اطمینان سے انتظار کرنا: خدا کے وعدہ پر گہرے دھیان میں انتظار کے 7 دننمونہ
دن 5
اطمینان کی جگہ میں بیٹھنا: کسی مقصد کے لئے انتظار کرنا
داؤد کو بادشاہ کے طور پر 16 سے 19 سال میں مسح کیا گیا مگر وہ 30 سال کا تھا جب اسے اسرائیل کی بادشاہت ملی۔ 23 سے 30 سال کی عمر کے دوران داؤد ساؤل بادشاہ کے ظلم اور دوسری طرح کی مشکلات کا سامنا کرتا رہا مگر وہ وفاداری اور انتظار میں قائم رہا تا کہ وہ مقصد پورا کرے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا۔
خدا کی بادشاہی میں، ہمیں ہمیشہ جو ہم چاہتے اور جب ہم چاہتے ہیں وہ نہیں ملتا۔ انتظار زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے ہمیں تب بلایا جاتا ہے جب ہم مسیح میں بالغ ہو جاتے ہیں۔ انتظار ہمیں مقصد کے لیے تیار کرتا ہے، ہمارے ایمان کو مضبوط کرتا ہے اور ہمیں استقامت سکھاتا ہے۔
خدا بادشاہ کے طور پر جانتا تھا، داؤد کو مؤثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے کچھ مہارتوں، استقامت اور علم کی ضرورت ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ خدا نے ان سالوں کے دوران داؤد کو بادشاہ کے طور پر یہ سب کچھ فراہم کیا۔
ممکنہ طور پر آپ کو اپنی زندگی کے لیے منتخب کردہ مقصد کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہوگی۔ جب کہ آپ اپنی دعوت میں چلنے کے لیے تیار محسوس کر سکتے ہیں، خدا جانتا ہے کہ آپ کی دعوت میں کیا شامل ہے، لہٰذا اس پر ایمان رکھیں۔ جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ خدا نے آپ کو کسی کام کے لیے بلایا ہے لیکن آپ کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ آپ کا وقت ابھی تک کیوں نہیں آیا، تو یاد رکھیں کہ وہ آپ کی تربیت بھی اسی طرح کر رہا ہے جس طرح اس نے داؤد کو تربیت دی۔ تا کہ آپ فرمانبردار، وفادار، صبر، اور مقصد سے پہلے مستعد پائے جائیں۔ خدا کے پاس ہمیشہ ہمارے پاس سے بہتر منصوبہ ہوتا ہے۔ آج دعا کریں کہ وہ آپ کا دل اس منصوبے اور اس کی کامل مرضی کے حوالے کر دے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم سے خدا نے وعدہ کیا ہوتا ہے مگر ہم خدا کے وعدہ کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا محسوس نہیں کرتے۔ یا زندگی کے ایسے چوراہے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں کچھ سمجھ نہیں آ رہی، ہم خدا پر سب چھوڑ کر اس کی آواز سننا چاہتے ہیں جو ہماری زندگی کی رہنمائی کرے مگر ہمیں خاموشی ملتی ہے۔ یہ 7 دن کا عقیدت بھرا پیغام آپ کے دل سے بات کرے گا کہ خدا کی مرضی میں کیسے آگے بڑھنا ہے جب ایسا لگے کہ خدا خاموش ہے۔
More