YouVersion Logo
تلاش

اطمینان سے انتظار کرنا: خدا کے وعدہ پر گہرے دھیان میں انتظار کے 7 دننمونہ

Sitting in the Still: 7 Days to Waiting Inside of God’s Promise

6 دن 7 میں سے

دن 6

اطمینان کی جگہ میں بیٹھنا: منزل قربان ہو گئی

عہد نامہ اول میں ہم ساؤل کو معاملات اپنے ہاتھ میں لیتے تب دیکھتے ہیں جب سموئیل مقررہ وقت پر اس کے پاس نہیں آتا۔ خدا کا انتظار کرنے کی بجائے ساؤل خدا کی نافرمانی کرتا ہے اور اس کی ساری سلطنت قربان ہو جاتی ہے۔

خدا کی ہدایت مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہمیں خود ہی چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، یہ عام طور پر ایسے وقت ہوتے ہیں جب وہ فرمانبرداری اور وفاداری کی جانچ کر رہا ہوتا ہے۔ جب ہم خدا کی آواز کو ڈھونڈتے اور انتظار کرتے ہیں، تو ہمیں اپنے چوراہے پر آرام سے بیٹھنا سیکھنا چاہئے، ہم بائیں یا دائیں یہ جائیں، جب تک خدا ہدایت نہ کرے۔ جیسا کہ ہم ساؤل کے ساتھ دیکھتے ہیں، یہ بہت اہم ہے! خدا کی ہدایت کے بغیر آگے بڑھنا ہمارا وعدہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ یہ ہمیں اپنی زندگی کے سالوں کو مقصد سے باہر بھٹکنے میں ضائع کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ساؤل ایک رہنما تھا اور بہت سے لوگ اس کی ہدایت پر منحصر تھے۔ اس کی غلطی سے بھی بہت سے لوگ گمراہ ہوتے ۔ ساتھیوں اور دوسروں کے دباؤ میں رہنا اور جن لوگوں کی ہم سنتے ہیں ہمیں غلط سمت کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس سبب سے خدا بھی ہم سے دور جا سکتا ہے جب ہم اس کی نہیں سنتے یا ہم خدا کی سنے بغیر غلط سمت کو چل پڑتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم ایک بہترین زندگی گزاریں، اور وہ ہماری زندگیوں کے لیے وعدے بھیجتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ایسی زندگی گزاریں جس کا اس نے ارادہ کیا ہے، ایسی زندگی جو دوسروں کو چھوتی ہے اور ہمیں برکت دیتی ہے۔ لیکن جب ہم اپنی ہدایات یا دوسروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں، تو ہم اس سے محروم ہو جاتے ہیں جو خدا نے ہمارے لیے رکھا ہے۔

ہاں، ایسے لمحات آئیں گے جب ہم خدا کو نہیں سن سکتے یا خدا کی طرف سے فوری جواب نہیں پا سکتے، لیکن اپنی ہدایت یا دوسروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تقدیر کو ضائع نہ کریں۔ اپنے آپ کو وفادار ہونے کا ثبوت دیں، ایک بھیڑ جو صرف اپنے چرواہے کی آواز پر عمل کرے گی۔ اگر آپ خدا کے وعدے کا انتظار کر رہے ہیں اور آپ کے اردگرد شور بہت بلند ہے، تو انتظار کرنے کے لیے ایک "اطمینان کی جگہ" تلاش کریں، ایسی جگہ جہاں خدا تیار ہونے پر بول سکتا ہے۔ آج ہی خُدا سے منت مانیں کہ جب تک آپ اُس کی آواز نہ سُنیں نہ ہلیں گے نہیں۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Sitting in the Still: 7 Days to Waiting Inside of God’s Promise

زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم سے خدا نے وعدہ کیا ہوتا ہے مگر ہم خدا کے وعدہ کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا محسوس نہیں کرتے۔ یا زندگی کے ایسے چوراہے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں کچھ سمجھ نہیں آ رہی، ہم خدا پر سب چھوڑ کر اس کی آواز سننا چاہتے ہیں جو ہماری زندگی کی رہنمائی کرے مگر ہمیں خاموشی ملتی ہے۔ یہ 7 دن کا عقیدت بھرا پیغام آپ کے دل سے بات کرے گا کہ خدا کی مرضی میں کیسے آگے بڑھنا ہے جب ایسا لگے کہ خدا خاموش ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jessica Hardrick کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://jessicahardrick.com/