YouVersion Logo
تلاش

ہر قدیم ایک آمد ہےنمونہ

Every Step An Arrival

1 دن 5 میں سے

جو کچھ خدا پہلے سے کر رہا ہے اسے قبول کرنا

کافی دفعہ جب ہم بائبل کی کہانیاں پڑتے ہیں تو ہم تاریخ سیکھنے کی بجائے اپنے بارے میں سیکھتے ہیں۔ کلام میں جدعون کے سوال کا حصہ اکثر ہمارے لبوں پر آ جاتا ہے: "اگر خدا ہمارے ساتھ ہے تو ہمیں شکست کیوں ہوئی؟" (قضاۃ 6 :13)

جب ہماری زندگی موت، دکھ، تنہائی، کام جو ہمیں پسند نہیں، لوگ جن کی ہمیں سمجھ نہیں، حالات جنہیں ہم بدل نہیں سکتے، سے بھری ہے تو خدا بہت دور لگتا ہے۔ جب ہم جواب سنتے ہیں جو جدعون کو ملا تھا تو ہمیں بھی پرامید جواب ملتا ہے۔ مگر یہی ہوتا ہے جب خدا اور بائبل کے لوگوں آمنے سامنے ہوتے ہیں، تو جواب ظاہر نہیں ہوتا جسے ہم جواب سمجھ سکیں۔ ایک ضروری حکم بھی ہے، "مدیان سے اسرائیل کو بچاؤ" آیت 14)

جدعون کا جواب بھی ہماری طرح کا ہی تھا: میری طرف دیکھیں۔ میرا گھرانا منسی میں سب سے غریب ہے اور میں اپنے باپ کے گھر میں سب سے چھوٹا ہوں۔ (آیت 15)۔ مگر خدا نے جدعون کو دکھایا کہ ماضی کی پریشانیوں پر مذید ذہنی دباؤ نہیں ہو گا، قسمت پر قیاس آرایاں نہیں ہوں گی اور صلاحیتوں کا ذاتی معائنہ نہیں ہوگا۔ یہ معاملہ خدا کے ہاتھ میں تھا جب وہ مصر میں تھے۔ جدعون کو صرف فرمانبرداری کرنی ہے اور وعدہ کو ماننا ہے۔ اسے صرف خدا کی خدمت کرنا ہے اور وہ کامیابی عطا کرے گا۔

اب آپ اپنی زندگی پر نظر ڈال سکتے ہیں، خاندان کا ماضی دیکھیں، قوم کی روایات پر دھیان دیں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے جب کوئی شخص خدا کو انکار کرتا ہے اور اس کی محبت کو رد کرتے ہیں۔ نافرمانی بہت آسانی سے ظاہر ہو جاتی ہے۔ سست اخلاقی ردعمل، ایک بے چین ضمیر جو ہاضمے پر اثر انداز ہوتا ہے، برے کاموں پر شرمندگی کا بوجھ جو آپ کو آسانی سے تھکا دیتا ہے اور آہستہ آہستہ متاثر کرتی پریشانی جو آپ کی تخلیقی طاقت کو خراب کر رہی ہے۔

جب آپ اپنے اندر ان اثرات کو پہچانیں، تو میرے پاس اچھی خبر ہے: خدا آپ کو پیار کرتا ہے اور آپ کے گناہ معاف کرنے کو تیار ہے اور آپ میں نئی اور ہمیشہ کی زندگی عطا کرے گا۔ خدا اسی وقت تیار ہے کہ وہ ماضی کی باتوں کو ختم کر دے اور سارا حساب ختم کرے اور اس حساب کے کھاتے کو جلا دے۔ کوئی ایسا کام جو آپ نے کیا ہے یا آپ کی سوچ جو آپ کو احساس دلوا رہی ہے کہ آپ فضل کے قابل نہیں، آپ کو اس کام سے دور نہیں کر سکتی جو خدا آپ کے لئے کر رہا ہے۔

کب آپ کی کمزوری یا کسی ماضی کی بری بات کا احساس آپ کو خدا کی راہ کی پیروی کرنے سے روک رہا ہے؟

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Every Step An Arrival

ہم امید کرتے ہیں کہ Eugene Peterson کے یہ پانچ عقیدت بھرے پیغامات آپ کے دل اور دماغ کو وہاں لے جائیں گے جہاں انہیں جانا ہے، آپ نہیں جانتے کہ روح کیا استعمال کرکے آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا یا للکارے گا یا آرام عطا کرے گا۔ آپ روشنی ڈالنے کے سوالات کا استعمال کر سکتے ہیں اس پیغام کے آخر میں اس دن اپنی دعا کو بنانے کے لئے ۔ یہ حقیقت میں آخری مقام نہیں ہے مگر شروعات ہے اس آمد کی جس کا آپ کا انتظار تھا

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے WaterBrook Multnomah کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /https://waterbrookmultnomah.com/books/540871/every-step-an-arrival-by-eugene-h-peterson