YouVersion Logo
تلاش

خدا ہے_______نمونہ

God Is _______

1 دن 6 میں سے

خدا کون ہے؟

خداہے_______۔

اس سوال کے بعد ایک دم آپ کے ذہن میں کیا لفظ آتا ہے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ خدا کو پیار بھرے خدا کے طور پر جانتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے خدا کو شفا بخشنے والے اور ضروریات فراہم کرنے والے کے طور پر جانا ہو یا آپ سوچتے ہوں وہ بہت دور ہے، غصہ میں رہتا ہے اور عیب جوئی کرتا ہے۔-

خدا کے بارے میں آپ کا جو بھی جواب ہے آپ کا نظریہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسی حوالہ سے جانے مانے پادری اور مصنفA.W.Tozer لکھتے ہیں۔ "جب ہم خدا کے بارے میں سوچتے ہیں جو بات ہمارے ذہن میں آتی ہے وہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔"

ہو سکتا ہے کہ آپ دکھ، نقصان اور ناامیدی سے گزر رہے ہیں، جس نے آپ کو خدا سے ناراض کیا ہو یا تکلیف میں ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ایسے مسیحیوں سے ملے ہوں جنہوں نے آپ کی عیب جوئی کی اور آپ کو ملامت کیا اور آپ کو لگتا ہے کہ خدا بھی ایسا ہی ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے خدا سے دعا کی ہو یا رابطہ رکھا ہو اور آپ کو کچھ محسوس نہیں ہوا اور آپ کو لگا کہ وہ دور ہے، غصہ میں ہے اور خیال نہیں رکھتا۔

اس طرح کے تجربات اور جزبات ٹھیک ہیں مگر یہ خدا کے کردار کا حقیقی اظہار نہیں۔

حقیقت میں ہمارا دشمن شروع سے ہی خدا کے بارے میں ہمارا نظریہ خراب کر رہا ہے، باغ عدن جو ایک کامل جگہ تھی، وہاں خدا آدم اور حوا کے ساتھ چلتا پھرتا تھا، انہیں بس ایک کام میں محدود کیا گیا تھا، سمجھ کے درخت کا پھل نہ کھانا۔ مگر دشمن نے مداخلت کی اور حوا کو کہا واقعی خدا نے منع کیا ہے اور اس کو گمراہ کیا کہ خدا اس سے ایسی چیز دور رکھ رہا ہے جس کی اسے حقیقت میں ضرورت ہے۔

اس کے نتیجہ میں اس نے پھل کھایا اور دنیا میں گناہ آیا، جس سے ہمارا رشتہ خدا کے ساتھ ٹوٹ گیا۔

پھر بھی اس سب کے باوجود خدا کا رویہ ہمارے ساتھ نہیں بدلہ۔ اس نے محبت سے آدم اور حوا کے لئے کپڑے بنائے، اس نے محبت سے، جس میں قربانی شامل ہے پیش گوئی کی: کہ وہ اپنے کامل بیٹے یسوع کو بھیجنے والا ہے جو بے گناہ زندگی گزارے گا اور اس کے ساتھ ہمارے تعلق کو بحال کرنے کے لئے ہماری جگہ جان دے۔

کئی دفعہ ہم بڑی آزمائش میں آ جاتے ہیں جب ہم سوچتے ہیں کے پرانے عہدنامہ کا خدا صرف عیب جوئی کرتا ہے اور یہ صرف نئے عہدنامہ میں ہی یسوع کے ذریعہ رحم کرتا ہے۔ مگر سچائی یہ ہے کہ خدا ہر وقت گناہ گار لوگوں کے لئے مہربانی سے کام کرتا ہے اس سے پہلے کے وہ اسے جانیں۔ وہ ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرنے میں کامل ہے اور وہ ہمیشہ انصاف کرنےوالا، رحیم، پاک، محبت کرنے والا، قادر اور لاتبدیل ہے۔

خدا کا کردار مکمل طور پر بیان کرنے کے لئے بہت گہرہ، وسیع اور عظیم ہے، مگر ہمیں اس کی نشانیاں پوری بائبل میں ملتی ہیں۔

جب آپ خدا کے بارے میں سوچ رہے ہیں، دھیان دیں کہ آپ اس کے بارے میں کیا نظریہ اختیار کر رہے ہیں۔ کیا اس کی بنیاد اس کے کلام کی سچایوں ہیں یا آپ کے معاضی کے دکھ بھرے تجربات ہیں۔

اگلے کچھ دنوں میں، ہم کلام میں سے خدا کی کچھ خصوصیات کا تجزیہ کریں گے۔جب ہم انہیں دریافت کرتے ہیں خدا سے درخواست کریں کہ وہ اپنے آپ کو آپ پر مزید ظاہر کرے۔آپ کا خدا، مسیحیوں اور چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ رہا یہ یاد رکھیں: کائنات کے خدا نے آپ کو تخلیق کیا ہے وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور مستعد ہو کر آپ کے ساتھ چل رہا ہے۔

دعا: اے خدا، مجھے معلوم ہوا کہ تیرے بارے میں میرا نظریہ اکثر نامکمل معلومات کی بنیاد پر ہے۔ جھوٹی باتیں جن کو میں حقیقت سمجھ رہا ہوں مجھ پر ظاہر کر اور ان کو سچائی سے تبدیل کر۔ آج اپنے آپ کو اور اپنے کردار کو مذید مجھ پر ظاہر کر، یسوع کے نام میں آمین۔

دعوت: اس بیان کو مکمل کریں: خدا ہے ـــــــــ۔ جتنے الفاظ سوچ سکتے ہیں لکھیں، پھر اس حوالہ سے بائبل کی آیات بھی تلاش کریں۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God Is _______

خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملنے کے لئے تیارہے۔ پہلا قدم اٹھائیں اس 6 دن کے بائبلی مطالعاتی منصوبہ کے ساتھ جو Pastor Craig Groeschel کے پیغامات کے سلسلے پر مشتعمل ہے۔ خدا ہے_______

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/