YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 14 OF 28

اپنے خوف سے چھٹکارا حاصل کریں

’’محبت میں خوف نہیں ہوتابلکہ کامل محبت خوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خوف سے عذاب ہوتاہے اور کوئی خوف کرنے والا محبت میں کامل نہیں ہوا۔‘‘(پہلا یوحنا ۴: ۱۸)

آج میں آپ  سے خوف کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں!

ہم  میں سے بہت سے لوگوں کا تجربہ ہے کہ جب   بچپن میں ہم کوئی  گالی دیتے یا  گندی بات منہ سے نکالتے تھے تو   ہماری مائیں  ہمیں دھمکاتی تھیں کہ وہ صابن سے ہماری زبان کو صاف کریں گی ۔ آپ تصور کریں کہ ’’خوف ‘‘گندا لفظ ہے اور خد ا کی محبت پر ایمان صابن کی مانند ہے!

میں کمزور ایمان کی بات نہیں کر رہی بلکہ خدا کی غیر مشروط، لامعدود،غیر متزلزل، کامل محبت  پر گہرے ایمان کی بات کررہی ہوں۔

پہلا یوحنا ۴: ۱۸ میں ہمیں سکھایا گیا ہے کہ خدا کی محبت کو جان لینے سے ہم اپنے  سارےخوف سے آزاد ہو جاتے ہیں  ۔اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کبھی خوف محسوس ہی نہیں کریں گے، لیکن خد ا اور اس کی محبت پر ایمان  کے سبب سے ہم ’’خوف کے باوجود‘‘  ہم سب کام کر سکیں گے۔

خدا چاہتا ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔وہ آپ کی رہبری اور رہنمائی کرے گا ، اس لئے آپ اپنا اعتماد اور بھروسہ اس پر رکھیں!یاد رکھیں کہ   ہماری کمزوریوں کے باوجوداس کی محبت کامل ہے۔اس کی محبت کا انحصار ہماری کمزوریوں یا خوبیوں پر نہیں ہے۔کیا یہ جاننا خوشی کا باعث نہیں ہے کہ وہ ہم سے ہماری حالت کے باوجود پیار کرتا ہے؟بے شک یہ خیال ہمارے ایمان کو جلا  بخشنے کے ساتھ ساتھ ہمارے خوف کو دور کرنے با عث ہے۔

ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی خوف کی زد میں آسکتے ہیں ۔ او رجب ایسا ہو  تو ہمیں چاہیے کہ ہم خدا کی طرف اپنا دھیان لگائیں تب وہ ہ ہمیں ہر قسم  کے حالات کا سامنا کرنے کی توفیق عنایت کرے گا۔

ہم ہر بار  خدا کی کامل محبت کے باعث خوف پر فتح پا سکتے ہیں۔

یہ دُعا کریں۔

اے خدا، صرف تیری ہی محبت کے وسیلے سے میں خوف پر فتح پا سکتا /سکتی ہوں اس لئے میں اپنا بھروسہ تجھ پر رکھتی ہوں۔ میَں جانتی ہوں کہ تو ہر وقت میرے ساتھ ہے اور یہ کہ تو ہی مجھے ہر مشکل حالت میں سنبھالے گا۔ اورمیَں تیری محبت کو پورے دل سے قبول کرتا/کرتی ہوں ۔

Scripture

Day 13Day 15

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More