اور اَیسا ہُؤا کہ یروشلِیم کو جاتے ہُوئے وہ سامرؔیہ اور گلِیل کے بِیچ سے ہو کر جا رہا تھا۔ اور ایک گاؤں میں داخِل ہوتے وقت دس کوڑھی اُس کو مِلے۔ اُنہوں نے دُور کھڑے ہو کر بُلند آواز سے کہا اَے یِسُوعؔ! اَے صاحِب! ہم پر رحم کر۔ اُس نے اُنہیں دیکھ کر کہا جاؤ۔ اپنے تئِیں کاہِنوں کو دِکھاؤ اور اَیسا ہُؤا کہ وہ جاتے جاتے پاک صاف ہو گئے۔ پِھر اُن میں سے ایک یہ دیکھ کر کہ مَیں شِفا پا گیا بُلند آواز سے خُدا کی تمجِید کرتا ہُؤا لَوٹا۔ اور مُنہ کے بَل یِسُوعؔ کے پاؤں پر گِر کر اُس کا شُکر کرنے لگا اور وہ سامری تھا۔
پڑھیں لُوقا 17
سنیں لُوقا 17
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: لُوقا 11:17-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos