YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 12 OF 28

 جدوجہد: کوشش کرنے کی آزادی

’’اور میَں اسکو اور اُس کے جی اٹھنے کی قدرت کو اور اس کے ساتھ دُکھوں میں شریک ہونے کومعلوم کروں (یہ میری زندگی کا مقصد ہے )اوراُس کی موت سے مشابہت پیداکروں ۔‘‘ (فلپیوں۱۰:۳)

خدا کو  تلاش کرنے کی جدوجہد آسان تو نہیں لیکن فائدہ مند ضرور ہے،لیکن آپ ا س وقت تک خدا کو نہیں پا سکتے جب تک کہ آپ حقیقی طور پر آزاد نہ ہو جائیں۔

خدا ہمیں آزاد کرانے کے کام میں مشغول ہے، اور جرم کےاحساس، سزا  کے خوف  اور  لوگوں کی لعن طعن سے آزاد ہونا خوشی کا باعث ہو سکتا ہے۔

جب ہم مسیح میں اپنے مقام کو پہچان لیتے ہیں تو ہم  شکست کے خوف سے بھی آزاد ہو جاتے ہیں۔اور ہمارے اندر  دلیری سے  آگے بڑھ کر خدا کے وعدوں کو  حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

میری آزادی کا سب سے عظیم پہلو یہ ہے کہ میں خود کو جان  چکی ہوں۔ بہت عرصہ تک میں اسی کوشش میں لگی رہی کہ جو میں نہیں ہوں وہ بن جاوٗں، میں سوچتی تھی کہ مجھے دوسروں کی مانند بننا ہے جب کہ میں یہ بھی جانتی تھی کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔پھر بھی  میں اس کوشش میں لگی رہی جب تک  کہ میں نے  دعا کے وسیلہ سے یہ جان نہ لیا کہ اس نے مجھے سب سے الگ تھلگ بنایا ہے ۔پھر آخر کار میں اپنے خیالات سے آزاد ہو گئی، میں نے یسو ع پر اپنی نظریں گاڑ  لیں اور دوسروں کے ساتھ اپنے تعلق کو خدا کی مرضی کے مطابق ڈھال لیا۔

فلپیوں تین باب میں   بیان ہے کہ پولس نے یہ  پختہ ارادہ یا عزم کر رکھا  تھا  کہ    وہ ان چیزوں کو حاصل کرے جن کی خاطر مسیح نے اپنی جان دی  اور اس کو اور اس  کے جی اٹھنے کی قدرت   کو معلوم کرے ۔ میرا ایمان ہے کہ جب ہم نئی پیدائش کا تجربہ حاصل کرتے ہیں تو ہمارے اندر  پر عزم روح  پیدا ہوتی ہے۔ہم اسے پاک روح کا جذبہ یا جوش کہتے ہیں،اور اسی سے ہمیں ضرورت کے وقت یہ کہنے کی توفیق ملتی ہے کہ ،’’ میں ہمیشہ خد ا کے ساتھ قریبی، پرجوش، گہرے، ذاتی تعلق  کو قائم رکھوں گا/گی۔میں کبھی بھی مسیح میں اپنے مقام کو نہیں چھوڑوں گا/گی۔‘‘

اپنے ایمان میں قائم رہنے کے لئے کوشش (جدوجہد )کرتے رہیں اور خدا کے دعدوں کو حاصل کریں۔یاد رکھیں کہ آپ اُس کے ہیں اور ا س نے آپ کو  جدوجہد کرنے والی روح عنایت کی ہے!

یہ دُعا کریں۔

اے خداوند ، میَں ایک نئی زندگی جیناچاہتا/چاہتی ہوں ۔میں پوری کوشش سے تجھے اور تیرے دعدوں کو حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ تو میر ی زندگی میں ا پنے مقصد کو پورا کرے گا  تاکہ میں بھر پور آزادی کا تجربہ کروں۔

Day 11Day 13

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More