YouVersion Logo
تلاش

روحانی مضبوطی ۔نمونہ

روحانی مضبوطی ۔

3 دن 7 میں سے

تمہارے آنسوؤں کو دیکھا جا نا۔

میرا یقین کر یں ۔جب میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میرے پاس بھی ایسے لمحات ہوتے ہیں جب میں سوچتی ہوں، کہ "میں یہ سب کس لیے کر رہی ہوں؟"

میں تصور کروں گی کہ کچھ دن آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے ساتھ آپ بھی اپنی حد تک پہنچ جائیں گے۔ شاید آپ وقتاً فوقتاً یہ بھی سوچتے ہوں کہ "میں بچوں کو دنیا میں کیوں لایا؟ اب میری اپنی کوئی زندگی نہیں ہے!"

مجھے حال ہی میں واقعی مایوسی ہوئی ہے، یہاں تک کہ میری توہین بھی ہوئی ہے، جب مختلف لوگوں نے میرے کام اور کالنگ کی اہمیت نہیں جا نا ہے ۔ اور یہ خوفناک ہے کہ لوگ کتنی جلدی ان الفاظ پر یقین کرتے ہیں۔ہاں، میرے لیے میرے ما لی حا لات بھی مشکل رہے ہیں۔اور ان لوگوں نےمجھے مشورہ دیا، "بس اپنی خدمت اس کے علاقے میں کم کرو اور کہیں اور اچھی کمائی کرو۔یہ چہرے پر ایک تھپڑ کی طرح محسوس ہوا، اور ہر بار، میں نے بعد میں خود کو آنسوؤں میں پایا، اپنی پوری زندگی سے سوال کیا۔

میں نے سنجیدگی سے دعا کی، "یسوع اگر میں جو کچھ کر رہی ہوں جو غلط ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں روکوں، تو مجھے دکھائیں۔" اگلے ہی لمحے میں نے روزانہ کیلنڈر کھولا جو مجھے اس خدمت سے بھیجا گیا تھا جس کی میں پیروی کرتی ہوں۔ اس نے کہا:خدا نے آپ کی زندگی میں آپ کو ایک عظیم دعوت دی ہے۔ یہ ایک واقعی عظیم شخص کے لئے دعوت ہے اور اس عظیم شخص کو میں آپ میں دیکھتا ہوں!

مجھے اس سے بہت حوصلہ ملا، مجھے سچائی یاد دلائی گئی ! اور، وہ الفاظ آپ کے لیے بھی ہیں! آپ صحیح راستے پر ہیں! کسی کو بھی ان عظیم کاموں کو کم نہ سمجھنے دیں جو خدا آپ کے ذریعے انجام دے رہا ہے!

" (زبور 37: 23 -24انسان کی روشیں خُداوند کی طرف سے قائم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔
24 اگر وہ گر بھی جائے تو پڑا نہ رہیگا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔

کتنے حوصلہ افزا الفاظ ہیں! خدا تمہیں دیکھتا ہے! وہ تم سے محبت کرتا ہے! ہاں! اور یہ وہی ہے جو آپ کی دوبارہ مدد کرے گا جب آپ ٹھوکر کھائیں گے یا گریں گے، یہاں تک کہ اگر آپ یہ سوال کر رہے ہوں کہ کیا آپ اب بھی اپنی کال کی پیروی کر سکتے ہیں؟؟؟؟ تو ۔ وہ آپ کی مدد کرے گا — جیسے اس نے میر ی مدد — بار بارکی ، کیونکہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے!

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 2دِن 4