اس میں آپ کی مدد کرے گا! اور یہی بات آپ کے مشن پر بھی لاگو ہوتی ہے: اگر اس نے خود آپ کو یہ مشن دیا ہے، تو وہ خود بھی اس میں آپ کی مدد کرے گا!

اپنے چہرے سے آنسو پونچھیں، کیونکہ آپ اُس کی نور میں چلتے ہیں، اور یہ نور دنیا کو پہچانتی ہے جسے آپ کے ساتھی اکثر نہیں پہچانتے ہیں۔ لیکن اس کی روشنی میں ہم اسے دوبارہ دیکھتے ہیں: وہ سچائی جو ہمیشہ ہمارے لیے ہے، جیسا کہ زبور میں کہا گیا ہے:

"کیونکہ زندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔ تیرے نور کی بدولت ہم روشنی دیکھینگے۔!" (زبور 36:9

ایک بار پھر، "اپنے چہرے سے آنسو پونچھو اور اس کی روشنی میں کھڑے ہو جائیں، اس سے فریاد کرو، دعا کرو، اسے تلاش کرو... اور تم جلدی سے پہچان لو گے کہ زبور میں کیا لکھا "بلکہ خواہ مُوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈرونگا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مجھے تسلی ہے۔"

(زبور 23:4

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 1دِن 3