YouVersion Logo
تلاش

آرام کے لئے وقت نکالیںنمونہ

Making Time To Rest

1 دن 5 میں سے

آرام کرنے کا کیا مطلب ہے؟

ہم ہر گزرتے مہینے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مصروف ہوتے جا رہے ہیں۔ جب بھی ہم اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت کے لئے وقت نکالنا چاہتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمیں تو ایک مہینے بعد فرصت ملے گی۔ اس میں ہمارے بچوں کے کام، گرجا گھر جانا، اپنے منصوبوں پر کام کرنا، سالگرہ منانا اور گرمیوں کی چھٹیاں ہیں۔ ہم نے اپنی پوری زندگی کو مصروف بنا لیا ہے جن میں عام باتوں کی کوئی جگہ نہیں جو ہمیں راحت اور آرام عطا کریں۔

اکثر ہم سوچتے ہیں آرام کرنا ہمیں کاہل بنا دیتا ہے۔ہم لگتا ہے کہ ہم صرف گھر پر خوشی منائیں گے اور کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ پھر بھی ہماری زندگی میں کچھ ہے جو آرام کی طرح کا ہو سکتا ہے مگر یہ مکمل کہانی نہیں ہے۔

آرام بحالی ہے۔
یہ اس بات کو جاننا ہے کہ ہم خالی ہو گئے ہیں، ہمارا سانس پھول چکا ہے اور ہمیں زور سے سانس لینے کی ضرورت ہے۔ یہ اپنی حد کو اور اپنی روز مرہ زندگی کی خواہشوں کو سمجھنا ہے۔ اپنے جسم کی حقیقی بحالی کے لئے ہمیں بہت آرام کی ضرورت ہے، اس میں رات کو اچھی طرح سونا بھی شامل ہے۔ اگر ہمیں اکثر تھکاوٹ رہتی ہے، عقل مندی اسی میں ہے کہ ہم اپنی رات کی نیند کا اندازہ لگائیں کہ کتنی دیر ہم رات کو سوتے ہیں۔

آرام تروتازہ کرتا ہے۔
یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کون سی چیز ہمیں طاقت دیتی ہے۔ ان کاموں اور آرام دہ سرگرمیوں کو منتخب کریں جو آپ کی روح کو تروتازہ کریں۔ اگر ہم ایسے کام ہی کرتے رہیں گے جو ہماری توانائی کو استعمال کرے اور ہم اپنی توانائی کو بحال کرنے کے لئے آرام نہیں کریں گے تو ہم کبھی تروتازہ نہیں ہوں گے۔ ہمیں توانائی کو ختم ہونے سے پہلے بحال کرنا ہے اور آرام کرنے سے ہی ایسا ہو سکتا ہے۔

آرام تجدید ہے۔
ہمیں اپنی زندگی کے تمام حصہ میں گہری تجدید لانی ہے۔ ہمیں خدا کے ساتھ وقت گزانا ہے تاکہ ہم روحانی طور پر نئے مخلوق بن سکیں۔ جب ہم جسمانی اور ذہنی طور پر تروتازہ ہو رہے ہیں، ہمیں ہر روز خدا کے ساتھ وقت گزارکر روحانی طور پر بھی تروتازہ ہونا ہے۔

اگلے چار دن کے لئے ہم اپنے جسم، ذہن اور روح کے آرام کے ذریعےتلاش کریں گے۔ ہم سیکھیں گے روز مرہ ایسے کام کرنا جن سے ہمارے کام کاج میں خلل نہ پڑے اور ہم آرام بھی حاصل کریں۔ ایسا کرنے سے ہم اپنے ذہنی، جذباتی، روحانی اور جسمانی وسائل کے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

روشنی ڈالیں

  • آپ کب آرام کرنے کا سوچیں گے، کیا آپ کو یہ ناممکن لگتا ہے؟
  • اپنی زندگی میں آپ کو کون سے آرام کی ضرورت رہتی ہے؟ جسمانی، ذہنی یا روحانی؟
  • اگر خدا نے آج کی بائبل کی تلاوت اور عقیدت بھرے پیغام کے وسیلہ سے آپ پر کچھ ظاہر کیا تو وہ ہمیں بھی بتائیں۔
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Making Time To Rest

جنون کی حد تک کام کرنا اور ہر وقت مصروف رہنا دنیا میں قابلے ستائش ہیں اور یہ دوسرے کےلئے ایک مشکل نمونہ ہوتا ہے۔ اپنے کام میں اپنا کردار نبھانے کے لئے اور اپنے منصوبہ کو بہترین طریقہ سے پورا کرنے کے لئے ہمیں آرام کرنا ضروری ہے، نہیں تو ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا جو ہم ان لوگوں کو دے سکیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں اور جو حدف ہم نے مدنظر رکھا ہوا ہے۔ آئیں اگلے 5 دن آرام کے بارے میں جانیں اور یہ جانیں کہ آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک جگہ کیسے لے کر آنا ہے۔

More

یہ منصوبہ یو ویژن کی طرف سے تخلیق کیا گیا ہے. اضافی معلومات اور وسائل کے لئے، ملاحظہ کریں: www.youversion.com

متعلقہ پلان