YouVersion Logo
تلاش

غصے سے پاکنمونہ

غصے سے پاک

5 دن 7 میں سے

جب آپ کو غصہ آئے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

آج، ایک لمحے کے لیے میرے ساتھ تصور کریں...آپ ہائی وے پر ہیں، سڑک صاف ہے، موسم خوبصورت ہے۔ آپ کے پسندیدہ گلوکار کا البم ایک لوپ پر چل رہا ہے۔ مختصر یہ کہ زندگی لاجواب ہے۔ اچانک، کوئی تیز ی سے آپ کو اور ٹیک کرتا ہے تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا ؟

کیا آپ فوراً معاف کر دیتے ہیں؟

کیا آپ شکایت کرتے ہیں اور جلدی سے آگے بڑھتے ہیں؟

خیا لا ت چل رہے ہیں، اور آپ گرم جوش میں سوچتے ہیں کہ آپ نے ڈرائیور کے خلاف کچھ کرنے کے لیے کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ ہورن بجائیں گے ، یا دوسری گاڑی کی پیچھے بھاگیں اور اسے روک دیں، وغیرہ۔ آپ اس صورتحال پر غور کرتے رہتے ہیں جب تک کہ آپ اپنے منزل پر پہنچ نہ جا ئیں ، پھر اگلے دن بھی اسی خیا ل میں رہتے ہیں۔، اور اس کے بعد کئی دن تک ۔

میں آپ کو ایک ضروری بات بتاتا ہوں۔ غصہ چور ہے۔ امن، خوشی اور وقت کا چور۔ آپ کے پاس صرف ایک زندگی ہے۔ آپ کے پاس ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔ بائبل کہتی ہے، "غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔"
اور اِبلِیس کو مَوقع نہ دو۔ (افسیوں 4:26-27)

شاید آپ مجھ سے کہیں گے، "ایرک، میں اس کی مدد نہیں کر سکتا۔ میں خدا نہیں ہوں۔ میں جلدی غصہ میں آ جا تا ہو ں، اور میں اس پر قابو نہیں پا سکتا!"

یہ سچ ہے... خدا کی مدد کے بغیر، یہ بہت مشکل ہے۔ لیکن خدا کے ساتھ، سب کچھ ممکن ہے! اس کی روح آپ کو ایک بار پھر سکون حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ لہذا، جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کنٹرول کھو رہے ہیں، تو بس اپنے جذبات کو خُداوند کے سامنے رکھ دیں اور اُس کا سکون حاصل کریں۔

مبارک ہو، میرے دوست! موجودگی کے لئے شکریہ!

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

غصے سے پاک

ْمقدس کتاب کے مطابق، غصے سے آزاد ہونا مسیحی زندگی کا حصہ ہے۔ مسائل میں غصہ، کینہ اور بد دلی سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے، بلکہ دوسروں کے ساتھ نرمی، معافی اور امن پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/