خدا ہے_______نمونہ
خدا رحیم ہے
پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے۔ عبرانیوں 4 : 16
جیسے ہم کل بات کر رہے تھے، خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے، اس وقت بھی جب ہم اس برکت کے بہت کم لائق ہوتے ہیں اور یہ خاصیت اس کے رحم کی پہچان ہے۔
ہم سب نے گناہ کیا اور خدا کےمعیار سے گر گئے، جس نے ہمارے اور ہمارے کامل اور پاک خدا کے درمیان رکاؤٹ ڈال دی۔ مگر خدا نے رحم سے، یسوع کو بھیجا تا کہ وہ اس سزا کو برداشت کرے جس کے ہم حق دار تھے یعنی – موت – اور ہمارے لئےخدا کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی کی راہ تیار کرے۔
اس طرح خدا کے رحم کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں وہ نہیں مل رہا جو ہمارا حق ہے، مگر یہ یہاں ختم نہیں ہوتا۔ خدا کے رحم کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیں صرف باہر آنے کے راستہ عطا کر راہ ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ خدا ہمارے اندر آنے کا راستہ بنا رہا ہے۔ اس نہ صرف ہمارے گناہ نہیں دور کئے، اس نے اپنے بیٹے کو بھیجا۔ ہم جہاں بھی تھے اور جیسے بھی تھا، اس نے ملاقات کا راستہ عطا کیا۔
یسوع عمانوایل کے طور پر آیا: خدا ہمارے ساتھ۔ اس نے ہر انسانی جزبہ کا تجربہ کیا اور اس کی زمینی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا کی یہ مرضی تھے کہ وہ ہمیں اپنے قریب لائے اور اس قربت میں ہم خدا کے رحم کو حاصل کریں۔
اناجیل کے ذریعے ہمیں بہت سی مثالوں سے پتا چلتا ہے کہ یسوع کو بہت سے لوگوں نے کہا کہ "ہم پر رحم کر"۔ اس کی عظیم مثال لوقا 17 باب میں ملتی ہے جب کچھ کوڑھی لوگ یسوع کے پاس آئے۔
حوالہ کے طور پر، کوڑھی وہ لوگ تھے جن کو اچھوت کہتے ہوئے باہر نکال دیا جاتا۔ شرعی قانون کے مطابق، ان کو شرعی طور پر ناپاک سمجھا جاتا، اس کا مطلب ہے کہ جو بھی ان کو ہاتھ لگائے گا وہ ناپاک ہو جائے گا۔
مگر متجسم خدا ہوتے ہوئے، یسوع پاک ہے۔ وہ خالص، مقدس اور کامل ہے۔ جب کوڑھی اس کے پاس آتے ہیں، وہ رحم کی درخواست کرتے ہیں۔ یسوع ان کو کہتا ہے کہ کاہن کے پاس جائیں – جیسا شریعت میں اصول ہے۔ وہ جاتے ہیں اور انہیں شفا مل چکی ہوتی ہے۔
یسوع شریعت کے ضروری معاملات کو دوسری سمت سے پورا کرتا ہے۔ ان کو چھونے کی وجہ سے ناپاک ہونے کی بجائے، وہ اپنی پاکیزگی سے ان کی ناپاکی چھپا دیتے ہے۔
یہ کامل نشان ہے جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ یسوع کی موت اور جی اٹھنے سے اس نے ہمارے لئے جو کچھ کیا۔ ناصرف خدا نے ہمارے گناہ، دکھ اور خستہ حالی کو دور کیا – بلکہ وہ اس حال میں ہم سے یسوع کے تجسم کے ذریعے ملا۔ ہم یسوع میں نجات قبول کر سکتے ہیں اور خدا کے رحم کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
مگر دوبارہ ہم اس سے بھی زیادہ آگے جا سکتے ہیں۔ ہم خدا کے رحم کا تجربہ صرف نجات سے نہیں کر سکتے مگر دکھ، تکلیف اور پریشان کے وقت بھی یہ تجربہ کر سکتے ہیں – جیسے کوڑھیوں نے کیا۔ اگر آپ ابھی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو خدا کے رحم کو پکاریں۔ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کے قریب ہے اور خدا آپ کو شفا بخشنے، برقرار اور بحال کرنے میں کامل ہے۔
دعا: اے خدا، میں شکرگزار ہوں کہ تو ہم پر حیران کن طور پر رحیم ہے۔ میں یسوع کے لئے شکر گزار ہوں۔ میں شکرگزار ہوں کہ تو ایسا خدا ہے جو میرے قریب رہنا چاہتا ہے، اس وقت بھی جب ہم اس کے لائق نہیں۔ مجھے آنکھیں عطا فرما کہ میں دکھ کے دوران بھی تیرے رحم کو دیکھ سکوں اور میری مدد کر کہ میں اس رحم بھرے پیار کو ان لوگوں تک بھی لے جا سکوں جو میرے اردگرد ہیں۔ یسوع کے نام میں آمین۔
دعوت: اپنی زندگی میں یسوع کے رحم کو تلاش کریں اور آج دوسروں پر بھی رحم کریں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملنے کے لئے تیارہے۔ پہلا قدم اٹھائیں اس 6 دن کے بائبلی مطالعاتی منصوبہ کے ساتھ جو Pastor Craig Groeschel کے پیغامات کے سلسلے پر مشتعمل ہے۔ خدا ہے_______
More