YouVersion Logo
تلاش

آرام کے لئے وقت نکالیںنمونہ

Making Time To Rest

2 دن 5 میں سے

خدا کے کلام پر دھیان دیں۔

جتنا زیادہ آپ بائبل پڑھتے ہیں؛ اتنا زیادہ آپ اس پر دھیان دیتے ہیں، اتنا زیادہ ہی آپ کو وہ حیران کرتی ہے۔ — Charles Spurgeon

بہت سے مسیح کے پیروکار نہیں سمجھ کہ دھیان دینے کا حقیقی مطلب کیا ہے۔ جب ہم کسی چیز پر دھیان دیتے ہیں ہم اپنے خیالات کو یاد کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ سیکھنے کے لئے کہ خدا کے کلام پر کیسے دھیان دیتے ہیں، آئیں دیکھتے ہیں Pastor Rick Warren اس کو کس طرح بیان کرتے ہیں، "یہ حیران کن ہے، اگر آپ کو پریشان ہونا آتا ہے، تو آپ کو پہلے ہی دھیان دینا بھی آتا ہے۔ پریشانی کا مطلب ہے کہ آپ نے کوئی منفی سوچ ذہن میں ڈال لی ہے اور اسے بار بار سوچ رہے ہیں۔ جب آپ کلام کا کوئی حصہ پڑھتے ہیں اور اسے بار بار سوچتے ہیں یہ دھیان دینا کہلاتا ہے۔"

دھیان دینے کا ذکر بائبل میں 20 دفعہ ہے اور ہمیں خدا کے کلام پر دھیان دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت مفید عادت ہے جو ہمیں ہر روز خدا کے ساتھ وقت گزارنے کا عادی بناتی ہے، یہ ذہنی اور جذباتی آرام بھی دیتی ہے تا کہ ہم روحانی طور پر ترقی کر سکیں۔

جیسے جیسے ہم بائبل کو ہر روز پڑھتے ہیں ہم کلام میں گہرے طور پر دیکھ سکتے ہیں اور خدا کے ساتھ گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس بات کو جاننے کے لئے کہ ایک یا دو آیات پر دھیان کیسے دیا جائے، آئیں افسیوں 4 : 31 – 32 پڑھیں، "ہر طرح کی تلخ مزاجی اور قہر اور غصہ اور شور و غل اور بدگوئی ہر قسم کی بدخواہی سمیت تم سے دور کی جائیں۔ اور ایک دوسرے پر مہربان اور نرم دل ہو اور جس طرح خُدا نے مسیح میں تُمہارے قصور معاف کئے ہیں تم بھی ایک دوسرے کے قصور معاف کرو۔"

آئیں ہم اسے دوبارہ پڑھیں اور خدا سے درخواست کریں:

کیا مجھ میں تلخ مزاجی ہے؟
کیا میں غصے والا شخص ہوں؟
کیا میرے الفاظ میں شور و غل ہے؟
کیا میں نرم دل ہوں؟
کیا ہم ایک دوسرے کے قصور معاف کرتے ہیں؟

اب ہم خدا کی طاقت بھری مگر اچھی آواز کا انتظار کرتے ہیں۔ اس کو سننا مشکل ہے مگر ہم سمجھ جائیں کہ وہ ہم سے کیا کہہ رہا ہے۔ ہم روحانی دھیان کو پورا دن اپنی طرف آنے دیں گے جو ہمیں تلخ مزاجی، غصے، قہر، سخت دلی یا معافی نہ دینا، یہ سب کام ہمارے خیالات پر برا اثر ڈالتے ہیں ۔

یہ ہے خدا کے کلام پر دھیان دینا۔

کلام کی سچائی ہماری جان میں گہری اتر جاتی ہے جب ہم خدا کے کلام پر دھیان دیتے ہیں۔ دھیان ہمیں آرام کے ایک نئے مقام پر لے کر جاتا ہے کیونکہ ہم اپنی ذہنی طاقت استعمال کر کے خدا کے کلام کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس جہان کی پریشانیوں میں اپنے ذہن کو پریشان نہیں ہونے دیتے ہیں۔ ہمارے لئے یہ مشکل ہے مگر ہم اس جیسے بن سکتے ہیں جیسا خدا ہمیں بنانا چاہتا ہے۔

روشنی ڈالیں

  • آج کلام کی تلاوت میں سے ایک حصہ منتخب کریں اور اس پر دھیان دیں۔ جب آپ اسے پڑھ رہے ہوں خدا سے درخواست کریں تا کہ وہ آپ پر ظاہر کرے کہ آپ اس کی فرمانبرداری کر رہے ہیں اور آپ کو کہاں پر روحانی ترقی کی ضرورت ہے۔ اس نئی دریافت کو اپنے ذہن میں پورا دن سوچتے رہیں۔
  • اگر خدا نے آج کی بائبل کی تلاوت اور عقیدت بھرے پیغام کے وسیلہ سے آپ پر کچھ ظاہر کیا تو وہ ہمیں بھی بتائیں۔
دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Making Time To Rest

جنون کی حد تک کام کرنا اور ہر وقت مصروف رہنا دنیا میں قابلے ستائش ہیں اور یہ دوسرے کےلئے ایک مشکل نمونہ ہوتا ہے۔ اپنے کام میں اپنا کردار نبھانے کے لئے اور اپنے منصوبہ کو بہترین طریقہ سے پورا کرنے کے لئے ہمیں آرام کرنا ضروری ہے، نہیں تو ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا جو ہم ان لوگوں کو دے سکیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں اور جو حدف ہم نے مدنظر رکھا ہوا ہے۔ آئیں اگلے 5 دن آرام کے بارے میں جانیں اور یہ جانیں کہ آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک جگہ کیسے لے کر آنا ہے۔

More

یہ منصوبہ یو ویژن کی طرف سے تخلیق کیا گیا ہے. اضافی معلومات اور وسائل کے لئے، ملاحظہ کریں: www.youversion.com

متعلقہ پلان