خدا کیسے کلام کرتا ہےنمونہ

پرستش اور زندگی کے ذریعے۔
آج ہر دن ایک معجزہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے شکریہ۔ میں بہت اچھا محسوس کرتا ہوں کہ آپ نے اپنی زندگی اور وقت میرے ساتھ اس ای میل کے ذریعے شیئر کیا۔
"جب ہم سے خداکلام کرتا ہے" کے اس ہفتے کو ختم کرتے ہیں، تو میں آپ کی توجہ دو اور خوبصورت طریقوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں جن کے ذریعے خدا ہم سے بات کرتا ہے۔ میں خدا کی عبادت موسیقی، گانا، فن، خوبصورتی کی تلاش، خدمت اور خاموشی کے ذریعے کرتا ہوں۔ جب میں عبادت کرتا ہوں، خدا مجھ سے بات کرتا ہے، اور مجھے یہ پسند ہے کہ یہ صرف ایک ہی طریقے سے نہیں ہوتا۔بلکہ خدا ہر قسم کی عبادت کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے! مجھے یہ پسند ہے کہ جو بائبل کہتی ہے
"اور یہوسفط سر نگُون ہو کر زمین تک جھُکا اور تمام یہوداہ اور یروشلیم کے رہنے والوں نے خُدا کے آگے گھر کر اُس کو سجدہ کیا۔
19 اور بنی قہات اور بنی قورح کے لاوی بُلند آواز خُدا وند اسرائیل کے خُدا کی حمد کرنے کو کھڑے ہوگئے۔ (2 تواریخ 20: 18-19)
بائبل یہ بھی کہتی ہے:
"میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔میری نِجات اُسی سے ہے۔
وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وہی میرا اُنچا بُرج ہے زبور62: 1)
وہ خدا جو آپ سے محبت کرتا ہے، آپ سے بات کرتا ہے جب آپ بلند آواز سے اس کی عبادت کرتے ہیں اور جب آپ خاموشی میں اس کی عبادت کرتے ہیں۔ وہ ہر طریقے سے بات کرتا ہے۔
میں حال ہی میں دعا کر رہا تھا جیسا کہ میں اکثر کرتا ہوں۔ زندگی کا دباؤ مجھے تھکا رہا تھا، اس لیے میں ایک واک کے لیے باہر نکلا، خدا کی عظیم تخلیق میں سانس لیتے ہوئے، عبادت کی موسیقی دل و دماغ کو سکون اور روحانیت سے بھر دیتی ہےاس لیے میں نےاس آیات پر غور کیا
"سارے دِل سے خداوند پر توکل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر ۔
اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا ۔ ۔" (امثال 3: 5-6)
آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہےپر خداوند اُسکے قدموں کی راہنمائی کرتا ہے۔ " (امثال 16:9)
جب میں باہر نکلا، میں نے خدا کو میرے دل میں سرگوشی کرتے ہوئے سنا، "جلدی نہ کرو، گرانٹ۔ آہستہ چلو۔ میرے ساتھ اس لمحے میں رہو۔" میں نے خدا کی آواز سنی اور ویسا ہی کیا۔ میں لمحے میں اس قدر مگن تھا کہ میں رک گیا۔ آخرکار، میں ایک میٹنگ کے لیے دیر سے پہنچا اور وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ لیکن سچ پوچھیں تو، مجھے خدا کی آواز سننے پر افسوس نہیں تھا۔ حقیقت میں، جو کچھ میں میٹنگ میں لے کر گیا وہ خدا کی موجودگی، خدا کا سکون، اور خدا کی آواز تھی۔ یہ میرے اپنے دل اور کمرے میں موجود لوگوں کے لیے کتنی بڑی نعمت تھی۔
خدا آپ سے ابھی بات کر رہا ہے۔ اس کی آواز سنیں اور وہی کریں جو وہ کہہ رہا ہے کہ آپ کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ سننے کے لیے تیار ہیں ؟آئیں سات دن گزاریں اور جانیں کہ خدا کیسے بات کرتا ہے اور کیا کریں جب اُس کی آواز دور محسوس ہو؟
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle