یسوع مسیح کی زندگینمونہ
4 | میرے خیال میں مسیحت بورنگ ہے!| یوحنا 2: 1-12
| قانای میں شادی
میرے خیال میں مسیحت بورنگ ہے!
میں اکثر یہی سنتا ہوں۔ "کہ میحی مزہ نہیں کر سکتے، زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے اور پارٹی نہیں کر سکتے۔"وہ قدامت پسندانہ لباس پہنتے ہیں اور ہمیشہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ یہ وہ تصویر ہے جو بہت سے لوگوں کے پاس ہے جب وہ یسوع اور مسیحتکے بارے میں سوچتے ہیں۔
جب آپ یسوع کی زندگی کے اس حصے کو پڑھتے/دیکھتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ یسوع اور ان کے شاگردوں کو ایک شادی میں مدعو کیا گیا تھا۔ ان دنوں بہت سے لوگوں کو مدعو کرنے کا رواج تھا، اور شادی کی تقریب کئی دن تک جاری رہتی تھی.. اور یسو ع مسیح شادی میں شریک ہوئے۔ لیکن پھر برا ہوا: ان کی مے ختم ہو گئی ! اس وقت، یسوع وہا ں پراپنا پہلا معجزہ کرتا ہے۔ وہ پوری شادی کے لیے بہتر ین مے کوبناتا ہے اور جشن جاری رہتا ہے! کیا یہ خاص نہیں ہے؟ بالکل بورنگ نہیں! کہانی پڑھیں اور یسوع کا تازہ نظریہ حاصل کریں، اس کے بارے میں مزید دریافت کریں۔
بائبل کا حوالہ : یوحنا 2: 1-12
ھِر تِیسرے دِن قانای گلِیل میں ایک شادِی ہُوئی اور یِسُوع کی ماں وہاں تھی۔
2 اور یِسُوع اور اُس کے شاگِردوں کی بھی اُس شادِی میں دعوت تھی۔
3 اور جب مَے ہوچُکی تو یِسُوع کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مَے نہِیں رہی۔
4 یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت مُجھے تُجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہِیں آیا۔
5 اُس کی ماں نے خادِموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔
6 وہاں یہُودِیوں کی طہارت کے دستُور کے مُوافِق پتھّر کے چھ مٹکے رکھّے تھے اور اُن میں دو دو تِیں تِیں من کی گنُجایش تھی۔
7 یِسُوع نے اُن سے کہا مٹکوں میں پانی بھر دو۔ پَس اُنہوں نے اُن کو لبالب بھر دِیا۔
8 پِھر اُس نے اُن سے کہا اَب نِکال کر میِر مجلِس کے پاس لےجاؤ۔ پَس وہ لے گئے۔
9 جب میِر مجلِس نے وہ پانی چکھّا جو مَے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے (مگر خادِم جِنہوں نے پانی بھرا تھا جانتے تھے) تو میِر مجلِس نے دُلہا کو بُلا کر اُس سے کہا۔
10 ہر شَخص پہلے اچھّی مَے پیش کرتا ہے اور ناقِص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تُو نے اچھّی مَے اَب تک رکھ چھوڑی ہے۔
11 یہ پہلا مُعجِزہ یِسُوع نے قانای گلِیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاِہر کِیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے۔
12 اُس کے بعد وہ اور اُس کی ماں اور بھائِی اور اُس کے شاگِرد کفر نُحوم کو گئے اور وہاں چند روز رہے۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
یہ مختصر مطالعہ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day