YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 13 OF 28

کام مکمل کرنے کی اہمیت

’’جوکام تو نے مجھے کرنے کو دیا تھا اُ سکو تمام کرکے میَں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کیا ۔‘‘(یوحنا ۱۷: ۴)

کئی سال پہلے جب میَں نے اس آیت کو پڑھا تو میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ یوحنا ۱۷: ۴ میں یسوع نے کہا  کہ جو کام تو نے مجھے کرنے کو دیا تھا اُسکو تمام کر کے میَں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کیا ۔ یعنی  خدا کے پیچھے چلنے سے مراد اس کام کو پورا کرنا  ہےجس کے لئے اس نے ہمیں بلایا ہے ۔

اس آیت کو پڑھنے کے بعد میں نے ٹھان لیا کہ  نہ صرف میں اس کام کو کروں جس کے لئے اس نے مجھے بلایا ہے بلکہ اس کو مکمل بھی  کروں۔

بہت سے لوگ خدا کے ساتھ چلنا شروع کرتے ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ بہت سے منزل تک نہیں پہنچتے۔

پولس رسول نے کہا کہ ’’…اپنا دور اور خدمت جو خداوند یسوع سے پائی ہے پوری کروں…‘‘ (اعمال ۲۰:  ۲۴)۔

میں نے خدا کی مرضی کو اپنی زندگی میں پورا کرنے  اور اس میں خوش رہنے کا ارادہ کر رکھا ہے!ایسا ہی میں آپ کے  لئے بھی چاہتی ہو کہ    آپ اپنی زندگی کے ہر دن میں شادمان ہوں اور خدا کے کام کو مکمل کریں۔

لیکن کام کو مکمل کرنے کا انحصار ہم پرہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ سب کچھ خدا پر منحصر ہے۔ مسیح میں اس نے اپنے حصہ کے کام کو مکمل کر دیاہے  اور ہمیں درکار ہر چیز مہیا  کردی ہے ۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سیکھیں، آگے بڑھیں اور خدا کے پاک روح کو اپنے اندر کام کرنے کی اجازت دیں۔وقت نکال کر ان کاموں پر غور کریں جو خدا نے آپ کے سپرد کئے ہیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ، آج میں نے ا س کام  کوکرنے کے لئے کتنی جدوجہد کی ہے جو خدا نے میرے سپرد کیا ہے؟

خدا کے منصوبے آپ کے لئے بہت عظیم ہیں۔ ایمان سے ان کو قبول کریں اور پورے دل سے ان کو کرنے کی کوشش کریں ۔میں چاہتی ہوں آج آپ یہ وعدہ کریں کہ آپ  اس کام کو مکمل کرنے کی پوری کوشش  کریں  گے۔خدا اس وعدہ کی قدر کرتا ہے۔

یہ دُعا کریں۔

اے خدا میَں چاہتا /چاہتی ہوں کہ   یسوع مسیح کی طرح یہ کہہ سکوں کہ جو کام تونے میرے سپرد کیا تھا میں نے اس کو پورا کر دیا ہے۔میری زندگی میں کام کرنے  ، مجھے قوت اور اپنے مقصد کے تحت زندگی بسر کرنے اور خوشی سے اپنےکام کو پورا کرنے کی قوفیق عنایت کرنے کے لئے  میں تیرا /تیری شکر گزار ہوں ۔آمین

Scripture

Day 12Day 14

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More