روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample
باعثِ برکت زندگی بسر کرنا۔
’’پس جہاں تک موقع ملے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ ایمان کے ساتھ ۔ ‘‘(گلتیوں ۶: ۱۰ )
میرا ایمان ہے کہ ایک مسیحی کی حیثیت سے ہمار ا سب سے بڑا استحقاق یہ ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کی زندگی میں گہرےاثرات چھو ڑ سکتے ہیں۔میری خدمت کے دوران خدا نے مجھے بہت سے ایسے لوگوں کے ساتھ کلام بانٹنے کا موقع دیا جن کو رہنمائی کی ضرورت تھی۔
لیکن میرا خیال ہے کہ یہ موقع خدا نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کو دیا ہے تاکہ وہ کسی نہ کسی کو متاثر کرے جس میں آپ بھی شامل ہیں۔جب آپ کسی کی زندگی بچانے کے لئے اس کو وقت دیتے ہیں تو نہ صرف اپنے لئے بلکہ اس کی زندگی کے لئے بھی باعث ِ برکت بنتے ہیں ۔
گلتیوں ۶ : ۱۰ کے مطابق ہمیں ہر اس شخص کے ساتھ نیکی کرنی چاہےجس کو خدا ہماری زندگی میں لے کر آتا ہے ۔ ہمیں دوسروں کے لئے باعثِ برکت ہونے اور ان کو ایمان میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سچائی اور محبت کے ذریعے دوسروں تک پہنچنے میں ڈر محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
میرا ایمان ہے کہ خدا کا ارادہ ہمیں محض تماشائی بنانے کا نہیں ہے۔وہ چاہتا ہے کہ ہم دوسروں سے محبت کرنے والے بنیں اور ان کی مدد کے لئے تیار ہوں۔ ہمیں یسوع کے نام کی خاطر دوسروں کو تعمیر کرنا ہے تاکہ وہ اور زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے تیار ہوں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کے علم میں نہ ہولیکن کوئی ضرور ہے جو آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔لوگ آپ کی طرزِ زندگی سے متاثر ہوتے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ آپ کی طرزِ زندگی سے خدا کی محبت کو دیکھیں۔
ہم سے غلطیاں سر زد ہوں گی اس وقت ہمیں خدا کی معافی کے لئے شکر گزار ہونا چاہیے،لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی کی ضرورت ہے کہ شاید بہت دفعہ خدا کی ذات کو پیش کرنے کا ہم ہی واحد ذریعہ ہیں۔
یہ دُعا کریں.
اے خدا ہر روز میرے لئے ایک نیا موقع ہے کہ میں کسی کے لئے باعثِ برکت بنوں یا کسی کو تیری محبت سے متاثر کروں۔میں دوسروں کے لئے باعث ِ برکت زندگی بسر کرنا چاہتا/چاہتی ہوں، میں ان کو دکھانا چاہتا /چاہتی ہوں کہ تیرے لئے زندگی بسر کرنا کیسا ہے۔
Scripture
About this Plan
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More