YouVersion Logo
تلاش

یسوع مسیح کی زندگینمونہ

یسوع مسیح کی زندگی

3 دن 5 میں سے

3 | کیا یہ واقعی سچ ہے؟ | یوحنا 1: 35-51

| یسوع شاگردوں کو جمع کرتا ہے۔

یہ کیا واقعی سچ ہے؟ مجھے فٹبال بہت پسند ہے۔ میرا ایک دوست مجھے ہمیشہ بتاتا رہا کہ اس کے پاس میچ کے ٹکٹ ہیں۔ زیادہ تر یہ مذاق ہی ہوتا تھا۔ لیکن ایک دن، اس نے مجھے بتایا کہ اس کے پاس فائنل کپ کے خاص ٹکٹ ہیں۔ میں اس پر یقین نہیں کر سکتا تھا۔ کیا یہ سچ ہے؟ میں اس کا یقین نہیں کر رہا تھا، جب تک کہ اس کے ہاتھ میں حقیقی ٹکٹس کو دیکھ نہیں لیا ۔

صرف سننا ہمارے لیے کافی نہیں ہوتا۔یسوع مسیح کا عمل شروع ہوا اور ان کی معرفت ہو گئی، بہت ساری افواہیں ان کے بارے میں چرچا کر نے لگیں۔ وہ کون ہے؟ وہ کہاں رہتا ہے؟ اس کا پیدائشی مقام کیا ہے؟ کیا یہ وہ نبی ہے جس کا وعدہ ہزار سال پہلے کیا گیا تھا ؟

یہ حصہ یسوع کی زندگی کو بیان کرتا ہے کہ کس طرح متجسس لوگوں نے تلاش شروع کی۔ کسی نے انہیں یسوع کے بارے میں بتایا اور وہ خود کو ڈھونڈنے نکل پڑے۔ پطرس کو اس کے بھائی اِندریاس یسوع کے پاس لایا تھا۔ فلپس نے نتنایل کو یسوع کو تلاش کرنے کے لیے قائل کیا۔ اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے بعد، وہ یسوع کے ساتھ ان کی ملاقات سے مغلوب ہو گئے۔

شاید آپ ابھی تک یسوع کو نہیں جانتے۔ دوسروں کو سنیں جو اسے جانتے ہیں اور اپنے آپ کو متجسس ہونے دیں۔ اسے ڈھونڈو اور خدا وعدہ کرتا ہے کہ تم اسے پاؤ گے۔

بائبل: یوحنا 1: 35-51

یسوع کے پہلے شاگرد

35 دُوسرے دِن پھِر یُوحنّا اور اُس کے شاگِردوں میں سے دو شَخص کھڑے تھے۔ 36 اُس نے یِسُوع پر جو جارہا تھا نِگاہ کر کے کہا دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے!۔ 37 وہ دونوں شاگِرد اُس کو یہ کہتے سُن کر یِسُوع کے پِیچھے ہولئِے۔ 38 یِسُوع نے پھِر کر اور اُنہِیں پِیچھے آتے دیکھ کر اُن سے کہا تُم کیا ڈھونڈتے ہو؟ اُنہوں نے اُس سے کہا اَے ربّی (یعنی اَے اُستاد) تُو کہاں رہتا ہے؟۔ 39 اُس نے اُن سے کہا چلو دیکھ لوگے۔ پَس اُنہوں نے اکر آسکے رہنے کی جگہ دیکھی اور اُس روز اُس کے ساتھ رہے اور یہ دسویں گھنٹے کے قرِیب تھا۔ 40 اُن دونوں میں سے جو یُوحنّا کی بابت سُن کر یِسُوع کے پِیچھے ہولئِے تھے ایک شمعُون پطرس کا بھائِی اِندریاس تھا۔ 41 اُس نے پہلے اپنے سگے بھائِی شمعُون سے مِل کر اُس سے کہا کہ ہم کو خِرستُس یعنی مسِیح مِل گیا۔ 42 وہ اُسے یِسُوع کے پاس لایا۔ یِسُوع نے اُس پر نگِاہ کر کے کہا کہ تُو یُوحنّا کا بَیٹا شمعُون ہے۔ تُو کیفا یعنے پطرس کہلائے گا۔ 43 دُوسرے دِن یِسُوع نے گلِیل میں جانا چاہا اور فِلپُّس سے مِل کر کہا میرے پِیچھے ہولے۔ 44 فِلپُّس اِندریاس اور پطرس کے شہر بیت صیدا کا باشِندہ تھا۔ 45 فِلپُّس نے نتن ایل سے مِل کر اُس سے کہا کہ جِس کا ذِکر مُوسٰی نے توریت میں اور نبِیوں نے کِیا ہے وہ ہم کو مِل گیا۔ وہ یُوسُف کا بَیٹا یِسُوع ناصری ہے۔ 46 نتن ایل نے اُس سے کہا کیا ناصرۃ کوئی اچھّی چِیز نِکل سکتی ہے؟ فِلپُّس نے کہا چل کر دیکھ لے۔ 47 یِسُوع نے نتن ایل کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اُس کے حق میں کہا دیکھو! یہ فِیالحقِیقت اِسرائیلی ہے۔ اِس میں مکر نہِیں۔ 48 نتن ایل نے اُس سے کہا تُو مُجھے کہاں سے جانتا ہے؟ یِسُوع نے اُس کے جواب میں کہا اِس سے پہلے کہ فِلپُّس نے تُجھے بُلایا جب تو اِنجیر کے دَرخت کے نیچِے تھا مَیں نے تُجھے دیکھا۔ 49 نتن ایل نی اُس کو جواب دِیا اَے ربّی! تُو اِسرائیل کا بادشاہ ہے۔ 50 یِسُوع نے جواب میں اُس سے کہا مَیں نے جو تُجھ سے کہا کہ تُجھ کو اِنجیر کے دَرخت کہ نیچِے دیکھا کیا تُو اِسی لئِے اِیمان لایا ہے؟ تُو اِن سے بھی بڑے بڑے ماجرے دیکھیگا۔ 51 پِھر اُس سے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ تُم آسمان کو کھُلا اور خُدا کے فرِشتوں کو اُپر جاتے اور اِبنِ آدم پر اُترتے دیکھو گے

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یسوع مسیح کی زندگی

یہ مختصر مطالعہ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

More


یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day