YouVersion Logo
تلاش

یسوع مسیح کی زندگینمونہ

یسوع مسیح کی زندگی

2 دن 5 میں سے

2 | ایمان جذباتی ہے یا عقلی | یوحنا 1:19-28

یسوع نے بپتسمہ لیا |

یسوع کی زندگی | #2 | یوحنا بپتسمہ دینے والے کی گواہی

ایمان کی بنیاد: منطقیہے یا جذباتی؟؟

کیا آپ بھی میری طرح حقیقت پسندآدمی ہیں؟جو نرم جذبات اور احساسات پر توجہ دینے کی بجا ئے حقائق پر زیادہتو جہ دیتے ہیں، ؟ میں ایک تربیت یافتہ سائنسدان ہوں اور چیزوں کو ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ جب میں جوان تھا، تو میں منطقی اتنا تھا کہ میں نے اپنے ہی احساسات پر شک کرنا شروع کر دیا تھا۔ کہ جب بھی میرے ساتھ کوئی برا واقعہ پیش آتا تھا تومیں سو چتا تھا کہ میرے اندر کیا ہوتا ہے؟ لیکن اب میں اپنی عقلیت کو اپنی طاقت کے طور پر دیکھتا ہوں، لیکن بعد میں میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ جتنا میں نے سوچا تھا اس سےکئی زیا دہ جذبات رکھتا ہو ں۔ میری والدہ جو انتقال کر گئی تھیں ان کی دیوار پر تصویر رکھنے سے ان کی اچھی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ یا جب کوئی مر جائے تو موم بتی جلانا مجھے تسلی دیتا ہے۔

یسوع کے دنوں میں لوگ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ہو رہا تھا جب یوحنا بپتسمہ دینے والے نے بہت سے لوگوں کی توجہ مبذول کروائی تو کچھ لوگ تحقیق کرنے لگے اور انہوں نے اس سے سوالات پوچھے۔ جب اُنہوں نے اُس کی بات سنی، تو اُن میں سے اکثر ایک بہتر زندگی شروع کرنے کی علامت کے طور پر بپتسمہ لینا چاہتے تھے۔ یو حنا یہ واضح کرتا ہے کہ یہ ایک علامت ہے۔ اس نے یہ بھی سکھایا کہ اس کے بعد یسو ع مسیح آئے گا اور وہ اندر سے تبدیلی لائے گا۔ نشا نا ت کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے؟

19اور یُوحنّا کی گواہی یہ ہے کہ جب یہُودِیوں نے یروشلِیم سے کاہِن اور لاوی یہ پُوچھنے کو اُس کے پاس بھیجے کہ تُو کَون ہے؟۔

20 تو اُس نے اِقرار کِیا اور اِنکار نہ کِیا بلکہ اِقرار کِیا مَیں تو مسِیح نہِیں ہُوں۔

" 21 "پھر تم کون ہو؟" انہوں نے پوچھا۔ "کیا تم ایلیا ہو؟"

"نہیں، میں نہیں ہوں،" یوحنا نے جواب دیا۔

’’کیا تو وہ نبی ہے ؟‘‘ انہوں نے پوچھا۔

22 پَس اُنہوں نے اُس سے کہا پھِر تُو ہے کَون؟ تاکہ ہم اپنے بھیجنے والوں کو جواب دیں تُو اپنے حق میں کیا کہتا ہے؟۔ 23 اُس نے کہا مَیں جَیسا یسعیاہ نبی نے کہا ہے بِیابان میں ایک پُکارنے والے کی آواز ہُوں کہ تُم خُدا کی راہ کو سِیدھا کرو۔ 24 یہ فریسِیوں کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔ 25 اُنہوں نے اُس سے یہ سوال کِیا کہ اگر تُو نہ مسِیح ہے نہ ایلِیاہ نہ نبی تو پھِر بپتِسمہ کِیُوں دیتا ہے؟۔ 26 یُوحنّا نے جواب میں اُن سے کہا کہ مَیں پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں تُمہارے درمیان ایک شَخص کھڑا ہے جِسے تُم نہِیں جانتے۔ 27 یعنی میرے بعد کا آنے والا جِس کی جُوتی کا تَسمہ مَیں کھولنے کے لائِق نہِیں۔ 28 یہ باتیں یَردَن کے پار بیت عِنیاہ میں واقِع ہُوئیں جہاں یُوحنّا بپتِسمہ دیتا تھا۔ 29 دُوسرے دِن اُس نے یِسُوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔ 30 یہ وُہی ہے جِس کی بابت میں نے کہا تھا کہ ایک شَخص میرے بعد آتا ہے جو مُجھ سے مُقدّم ٹھہرا ہے کِیُونکہ وہ مُجھ سے پہلے تھا۔ 31 اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر اِسلئِے پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُؤا آیا کہ وہ اِسرائیل پر ظاہِر ہوجائے۔ 32 اور یُوحنّا نے یہ گواہی دی کہ مَیں نے رُوح کو کبُوتر کی طرح آسمان سے اُترتے دیکھا ہے اور وہ اُس پر ٹھہر گیا۔ 33 اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر جِس نے مُجھے پانی سے بپتِسمہ دینے کو بھیجا اُسی نے مُجھ سے کہا کہ جِس پر رُوح کو اُترتے اور ٹھہرتے دیکھے وُہی رُوح اُلقدُوس سے بپتِسمہ دینے والا ہے۔ 34 چُنانچہ میں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خُدا کا بَیٹا ہے؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یسوع مسیح کی زندگی

یہ مختصر مطالعہ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

More


یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day