آرام کے لئے وقت نکالیںنمونہ
لبریز ہونے تک آسودہ ہو جائیں۔
روح سے بھر جانے کا مطلب ہے – اس کی طاقت کو مکمل طور پر ظاہر کرنا۔ جب ہماری جان میں روح القدس بس جاتا ہے، تو خدا ہم میں سکونت کرتا ہے۔ - Andrew Murray
جب ہمیں آرام کی ضرورت ہوتی تو اس کا مطلب ہے کہ ہم کوئی کام کر رہے ہیں اور ہماری توانائی استعمال ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں آرام کرنا آتا ہے تو ہم اس طرح رہیں گے۔
ہم دوبارہ کام کریں گے۔
ہم دوسروں کی دوبارہ مدد کریں گے۔
ہم جذباتی طور پر دوبارہ خالی ہو جائیں گے۔
آرام کرنا مکمل بات نہیں ہے۔ ہم آرام کرتے ہیں تا کہ ہم دوبارہ کام کر سکیں۔ کام اور آرام میں خوبصورت پہیہ چلتا رہتا ہے؛ اس سے ہم آسودہ ہو کر لبریز ہوتے ہیں۔
جیسے ہم نے سیکھا کہ خدا کے کلام پر دھیان دینا، ترتیب دینا اور ایسی چیزوں سے رابطہ ختم کرنا جو ہمارا دھیان ہٹاتی ہیں، ہمیں دوبارہ آسودہ کرتا ہے۔ ہمیں آرام ملتا ہے جب ہم یہ کام روز کرتے ہیں۔ جس طرح ہمارے جسم کو رات کے آرام کی ضرورت ہے اسی طرح ہماری روح کو بھی آرام کی ضرورت ہے۔ ہم مضبوط اور کام کرتی ہوئی روح کی تب ہی امید کر سکتے ہیں جب ہم اس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ چھٹیوں کا ایک ہفتہ ہمیں کتنے مہنوں تک کام کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ ہمیں ہر زور آرام کرنا ہے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں۔ ہمیں پریشان ہونا ہے جب ہم آرام نہیں کر پا رہے۔
اپنی کتاب، Leading on Empty: Refilling Your Tank and Refueling Your Passion، میں مصنف اور پادری Wayne Cordeiro اپنے ایک خواب کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ایک عورت ایک کسان کے پاس آئی اور اس سے کچھ ایسی چیز مانگی جو اس کے پاس نہیں تھی۔ اس نے کہا، "کل دوبارہ آنا، تو میرے پاس کافی ہوگا۔" وہ پریشان تھی مگر کسان کو فرق نہیں پڑا۔ وہ کام کرتا رہا۔ لوگ ہر روز اس کے کھتوں پر آتے اور اس کے پاس انڈے اور دودھ ختم ہو گیا، وہ بس ان کو یہ ہی کہتا، "کل دوبارہ آنا، تو میرے پاس کافی ہوگا۔" Pastor Cordeiro ہمیں بتاتے ہیں ان کا نیاء نظریہ اپنے خواب کے بارے میں:
مجھے اپنے آپ کو خیالات میں گم نہیں کرنا، کہ میں اور چیزیں تیار کروں، تاکہ جو کمی آئی ہے اسے پورا کر سکوں۔ میرے پاس دن میں بہت وقت ہوتا ہے اور میں اپنے پورے دل سے کام بھی کرنا چاہتا ہوں۔ مگر جب وقت ختم ہو جاتا ہے میں یہ کہتا ہوں، ""کل دوبارہ آنا، تو میرے پاس کافی ہوگا۔"
ہم کسی دن جاگتے ہیں اور ہم میں کچھ مقدار میں ذہنی، جذباتی اور جسمانی توانائی ہوتی ہے۔ جب ہم اس سب کو استعمال کر لیں تو ہمیں آرام کرنا ہے۔ جب ہم خالی ہو جائیں تو ہمارے پاس وہ کام اپنی زندگی میں کرنے کے لئے بہت کم وسائل ہوں گے۔
لیٹ جائیں، ساکن ہوں اور آرام کریں۔ یہ بہت کار آمد اور فائدہ مند وقت ہے خدا کے روح کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے۔
روشنی ڈالیں
- کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو ہر وہ چیز چاہیں جو آپ دیکھتے ہیں؟
- آپ اپنے دن میں کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے آپ کو بحال محسوس کر سکیں؟
- اگر خدا نے آج کی بائبل کی تلاوت اور عقیدت بھرے پیغام کے وسیلہ سے آپ پر کچھ ظاہر کیا تو وہ ہمیں بھی بتائیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جنون کی حد تک کام کرنا اور ہر وقت مصروف رہنا دنیا میں قابلے ستائش ہیں اور یہ دوسرے کےلئے ایک مشکل نمونہ ہوتا ہے۔ اپنے کام میں اپنا کردار نبھانے کے لئے اور اپنے منصوبہ کو بہترین طریقہ سے پورا کرنے کے لئے ہمیں آرام کرنا ضروری ہے، نہیں تو ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا جو ہم ان لوگوں کو دے سکیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں اور جو حدف ہم نے مدنظر رکھا ہوا ہے۔ آئیں اگلے 5 دن آرام کے بارے میں جانیں اور یہ جانیں کہ آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک جگہ کیسے لے کر آنا ہے۔
More