YouVersion Logo
تلاش

غصے سے پاکنمونہ

غصے سے پاک

6 دن 7 میں سے

وہ الفاظ جو محبت کا اظہار کرتے ہیں…

امثال کی کتاب ہماری روزمرہ کی زندگی کے لیے بہترین مشوروں سے بھری پڑی ہے، چاہے وہ ہمارے تعلقات، طرز زندگی ہو ، یا ہمارے انتخاب کے بارے میں ہو…

امثال 15 ہمارے ساتھ بڑے راز کی باتیں کر تی ہے کہ غصے کے حالات کو کیسے حل کیا جائے جس کا ہم سب ہر ہفتے کسی نہ کسی موقع پر سیکھ رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے،"نرم جواب قہر کو دور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔ " امثال 1:15

خدا کی مدد سے آپ تکلیف دہ باتوں کانرم جواب دے سکتے ہیں۔ غصے کو غالب آنے دینے کے بجائے، دوبارہ خدا کے پاس جائیں اور اس سے طاقت اور کہنے کے لیے الفاظ مانگیں۔

یقعوب 1:19-20 میں ایک اور با ت پائی جاتی ہے، جو یہ کہتی ہے، ''اَے میرے پیارے بھائِیو! یہ بات تُم جانتے ہو۔ پَس ہر آدمِی سُننے میں تیز اور بولنے میں دِھیرا اور قہر میں دھِیما ہو۔
کِیُونکہ اِنسان کا قہر خُدا کی راستبازی کا کام نہِیں کرتا۔

ان الفاظ کو دل میں لینے سے، نہ صرف آپ خود پر قابو پانے اور اپنے جذبات کے نظم و نسق میں اضافہ کریں گے۔بلکہ آپ کو اس میں شامل شخص کے ساتھ آپ کے تعلقات میں امن ہو گا ۔ جی ہاں، جہاں غصہ غالب آ جاتا وہا ں خُدا آپ کو اُن حالات میں امن لانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے!

آج اور آنے والے دنوں میں، میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ... آپ بولنے میں سست رہیں، اور جب آپ ایسا کریں گے تو آپ نرمی سے جواب دیں گے

آپ کا منہ ان الفاظ سے بھر جائے جو امن اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ خُدا کی محبت کے سفیر بنیں...آج آپ کے الفاظ شفا بخشیں!

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

غصے سے پاک

ْمقدس کتاب کے مطابق، غصے سے آزاد ہونا مسیحی زندگی کا حصہ ہے۔ مسائل میں غصہ، کینہ اور بد دلی سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے، بلکہ دوسروں کے ساتھ نرمی، معافی اور امن پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/