خدا کیسے کلام کرتا ہےنمونہ

خدا کیسے کلام کرتا ہے

1 دن 7 میں سے

عنوان: خداسنائی دینے والی آواز کے ذریعے۔
"خداوند نے ایلیاہ سے کہا، 'باہر نکل اور پہاڑ پر خُداوند کے حضور کھڑا ہو۔'" (1 سلاطین 19: 11،)

سلام! کیا آپ نہیں چاہتے کہ یہ اتنا آسان ہو؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ جب آپ رہنمائی کے لیے تلاش کر رہے ہوں تو خدا کی آواز واضح طور پر یہ کہے، "جاؤ اور یہ کرو!!"
میں تو چاہتا ہوں۔"
سب سے زیادہ عام سوال جو مجھ سے پوچھا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ میں کیسے خدا کی آواز سن سکتا ہوں۔

اگلے ہفتے میں آپ کے ساتھ وہ تمام طریقے شیئر کرنا چاہتا ہوں جن کے ذریعے خدا کی آواز ہم تک پہنچتی ہے، کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ جانیں کہ خدا ہم سے بات کر رہا ہے! ابھی
میرا ایمان ہے کہ خدا اپنے بچوں سے ہر لمحہ اور ہر دن بات کر رہا ہے، اور آپ اُس کی حکمت اور رہنمائی کو بے مثال انداز میں محسوس کر سکتے ہیں۔چند دن پہلے، میں اپنے دفتر میں کام کر رہا تھا کہ میرا دوست ریان اندر آیا۔ اُس نے بات کا آغاز ان الفاظ سے کیا ارے گرانٹ! اور میں نے جواب دیا ارے ریان!اور بات چیت وہیں سے شروع ہوگئی۔

یہ بہت آسان تھا، اور اس نے مجھے بائبل میں ایک لمحے کی یاد دلائی جب خدا نے ایک نوجوان لڑکے سموئیل سے بات چیت کا آغاز کیا۔
خدا اس نوجوان کو بلا رہا تھا، لیکن وہ سمجھا کہ کوئی اور اسے بلا رہا ہے۔ جب اس کے رہنما نے آخر کار سمجھ لیا کہ کیا ہو رہا ہے، تو اُس نے اس نوجوان کو سمجھا یا کہ وہ کیسے اس آواز کو سن سکتا ہے۔:

8 پھر خُداوند نے تیسری دفعہ سموئیل کو پُکارا اور وہ اُٹھ کر عؔیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مجھےُ پکارا سو میَں حاضرِ ہُوں ۔ سو عؔیلی جان گیا کہ خُداوند گیا کہ خُداوند نے اُس لڑکے کو پُکارا ۔
9 اِسلئِے عؔیلی نے سمؔوئیل سے کہا جا لیٹ رہ اور اگر وہ تجھُے پکارے تو تُو کہنا اَے خُداوند فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔سو سؔموئیل جا کر اپنی جگہ پر لیٹ گیا۔
10 تب خُداوند کھڑا ہُؤا اور پہلے کی طرح پُکارا سموئؔیل ! سموئؔیل ! سموئؔیل نے کہا فرما کیوننکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔
11 خُداوند نے سموئؔیل سے کہا دیکھ میَں اِؔسرائیل میں اَیسا کام کرنے پر ہُوں جِس سے ہر سُننے والے کے کان بھناّ جائینگے۔

1سموئیل 3:8-11

بہت بار ہم خدا کی آواز سنتے ہیں لیکن الجھن میں پڑ جاتے ہیں۔ یا یہ ماننا مشکل ہوتا ہے کہ خدا واقعی ہماری رہنمائی کرنا چاہتا ہے۔ میرا آپ سے سوال ہے۔
"اگر یہ واقعی خدا کی آواز ہو تو؟"

آج یقین کریں کہ خدا آپ کو رہنمائی دے رہا ہے۔ اس پر بھروسہ کریں کہ آپ اُس کی آواز پہچان سکتے ہیں اور فوراً جواب دیں

"کہیے خداوند، آپ کا بندہ سن رہا ہے۔"

پیارے یسوع، ہمیں آج آپ کی آواز پر دھیان دینے اور اس پر عمل کرنے میں مدد کریں۔ اپنی حکمت اور طاقت سے ہماری رہنمائی کریں۔ ہم آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔ آمین۔

میرے دوست، خدا کی بات ماننا آج ہی آپ کی زندگی میں معجزہ لا سکتا ہے۔!
آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کیسے کلام کرتا ہے

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ سننے کے لیے تیار ہیں ؟آئیں سات دن گزاریں اور جانیں کہ خدا کیسے بات کرتا ہے اور کیا کریں جب اُس کی آواز دور محسوس ہو؟

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill