YouVersion Logo
تلاش

خدا ہے_______نمونہ

God Is _______

5 دن 6 میں سے

خدا وفادار ہے

اور خداوند اس کے آگے سے یہ پکارتا ہؤا گذرا خداوند خداوند خدای رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دھیما اور شفقت اور وفا میں غنی۔ ہزاروں پر فضل کرنے والا۔ گناہ اور تقصیر اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مجرم کو ہرگز بری نہیں کرے گا بلکہ باپ دادا کے گناہ کی سزا ان کے بیٹوں اور پوتوں کو تیسری اور چوتھی پشت تک دیتا ہے۔خروج 34 : 6 ۔ 7

ہم نے خدا کی کچھ خاصیتوں کا جائزہ لیا ہےاور ہم کلام میں انگنت تلاش کر سکتے ہیں۔ مگر خروج باب 34 میں خدا موسیٰ پر اپنی پانچ خاص باتیں ظاہر کرتا ہے، رحیم، مہربان، قہر کرنے میں دھیما، شفقت میں غنی اور وفادار۔

ان ہی آیات میں خدا موسیٰ کو بتاتا ہے وہ گنہگار کو کبھی بے سزا نہیں چھوڑتا۔ کیا یہ بلکل مختلف رویہ ہو گیا؟ خدا چاہتا ہے کہ اس کے لوگ جانیں کہ وہ پیار کرنے والا اور وفادار اور قہر میں دھیما ہے مگر وہ ان کو سزا دیتا ہے جو گناہ کرتے ہیں۔ ہم خدا کے انصاف اور اس کی محبت کے ٹکراؤ کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

جو نئے ہیں وہ سب کچھ صاف طور پر جاننا چاہتے ہیں، مگر خدا اس محدود جگہ سے وسیع ہے جہاں ہم اسے دبا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ صرف محبت کرنے والا نہیں۔ بلکہ وہ انصاف کرنے والا بھی ہے، اس لئے وہ گنہگار کو بے سزا نہیں چھوڑ سکتا۔ پھر بھی وہ رحم کرنے والا بھی ہے اس کا مطلب ہے کہ جب وہ کچھ نسلوں کو سزا دیتا ہے پھر وہ ان کے ہزاروں سے محبت بھی کرتا ہے۔

خدا کی محبت اور اس کا انصاف دونوں کلام میں بار بار ظاہر ہوتے ہیں۔ وہ اس کی وفاداری کا بڑا حصہ ہیں۔

خدا کے تعلق بحال کرنے کا وسیع منصوبہ ایک وعدہ سے شروع ہوتا ہے جو وہ ابرہام اور سارہ سے پیدایش میں کرتا ہے۔ اس نے ان سے کہا کہ وہ دنیا کو ان کی اولاد کے ذریعے برکت دے گا ۔ یہ وعدہ یسوع میں پورا ہوا۔

ہم انسان پیش گوئی کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی وجہ بے عزت ہوتے رہے۔ جیسے موسیٰ خدا سے بات کرتا ہے، باقی کے لوگ بے صبرے ہو گئے اور انہوں نے ایک سونے کے بچھڑے کے بت کی عبادت کا فیصلہ کیا۔ پھر بھی اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں وفادار ہوتے ہوئے خدا نے انہوں برباد نہ کیا۔

اس کی بجائے، جنہوں نے اس کی نافرمانی جاری رکھی اور اس سے دور چلے گئے انہیں اس نے سزا دی، مگر جنہوں نے توبہ کی انہیں دوسرا موقع ملا۔

اور اس دوران انسانوں کی بہت سی غلطیوں کے باوجود خدا کی وفاداری جاری رہی، اس کا ثبوت خدا کا وہ وعدہ ہے جو یسوع میں پورا ہوتا ہے۔

اس لئے جب بھی ہم پریشان ہوں یا اس نشان کو بھول جائیں، ہم خدا کے پاس بھاگ کر آ سکتے ہیں اس بات کے شکرگزار ہوں کہ ہماری ناکامیابیاں خدا کی معافی اور وعدے پورے کرنے کی وفاداری کو کم نہیں کرتی۔

دعا: اے خدا، میں شکرگزار ہوں کہ تیری وفادار یسوع کے ذریعے اور میری زندگی میں ظاہر ہے۔ جب میں بے وفا اور ناکام ہو جاتا ہوں تو کبھی مجھے دور نہیں کرتا اور اسی لئے میں تیری تعریف کرتا ہوں۔ مجھے اپنی وفاداری کو پہچاننے کی سمجھ دے اور میرے ایمان کو اس دوران بڑھا۔ یسوع کے نام میں آمین۔

دعوت: اپنی زندگی کے ان لمحات کو ظاہر کریں جب آپ کو خدا کی وفاداری کا احساس ہوا۔ ان کی فہرست بتائیں تاکہ آپ ان کو دیکھتے رہیں۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God Is _______

خدا کون ہے؟ ہم سب کے فرق جوابات ہیں مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے؟ آپ کا خدا، مسیحیوں یا چرچ کے ساتھ جیسا بھی تجربہ ہے، یہ وقت ہے کہ آپ تلاش کریں کہ وہ کون ہے – حقیقی، موجود اور آپ جہاں بھی ہیں وہ آپ کو ملنے کے لئے تیارہے۔ پہلا قدم اٹھائیں اس 6 دن کے بائبلی مطالعاتی منصوبہ کے ساتھ جو Pastor Craig Groeschel کے پیغامات کے سلسلے پر مشتعمل ہے۔ خدا ہے_______

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/