اطمینان سے انتظار کرنا: خدا کے وعدہ پر گہرے دھیان میں انتظار کے 7 دننمونہ
دن 1
اطمینان سے بیٹھنا: راحت کی جگہ پر
جب ہم شروع کر رہے ہیں، ہم کچھ ایسے لوگوں پر نظر ڈالیں گے جن کو کے ساتھ خدا نے وعدہ کیا اور کافی دیر بعد پورا ہوا۔ سارہ اور ابرہام کی کہانی مجھے تحمل فراہم کرتی ہے کہ جب ہم جب وعدہ کافی دیر تک پورا ہوتا نظر نہ آئے تو انتظار کیسے کریں۔
خدا اکثر ہم سے وعدہ کرتا ہے مگر اس کے پورا ہونے کا ایک عمل ہوتا ہے۔ خدا نے سارہ کو بتایا کہ وہ بڑھاپے میں بیٹا پیدا کرے گی مگر خدا نے اسے کبھی نہیں بتایا تھا کہ کس عمر میں یہ وعدہ پورا ہو گا۔ خدا نے سارہ کو یہ بھی نہیں کہا کہ اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے اسے کچھ کرنا پڑے گا۔ جب وقت گزرتا گیا سارہ اور ابرہام کو خدا کے اس وعدہ کے حوالہ سے کچھ نظر یا سنائی نہیں دے رہا تھا۔ انہوں نے سوچا کہ خدا کو وعدہ پورا کرنے کے لئے ان کی مدد کی ضرورت ہے۔ کتنی دفعہ ہم نے بھی ایسی غلطی کی ہے؟
خدا ہمیں راستہ بتانے سے پہلے ہماری منزل بتا دیتا ہے۔ شاید وہ ہمیں پرامید رکھنا چاہتا ہے جیسے ہم اطمینان کی جگہ بیٹھے ہیں جہاں ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ نہیں ہو رہا۔ اطمینان کی جگہ ضروری ہے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہمارا ایمان ظاہر ہوتا ہے اور تقویت پاتا ہے۔ ہم سبق، فرمانبرداری، برداشت اور تحمل اس اطمینان کی جگہ میں سیکھتے ہیں۔
اطمینان کی جگہ میں وفادار رہنا مشکل ہے کیونکہ ہم جلدی میں ہوتے ہیں کہ خدا کے لئے کچھ کر گزریں۔ ہمیں جذباتی طور پر فیصلے نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسے کام کرتے ہیں جو ہم سوچتے ہیں کہ خدا چاہتا ہے ہم کریں۔
اس اطمینان کی جگہ میں ہم خدا کی آواز اور خاموشی کو پہچاننا سیکھتے ہیں۔ جب آپ خدا کی آواز سنے بغیر غلط قدم اٹھاتے ہیں تو خدا کا جو ہمارے ساتھ وعدہ ہے اسے نقصان پہنچاتے ہیں یا اس پر وقت زیادہ لگتا ہے۔ سارہ اور ابرہام نے فیصلہ کیا کہ خدا کے بغیر آگے بڑھتے ہیں۔ وہ خدا کے وعدہ میں قائم نہیں رہے اور انہوں نے اپنی اور دوسروں کی زندگی میں غیر ضروری پریشانی پیدا کی۔
اکثر اپنے وعدہ کو حاصل کرنے کی جلد بازی میں ہم آگے بڑھ کر سارہ اور ابرہام کی طرح خدا کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ہم پرسکوں وعدہ میں پریشانی شامل کر دیتے ہیں۔ اطمینان کی جگہ میں خدا کا انتظار نہ کر کے اپنے وعدہ کو نقصان نہ پہنچائیں۔ وہ سب حاصل کریں جو خدا نے آپ کے لئے رکھا ہے اطمینان کی جگہ میں اس کے وعدہ پر قائم رہ کر۔ نہ بڑھیں، نہ شک کریں، نہ شکایت کریں، نہ منصوبہ بنائیں، بس اطمینان کی جگہ پر انتظار کریں۔ خدا کے منصوبہ ہے جس میں اس کا آپ کی زندگی کے لئے وعدہ ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم سے خدا نے وعدہ کیا ہوتا ہے مگر ہم خدا کے وعدہ کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا محسوس نہیں کرتے۔ یا زندگی کے ایسے چوراہے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں کچھ سمجھ نہیں آ رہی، ہم خدا پر سب چھوڑ کر اس کی آواز سننا چاہتے ہیں جو ہماری زندگی کی رہنمائی کرے مگر ہمیں خاموشی ملتی ہے۔ یہ 7 دن کا عقیدت بھرا پیغام آپ کے دل سے بات کرے گا کہ خدا کی مرضی میں کیسے آگے بڑھنا ہے جب ایسا لگے کہ خدا خاموش ہے۔
More