خدا کیسے کلام کرتا ہےنمونہ

دعا اور حالات کے ذریعے
ہیلو، آج ہم دعا سے آغاز کریں گے۔
یسوع، ہم ایمان رکھتے ہیں کہ آپ ابھی ہم سے بات کر رہے ہیں۔ شکریہ کہ آپ ہمیں سچائی کی طرف رہنمائی دے رہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم آج اپنی مشکلات سے زیادہ آپ پر ایمان رکھیں ۔ہما ری رہنما ئی کر تا کہ ہم زیادہ سے زیادہ تیر ی طرح بنتے جائیں۔ آمین۔
حال ہی میں، میں ایک دوست سے بات کر رہا تھا کہ مشکلات کا شکر گزار ہونا کتنا اہم ہے۔ حقیقت میں، مجھے یقین ہے کہ میں مشکلات کے موسم میں زیادہ بڑھتا ہوں نہ کہ آرام کے موسم میں۔ جب میری زندگی میں چیلنج آتے ہیں، مجھے خدا کی آواز اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، اور میں زیادہ جوش اور محنت سے دعا کرتا ہوں۔
میرے جس دوست سے بات ہو رہی تھی، وہ ایک بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں تھا جس سے ڈاکٹر بھی پر یشا ن ہوگئے تھے۔ اس با ت کا تبصرہ مجھے کبھی نہیں بھولے گا ، کہ کیوں مجھے بیماری کی ضرورت تھی تاکہ میں یسوع کے ساتھ گہری وابستگیمیں اور واپس آ سکوں اور صر ف اُسی پے انحصا ر کر و ں؟میری دعا ہے کہ آپ اور میرا دوست کبھی اس احساس کو نہ بھولیں۔
رومیوں 8 میں لکھا ہے.
اِس طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہیں کِیُونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہِیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آ ہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہِیں ہو سکتا۔
27 اور دِلوں کو پرکھنے والا جانتا ہے کہ رُوح کی کیا نِیّت ہے کِیُونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق مُقدّسوں کی شِفاعت کرتا ہے۔:
(رومیوں 8: 26-27)
خدا تمہاری تکلیف کے ذریعے بات کر رہا ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ تم اس سے بات کرو! میں جانتا ہوں کہ خدا تکلیف میں خوش نہیں ہوتا، لیکن وہ اسے ہمیں اپنے دل کے قریب لانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ مزمور نویس کے الفاظ سنو
67 میَں مُصیبت اُٹھانے سے پہلے گمر ُاہ تھا ۔ پر اب تیر ے کلام کو مانتا ہوں۔
68 تُو بھلا ہے اور بھلا ئی کرتا ہے۔مجھے اپنے آ ئین سکھا ۔
(زبور 119: 67-68)
جب میں ہسپتال سے نکلا، خدا نے مجھ سے بات کی اور مجھے اپنے دوست کے لیے شفا اور امید کی دعا کرنے کے لیے کہا۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے دعا کی تھی، " اے خداسیموئیل کو معجزے کی ضرورت ہے اور تو معجزہ کرنے والے خدا ہے۔ اس نے یہ سفر 180 پاؤنڈ سے شروع کیا تھا اور اب وہ 147 پاؤنڈ پر آ چکا ہے۔ یسوع، ہمیں تم سے ایک 180 ڈگری کا موڑ درکار ہے تاکہ سیموئیل واپس 180 پاؤنڈ ہو جائے! تم نے کہا ہے کہ جو کچھ تم زمین پر کھولو گے وہ آسمان پر بھی کھلے گا تو ہم ایمان میں کھڑے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ تو نے ہما رے لیے کر دیا ہے ۔ آمین۔"
میرے دوست، میں یہ سچ تمہاری ضرورت کے معجزے کے لیے دعا کر رہا ہوں۔ خدا تمہیں تسلی دے، اور تم اسے آج سنو اور محسوس کرو! تم آج مکمل تبدیلی پاؤ گے، یسوع کے نام میں! ! آپ کا چیلنج خدا کے لیے آپ کومضبوط ظاہر کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے، اور وہ کرے گا۔
آپ ایک معجزہ ہو
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ سننے کے لیے تیار ہیں ؟آئیں سات دن گزاریں اور جانیں کہ خدا کیسے بات کرتا ہے اور کیا کریں جب اُس کی آواز دور محسوس ہو؟
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle