YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 19 OF 28

اپنی سوچ کو تبدیل کریں

اور اس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ  عقل نئی ہو جانےسے اپنی صورت بدلتے جاؤ تاکہ خدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی تجربہ سے معلوم کرتے رہو ۔  رومیوں ۱۲: ۲

کیا آپ نے کبھی یہ کہاوت سنی ہے کہ ’’ذہنی صلاحیتوں کو ضائع کرنا سب سے بڑا نقصا ن ہے‘‘؟ ہم اپنے ذہن کو نیکی کرنے، سیکھنے  کے لئے، تخلیق کرنے،سوچنے اور  ترقی کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن اپنے ذہن کو پورے طور پراستعمال نہ کرنا کسی المیہ سےکم نہیں۔

میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا جب میں نے  منفی، اذیت ناک،ملامت سے پُر، نہ معافی، شرمناک اور  تہمتی باتوں سے اپنے دل کو بھرا  ہوا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے یہ علم نہیں تھا کہ میں اپنی سوچوں کو قابو میں رکھنے کے ساتھ  یہ فیصلہ بھی کر سکتی ہوں کہ کن خیالات پر غور کرنا ہے اور کن پر ایمان رکھنا ہے۔

میں یہ نہیں جانتی تھی کہ ہر جھوٹے خیال کو روکنے کی قوت میرے پاس ہے۔مجھے کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ میری  سوچیں میرے اختیار میں ہیں۔کیا آپ کو کبھی کسی نے یہ بتایا ہے ؟ اگر نہیں تو آج میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اپنی سوچوں اورخیالات کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ آپ  پاک خیالات  کا چناو ٗ کر سکتے ہیں !

رومیوں ۱۲: ۲ کے مطابق خدا کو موقع دیں کہ وہ  آپ کی سوچ کو تبدیل کر دے۔  خدا  خیالات کی  ا س جنگ میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ اب عمل کی بات کریں گے۔

اس عمل نے  ان گنت  بار  میری مدد کی ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہ بات آپ کے کام بھی آئے گی: جب بھی آپ کے ذہن میں خیالات  میں جنگ شروع ہو  تو کسی شکر گزاری کی بات سے متعلق سوچنا شروع کردیں۔خدا کو بتائیں کہ آپ اس کی برکات  اور بھلائی کے لئے  کس قدراس کے شکر گزار ہیں ۔ جب آپ لگا تار ایسا کریں گے تو آپ کی زندگی میں ہر روز بہتری کے لئے تبدیلی آتی جائے گی۔

مجھے اُمید ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ آپ اُس طاقت کو سمجھ لیں جو خدا نے آپ کو عطا کی ہے ، اور آپ کا ذہن ہر وقت اس کی بھلائی اور محبت  سے پرُ ہو!

یہ دعا کریں:

اے خدا میں اپنی سوچ میں تیری قدرت کا تجربہ کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں تیری بھلائی اور محبت پر غور کروں گا/گی۔ تو ہر منفی سوچ  سے بڑا اور عظیم ہے۔

Scripture

Day 18Day 20

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More