YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 11 OF 28

انکار کرنا سیکھیں !

’’میَں اکیلا ان سب کو نہیں سنبھال سکتا کیونکہ یہ میری طاقت سے باہر ہے۔‘‘(گنتی ۱۱: ۱۴)

گنتی کی کتاب کے 11باب میں  ہم موسیٰ  کی زندگی سے  سیکھتے ہیں کہ جب ہم دباوٗ  کا شکار ہوں تو کیا کرنا چاہیے ۔ ہمیں اس کے بارے میں بات کرنی چا ہیے۔وہ بنی اسرائیل کو وعدہ کی سرزمین میں  لے جا رہا تھا اور یہ گیارہ دن کا سفر چالیس سال میں تبدیل ہو چکا تھا!

 وہ لوگ ان حالات کےباعث  سخت تناوٗ  کا شکار ہو کر رو رہے تھے ۔ ۱۴آیت میں موسیٰ خدا سے کہتا ہے کہ ’’ میَں اکیلا ان سب کو نہیں سنبھال سکتا کیونکہ یہ میری طاقت سے باہر ہے ۔‘‘

موسیٰ کی طرح بہت سے کام ہماری طاقت سے باہر ہو سکتے ہیں اگر چہ کلام میں مرقوم ہے کہ ’’جو (یسوع مسیح )مجھے طاقت بخشتا ہے اس میں میں سب کچھ کر سکتا ہوں۔‘‘ (فلپیوں ۴: ۱۳) لیکن یہ ان مواقعوں کی طرف اشارہ ہے جب ہم مختلف آزمائشوں میں سے گزرتے ہیں اور خدا ان میں سے نکلنے میں ہماری مدد کرتاہے۔

اس کا ہر گز یہ  مطلب نہیں ہے کہ ہم ضرورت سے زیادہ ذمہ داریاں اپنے اوپر لے لیں اور تھک کر چور ہو جائیں ، مثال کے طور پر ایک خاتون جس کے پانچ بچے ہوں اور وہ کل وقتی ملازمت کرنے کے ساتھ ساتھ کلیسیائی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہو۔

کئی مرتبہ ہم ضرورت سےزیادہ کام کرتے ہیں …اور اس بات کا اقرار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔اور کبھی کبھی بھرپور زندگی کا لطف اٹھانے کیلئے                          ’’ انکار‘‘ کرنا بھی ضروری ہے ۔

آج کےلئےکام کی بات یہ ہے کہ  : آپکو اور مجھے دوسروں کی مانند بننے   ضرورت نہیں ہے ۔ہم سب کا بنانے والا خدا ہے اُس نے بعض لوگوں کوزیادہ کام کرنے کی صلاحیت دی ہے اور کچھ لوگوں کو کم کام کرنے کی ۔

خد انے ہمیں جس طرح تخلیق کیا ہے ہمیں ویسا ہی بننا ہے اور اس پرشرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم سب کو شخصی طور پر ان ذمہ داریوں  کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو خد انے ہمارے لئے مقرر کی ہیں تا کہ ہم  دباوٗ اور تناوٗ کے باعث بیمار ہونے کی بجائے اپنی زندگی  سے لطف اندوز بھی ہو ں۔

جب آپ کی برداشت سے باہر ہو جائے تو  موسیٰ کی طرح خدا کے پاس آئیں ۔ وہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ ایک خوشحال اور صحت مند زندگی  بسر کر سکیں۔

یہ دُعا کریں۔

اے خداوند کئی مرتبہ اپنی ذمہ داریوں سے ’’ انکار‘‘ کرنا بہت مشکل لگتاہے ۔میری مدد فرما کہ میَں اپنی ذمہ داریوں میں توازن پید ا کر سکوں اور پُر سکون زندگی گزار سکوں ۔ آمین

Scripture

Day 10Day 12

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More