آرام کے لئے وقت نکالیںنمونہ
اپنے دھیان کو ہٹانے والوں سے رابطہ ختم کریں۔
اگر آپ اپنی ارد گرد کی دنیا سے دور وقت نہیں گزار سکتے تو یہ دنیا آپ کو خود میں شامل کر لے گی۔ - Erwin McManus
آرام کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ آپ پریشانی اور تنگی سے بچے رہیں۔اپنی زندگی کے ان لمحات میں ہم آسانی سے ایسی چیزوں کو تلاش کر سکتے ہیں جو ہمیں آرام میں تنگ کرتی اور پریشانی کا باعث ہیں۔ یہ کچھ وقت کے لئے تو دلچسپ لگتا ہے اور ہم اس سے کچھ بحال بھی ہو جاتے ہیں مگر بعد میں ہمارا حقیقی آرام برباد ہو جاتا ہے۔
بہت سے لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا سے گہرے جڑے ہوئے ہیں، ایسے ذریعے تلاش کئے جائیں جن سے یہ رابطہ ختم ہو سکے۔ اس عنوان پر کتابیں، مضامین، podcast اور پیغامات موجود ہیں جو ہمیں تین باتوں کےبارے میں بتاتے ہیں جو ہمیں ایسی چیزوں سے بچنا سکھائیں گی جو ہمارے دھیان کو ہٹا کر ہم پر چھا جاتی ہیں۔ ہر کسی کا دھیان ایک جیسی چیزوں سے ہٹایا نہیں جا سکتا، جو چیزیں ایک شخص کا دھیان ہٹاتی ہیں شاید وہ دوسرے کو نہ تنگ کر سکیں۔
اپنی زندگی سے دھیان ہٹانے والی چیز کو دور کرنے کے لئے، ہمیں کچھ چیزیں ذہن میں رکھنی ہیں۔ ہمیں یہ بات جاننی ہے کہ کون سی چیز ہمارا دھیان ہٹاتی ہے۔ کون سی چیزیں ہمیں زیادہ ضروری لگ رہی ہیں کیونکہ کہ یا تو ہمیں انہیں فوری کرنا ہوتا ہے یا وہ اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ ہم ان میں بغیر کسی وجہ کے شامل ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف ہمیں اپنی زندگی کے ضروری ترین کاموں کو ایک طرف رکھنا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کے ضروری لوگوں کو بتا سکیں کہ ہمارا دھیان ان پر سے ہٹا نہیں ہے۔
وہ جو بھی چیز ہے جو ہمارا اطمینان اور آرام ہم سے چھین رہی ہے، ہمیں اسے حد میں رکھنا ہے۔ یہ جملہ پڑھ کر ہمیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ وہ کیا چیز ہے۔ اس سے اپنے دھیان کو برباد کروانے اور اپنی زندگی کے ضروری لوگوں سے دور ہونے کی بجائے، ہم یہ کر سکتے ہیں۔۔۔
- .۔۔جب آپ کے بچے جاگ کرہے ہوں تو کام کرنے کے لئے Computer نہ چلائیں۔
- ۔۔۔اچھا بننے کی کوشش کریں نہ کے اس دنیا کی پریشانیوں پر دھیان دیں۔
- ۔۔۔اپنے خاندان والوں کےلئے ایک خاص ringtone رکھیں اور باقی calls کو کچھ وقت کے لئے نہ سنیں۔
- ۔۔۔TVنہ دیکھیں جب تک ہفتہ ختم نہ ہو جائے۔
- ۔۔۔اپنے مستقبل کے منصوبوں کو دور کریں تاکہ آپ آج زندہ رہ سکیں۔
- ۔۔۔حدود مقرر کریں تا کہ آپ websites, apps اور video games پر کم وقت گزاریں۔
اگر ہم ایسی جگہ پر ہیں جہاں پریشانی اور مسائل آتے جا رہے ہیں، ہمیں ان مشکلات کو کم کرنا یا ختم کرنا ہے۔ یہ آسان نہیں۔ کوئی بھی چیز جو اہمیت رکھتی ہے اس میں محنت اور قربانی دینی پڑتی ہے۔ آئیں آنے والے دن سے ان تمام چیزوں کو ترک کریں جو خدا کے بہترین آرام سے ہمارا دھیان ہٹائے ہوئے ہیں۔
روشنی ڈالیں
- سب سے زیادہ کون سی چیز آپ کو دھیان سچے آرام سے ہٹاتی ہے؟
- آپ کیا اقدام اٹھا رہے ہیں ان دھیان ہٹانے والی چیزیں کو اپنی زندگی سے دور کرنے کے لئے؟
- اگر خدا نے آج کی بائبل کی تلاوت اور عقیدت بھرے پیغام کے وسیلہ سے آپ پر کچھ ظاہر کیا تو وہ ہمیں بھی بتائیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جنون کی حد تک کام کرنا اور ہر وقت مصروف رہنا دنیا میں قابلے ستائش ہیں اور یہ دوسرے کےلئے ایک مشکل نمونہ ہوتا ہے۔ اپنے کام میں اپنا کردار نبھانے کے لئے اور اپنے منصوبہ کو بہترین طریقہ سے پورا کرنے کے لئے ہمیں آرام کرنا ضروری ہے، نہیں تو ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا جو ہم ان لوگوں کو دے سکیں جن سے ہم محبت رکھتے ہیں اور جو حدف ہم نے مدنظر رکھا ہوا ہے۔ آئیں اگلے 5 دن آرام کے بارے میں جانیں اور یہ جانیں کہ آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک جگہ کیسے لے کر آنا ہے۔
More