YouVersion Logo
تلاش

یسوع مسیح کی زندگینمونہ

یسوع مسیح کی زندگی

1 دن 5 میں سے

سوانح حیات | یو حنا 1:1-18

خدا کا کلا م مجسم ہوا۔

یسوع کی سوانح حیا ت۔

مجھے سوانح حیات پڑھنا بہت پسند ہے ۔اگر آپ کتابوں کی دکان میں جا ئیں تو آپ کو سوانح حیات کے ڈھیر نظر آئیں گے۔ ہم اس ونڈو سے متوجہ ہیں جو وہ (مشہور) لوگوں کی زندگیوں میں پیش کرتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی نیلسن منڈیلا کی سوانح حیا ت پڑھی ہے؟ یا کوئی اور متاثر کن شخص، جیسے گانڈی، یا بینکسی۔ اکثر یہ کتابیں اس لیے لکھی جاتی ہیں کیونکہ ہم ان چیزوں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں جو انہوں نے انجام دی ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی سوانح حیا ت یسوع کے بارے میں ہے اور اسے یوحنا ابن زبیدی نے لکھا تھا۔ اس سوانح حیات میں وہ یسو ع کو خدا کا کلام کہتا ہے اور یہی کلام زندگی کا سرچشمہ تھا۔ کسی ایسے شخص کی طرح لگتا ہے جس نے کچھ حیرت انگیز کام کیا، ہا نا ؟ کم از کم ایک بار پڑھنے کے لئے اتنا دلچسپ کیسے نہیں ہے؟لیکن یوحنا نے بھی کچھ عجیب لکھا: خدا کا کلام جسم بن جاتا ہے۔ یہ ایک بھید ہے.... یسوع کی یہ سوانح حیا ت دنیا کے سب سے مشہور شخص سے کئی گنا اوپر ہے ۔ میں آپ کو اسے جاننے کے لیے دعوت دیتا ہوں!

با ئبل کا حوالہ : یو حنا 1:1-8

زندگی کا کلام:

ابتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔
2 یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔
3 سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہِیں ہُوئی۔
4 اُس میں زِندگی تھی اور وہ زِندگی آدمِیوں کا نُور تھی۔
5 اور نُور تارِیکی میں چمکتا ہے اور تارِیکی نے اُسے قُبُول نہ کِیا۔
6 ایک آدمِی یُوحنّا نام آموجُود ہُؤا جو خُدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔
7 یہ گواہی کے لئِے آیا کہ نُور کی گواہی دے تاکہ سب اُس کے وسِیلہ سے اِیمان لائیں۔
8 وہ خُود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے آیا تھا۔

9 حقیقی نُور جو ہر ایک آدمِی کو روشن کرتا ہے دُنیا میں آنے کو تھا۔
10 وہ دُنیا میں تھا اور دُنیا اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئی اور دُنیا نے اُسے نہ پہچانا۔
11 وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قُبُول نہ کِیا۔
12 لیکِن جِتنوں نے اُسے قُبُول کِیا اُس نے اُنہِیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہِیں جو اُس کے نام پر اِیِمان لاتے ہیں۔
13 وہ نہ خُون سےنہ جِسم کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہُوئے۔
14 اور کلام مُجّسم ہُؤا اور فضل اور سَچّائی سے معمُور ہوکر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اُس کا اِیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔
15 یُوحنّا نے اُس کی بابت گواہی دی اور پُکار کر کہا کہ یہ وُہی ہے جِس کا مَیں نے ذِکر کِیا جو میرے بعد آتا ہے وہ مُجھ سے مُقدّم ٹھہرا کِیُونکہ وہ مُجھ سے پہلے تھا۔
16 کِیُونکہ اُس کی معمُوری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل۔
17 اِسلئِے کہ شَرِیعَت تُو مُوسٰی کی معرفت دِی گئی مگر فضل اور سَچّائی یِسُوع مسِیح کی معرفت پہُنچی۔
18 خُدا کو کِسی نے کبھی نہِیں دیکھا۔ اِکلوتا بَیٹا جو باپ کی گود میں ہے اُسی نے ظاہِر کِیا۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یسوع مسیح کی زندگی

یہ مختصر مطالعہ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

More


یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day