ہر قدیم ایک آمد ہےنمونہ
جان کا ہنر
جب کچھ ایسا ہوتا ہے جس کی ہم وجہ نہیں بتا سکتے تو ہم اسے معجزہ کہتے ہیں۔ اس تعریف کو مدنظر رکھتے ہوئے، بہت سے کام جو جادوگر کرتے ہیں وہ بھی مجھے معجزہ لگتے تھے اور مجھے کسی حد تک پتہ تھا کہ وہ نہیں ہیں۔ اگر ہم بائبل کے واقعات کو مدنظر رکھیں تو معجزہ ایسا کام نہیں ہے جس کی ہمیں سمجھ نہیں مگر ایساکام جو ہم خود اپنے لئے نہیں کر سکتے۔ معجزہ ایک کام ہے۔ یہ خدا ہمارے لئے کرتا ہے یا کسی دوسرے شخص کے ذریعہ ہمارے لئے کرتا ہے۔
یہ ممکن ہے کہ آپ کو اس کی سمجھ ہو، پھر بھی اس کا معجزہ ہونا یقینی ہے۔ اس لفظ کا یہ مطلب نہیں کہ ایسا کام جو ہماری سمجھ سے باہر ہو مگر جو ہماری قابلیت سے باہر ہو۔ پھر ایک طرح سے جب میں صبح کی سیر پر جاتا ہوں اور سورج کو افق سے نکلتا دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ "یہ معجزہ ہے۔" یہ بائبلی طور پر درست ہوتا ہے۔ ہر صبح ایک معجزہ ہے۔
آپ کیسے اپنی آنکھ سے دھیان دے کر معجزہ ہر روز دیکھ سکتے ہیں؟ آپ خود کو کیسے اس نظم و ضبط میں لائیں جو آپ کو اس دنیا کے تکلیف دہ شور سے تبدیل کر کے ان فرشتوں کا گیت سنائے جو بلند ترین مقام پر خدا کو جلال دے رہے ہیں۔
آپ دھیان دینے والے، ذہنی طور چست، تجسس سے بھرے، ذہین ہو سکتے ہیں۔ مگر سننا جسمانی صلاحیت ہی نہیں بلکہ یہ روحانی بھی ہے اور یہ جان کا ہنر ہے۔
چرنی میں پڑے بچے کو دکھ کر بےدل نہ ہوں۔ وہ بچہ تھا مگر اب وہ موسیٰ نبی کے خاندان کا فرد ہے جو آپ سے آج بات کر رہا ہے۔ وہ کچھ ایسی بات کر رہا ہے جسے آپ کی زندگی پر حکومت کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، وہ آپ کی رہنمائی ایک نئی طرز سے زندگی گزارنے کی طرف کرے گا، کہ خدا آپ کو قبول کرے گا کہ آپ کی زندگی ابدی ہے اور وہی اس کی منزل ہے۔
کیا میں نے آپ کو یہ کہتے سنا کہ آپ یہ سب پہلے سن چکے ہیں؟ نہیں کیونکہ کہ یہ بندھن توڑنے والا، زندگی بخش اور خوبصورت کلام ہے۔ ایک دفعہ جب آپ اسے سنتے ہیں آپ کچھ بھی پرانہ دوبارہ نہیں سنیں گے۔ ہر چیز نئی ہو جائے گی۔ کیونکہ یہ ایسا کلام ہے جسے آپ جتنی دفعہ بھی سنیں اس میں نئی بات آپ کو پتہ چلے گی۔
آپ آج کون سا ایک کام کریں گے اپنے دل اور دماغ کو احساس دلوانے کے لئے کہ آپ کی زندگی میں خدا کی موجودگی ہے۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہم امید کرتے ہیں کہ Eugene Peterson کے یہ پانچ عقیدت بھرے پیغامات آپ کے دل اور دماغ کو وہاں لے جائیں گے جہاں انہیں جانا ہے، آپ نہیں جانتے کہ روح کیا استعمال کرکے آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا یا للکارے گا یا آرام عطا کرے گا۔ آپ روشنی ڈالنے کے سوالات کا استعمال کر سکتے ہیں اس پیغام کے آخر میں اس دن اپنی دعا کو بنانے کے لئے ۔ یہ حقیقت میں آخری مقام نہیں ہے مگر شروعات ہے اس آمد کی جس کا آپ کا انتظار تھا
More