YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 18 OF 28

 زبان کا استعمال

 ’’چنانچہ جو کوئی زندگی سے خوش ہونا اور اچھے دن دیکھنا چاہے وہ زبان کو بدی سے اور ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھے۔ پہلا پطرس ۳: ۱۰

اگر آپ اپنے لفظوں کی طاقت کو سمجھ لیں توآپ یقیناً اپناطرزِ زندگی بدل لیں گے! آپ کی زبان  خدا اور دشمن کے ہاتھ میں ایک نہایت طاقتور ہتھیا ر ہے۔ دوسرے الفاظ میں  آپ اپنی زندگی میں  زبان کے استعمال سے یا تو  مثبت، تقویت بخش ،حوصلہ افزا چیزوں کا بلا سکتے ہیں یا اسی زبان سے منفی، پریشان کن اورحوصلہ  شکنی کی باتوں کو بلا سکتے ہیں۔

میرا پورا ایمان ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ابلیس کا ترجمان بننا نہیں چاہتا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ  ہم اپنی زبان کو برکت اور لعنت دونوں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ، نہ صرف اپنی زندگی کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی۔ میں نے اپنی زندگی میں اس بات کا تجربہ  کیا ہے۔ میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا جب میرے منہ سے نکلنے والی تقریبا ً ہر بات منفی ہوا کرتی تھی۔

لیکن پاک روح نے مجھے سکھایا کہ خدا کے کلام کی قوت  کو کس طرح استعمال کیا جائے ۔ میں نے سیکھ لیا ہے  کہ اپنی زندگی کی مشکلات کے بارے میں بات کرنے کی بجائے   اسی زبان سے اپنی مشکلات  کو  نکل جانے کا حکم دینا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نےاپنے حالات میں خدا کے کلام  کو استعمال کرنا سیکھ لیا ہے،اور وقت گزرنے کےساتھ ساتھ میں نے مثبت اور دیرپا نتائج کا تجربہ بھی کیا۔

ہماری زبان قلم کی مانند ہے اور ہمارا دل ایک کاغذ۔جب آپ ایک بات کو بار بار دہراتے ہیں تو وہ بات آپ کے اندر بس کر آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے  ۔

میں دشمن کی ترجمان بننے کے بجائے خدا کے کلام کو پیش کرنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہو ں کہ اس کے کلام کی سچائی کو بیان کروں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔

پہلا پطرس ۳: ۱۰ میں بیان ہے کہ چنانچہ جو کوئی زندگی سے خوش ہونا اور اچھے دن دیکھنا چاہے وہ زبان کو بدی سے اور ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھے۔ کیا آپ اپنی زندگی سے خوش ہونا چاہتے ہیں؟ تو پھر اپنی  زندگی میں اپنی زبان کو خدا کے کلام کے لئے استعمال کریں۔

یہ دُعا کریں:

خداوند میں جانتا/جانتی ہو  ں کہ میری زبان  نہ صرف  تیرے  لئے بلکہ دشمن کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ میں اپنی زبان کو تیرے سپرد کرتا/کرتی ہوں۔ میری رہنمائی کر تا کہ میں اپنی اور دوسروں کی زندگی میں تیرے کلام کی سچائی کو بیان کر سکوں۔

Scripture

Day 17Day 19

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More