YouVersion Logo
تلاش

خدا کی سننانمونہ

Listening To God

4 دن 7 میں سے

خواہش کی گمراہی
گناہ کی بنیاد اسی وقت رکھی جاتی ہے جب ہم اپنے دماغ میں یہ جھوٹ سوچنا شروع کردتے ہیں: خدا اچھا نہیں ہے، اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا اور وہ ہمیں قبضہ میں رکھنا چاہتا ہے۔ یقین یہ وضاحت آج چلتی رہیں گی۔ اگر یہ کافی نہ ہو گی جیسے حوا کو لگتا تھا، ہم بھی ان جھوٹی باتوں کی بڑھاتے رہیں گے۔ یہ سب وضاحتیں شیطان کے اوزار ہیں تاکہ ہمیں خدا سے الگ کر سکے۔
حوا نے پھل کو دیکھا اور سوچا کہ یہ دیکھنے میں اچھا اور خوش نما ہے۔ اس لالچ کی حوس نے کہ اسے سمجھ، علم اور طاقت مل جائے گی اور وہ خدا کے جیسی بن جائے گی اسے دھوکا دے دیا۔
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ کتنی دفعہ ایسا ہوا کہ آپ کی آنکھوں کی حوس اور کم عقلی نے آپ پر غلبہ پا لیا؟ میں آپ کو اس سوال سے پریشان نہیں کرنا چاہتی میں آپ کو خبردار کرنا چاہتی ہوں، کہ دوست، یہ کام اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔
خدا کی آواز سے جڑے رہنا اسی سے ممکن ہے کہ ہم خدا کی ہدایات کی پروی کریں کہ اس کو پاک مانا جائے۔ اسے جلال دیں، شکرگزاری کریں اور ہر لمحہ کے لئے اس کی تعریف کریں کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ اس مقدس رابطہ کا مطلب ہے کہ ہم شدت سے ہر قسم کے حالات میں اپنا عتقاد اس پر رکھیں اور دنیا کے دھوکا بھر الفاظ پر اپنی انکھ اور کان بند کر لیں جو ہمارے دل اور دماغ کو گمراہ کر رہے ہیں۔
یہ دینا میری نہیں ہے اور آپ کی بھی نہیں ہے، ایک نیاء آسمان اور زمین ان کا انتظار کر رہے ہیں جو صبر سے برداشت کرتے ہیں اور اپنے نجات دہند پر عتقاد رکھنا جاری رکھتے ہیں۔ ہمیں ہر گزرتے جھونکے کے ساتھ بدلتے طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سمجھوتا کرنا یا بدلنا نہیں ہے۔ ہمیں اس بات پر ڈرنا نہیں ہے کہ ہم کسی اچھی چیز کو حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ عظیم ابدی انعام ہمارا انتظار کر رہا ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارا خدا ہی حقیقت میں بہترین انعام ہے۔ وہ ہمارا سب کچھ ہے، ہمیں مکمل کرنے والا اور بھرپور طریقہ سے ہمیں عطا کرنے والا ہے۔
روحانی باپ سے پوچیں: مجھے کیا کرنا ہے یا کیا جاننا ہے تا کہ میرے دل کی مرضی ہمیشہ تیرے ہی لئے ہو؟
آج کا عبادت کا گیت تجویز کیا گیا ہے: “Clear the Stage” جو Jimmy Needham نے لکھا ہے۔
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Listening To God

Amy Groeschel نے یہ سات دن کا بائبلی مطالعاتی منصوبہ لکھا ہے۔ اسے اس امید سے لکھا گیا ہے کہ خدا کے محبت بھرے دل سے آپ کے دل تک آواز جائے۔ یہ ان کی دعا ہے کہ اس سے آپ سیکھ سکیں کہ مخالف آوازیں پر دھیان نہ دے کر، خدا کی آواز کی طرف دھیان دینا ہے۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ www.life.church