YouVersion Logo
تلاش

آرام کے لئے وقت نکالیںنمونہ

Making Time To Rest

3 دن 5 میں سے

اپنے ذہن کو ترتیب دے کر دوبارہ نیاء بنائیں۔

آپ ترقی کے بارے میں جو کچھ بھی سوچتے ہیں۔ اس بات پر دھیان نہ دیں کہ آپ کیسے وقت سے گزار رہے ہیں۔ اس پر دھیان دیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں! – Dr. Caroline Leaf

دن نمبر 2 میں ہم نے سیکھا تھا کہ کیسے خدا کے کلام پر دھیان دیا جائے کہ ہمارے اعمال اس کی سچائی کے مطابق ہو جائیں۔ بہت سے طریقہ ہیں جن سے خدا کا کلام ہماری روح تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ اس کی سچائی ہمارے ذہن میں رسائی حاصل کرے گی اور چیزوں کے بارے میں ہمارے نظریات مختلف ہو جائیں گے۔ جب ہم خدا کے کلام پر دھیان دیں گے، ہمارا ذہن دوبارہ نیاء ہو جائے گا اور ہمیں آرام ملے گا جس کے بارے میں ہم نے سوچا تھا کہ یہ ممکن نہیں۔

خدا کے کلام سے بہت کچھ حاصل کرنے کے لئے ہم اپنے روز مرہ کے کاموں کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ ترتیب میں بہت زیادہ تفصیل نہیں ہوگی کیونکہ یہ کوئی مضمون نہیں ہے۔ یہ ان باتوں کی تفصل ہو گی جو بائبل پڑھ کر ہمارے ذہن میں آئیں۔ ترتیب دینے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ہم اپنے خیالات یا دعائیں لکھ سکتے ہیں؛ کچھ لوگ تصویروں اور رنگوں سے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب دینے کا کوئی خاص طریقہ نہیں۔ یہ آپ کو مدد دیتی ہے کہ آپ آگے پڑھیں، ہمارے پاس ترتیب دینے کے کچھ طریقے ہیں:

  • ایک یا کچھ آیات منتخب کریں اور انہوں پڑھیں۔
  • اسے دوبارہ پڑھیں۔
  • اسے لکھیں۔
  • خدا سے اس کے بارے میں تفصیل کی درخواست کریں اور اسے لکھیں۔

سوچیں آپ نے رومیوں 8 : 28 کے بارے میں تریبب دینی ہے اس میں لکھا ہے، "اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مل کر خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے جو خُدا کے ارادہ کے مُوافق بلائے گئے۔"جب آپ اس کو دو سے تین دفعہ پڑھ لیں، اس کو لکھیں۔ ہم اس کو بائبل کے مختلف ترجموں میں سے لکھ سکتے ہیں۔ جب ہم اسے لکھیں لیں پھر ہم اس کے بارے میں خدا سے درخواست کریں کہ وہ ہمیں اس کے بارے میں سمجھائے۔

جب ہم اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق کلام پڑھیں گے، ہم اس کو اپنے دن کا حصہ بنا لیں گے۔ جب ہم اپنا روز مرہ کا کام لکھیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ہم روز کیسے ترقی کرتے جا رہے ہیں، ایک نیاء احساس ہو گا کہ خدا ماضی میں ہم سے کیسے بات کرتا تھا۔

ہم چیزوں کو واضع اور نئے انداز سے دیکھ سکتے ہیں کہ خدا اپنا کلام ہماری زندگیوں میں کیسے لاتا ہے اور ہمیں اس کی سچائی عطا کر کے بحال کرتا ہے۔ ہمارا ذہن بھی نیاء ہو جاتا ہے، ہمیں آرام مل رہا ہے جو ہم دنیا کی آسائشوں سے حاصل نہیں کر سکتے۔

روشنی ڈالیں

  • کیا آپ نے اپنے دن کا کوئی حصہ خدا کو دیا ہے؟
  • اگر خدا نے آج کی بائبل کی تلاوت اور عقیدت بھرے پیغام کے وسیلہ سے آپ پر کچھ ظاہر کیا تو وہ ہمیں بھی بتائیں۔
دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Making Time To Rest

جنون کی حد تک کام کرنا اور ہر وقت مصروف رہنا دنیا میں قابلے ستائش ہیں اور یہ دوسرے کےلئے ایک مشکل نمونہ ہوتا ہے۔ اپنے کام میں اپنا کردار نبھانے کے لئے اور اپنے منصوبہ کو بہترین طریقہ سے پورا کرنے کے لئے ہمیں آرام کرنا ضروری ہے، نہیں تو ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا جو ہم ان لوگوں کو دے سکیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں اور جو حدف ہم نے مدنظر رکھا ہوا ہے۔ آئیں اگلے 5 دن آرام کے بارے میں جانیں اور یہ جانیں کہ آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک جگہ کیسے لے کر آنا ہے۔

More

یہ منصوبہ یو ویژن کی طرف سے تخلیق کیا گیا ہے. اضافی معلومات اور وسائل کے لئے، ملاحظہ کریں: www.youversion.com

متعلقہ پلان