YouVersion Logo
تلاش

روحانی نظم و ضبط سیکھنانمونہ

Learning Spiritual Discipline

1 دن 4 میں سے

روزے کا روحانی نظم و ضبط
خدا سے بات کرنا
خدا کا شکر ادا کریں کہ وہ آپ کی روز مرہ کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ روح القدس سے مدد مانگیں تا کہ وہ آپ کے دل میں خدا کی سخاوت کی معلومات بڑھائے۔
اندر آنا
مندرجہ ذیل مجموعہ کے ناموں کو کاغذ کے مختلف ٹکڑوں پر لکھیں: سکول کے بعد کی سرگرمیاں، کھیلونے یا بجلی سے جلنے والی اشیاء، کھانے کی چیزیں، پینے کی چیزیں، ٹی وی کے پروگرام۔ ایک برتن لیں اور ان کاغذ کے ٹکڑوں کو لپیٹ کر اس میں رکھیں۔ باری باری کاغذ کے ٹکڑوں کو برتن سے اٹھائیں، ہر شخص مجموعہ کے نام پڑھے اور اس مجموعہ میں اپنی پسندیدہ چیز کا نام بتائے۔ بحث کریں کہ کتنا مشکل یا آسان ہے اس ایک چیز کو کچھ دیر کے لئے چھؤڑنا۔
گہرے میں جانا
روزے کا مطلب کسی چیز کو چھوڑنا ہے جو آپ کو خوشی عطا کرتی ہے یا آپ کو کسی خاص وقت کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرانے عہد نامہ میں پوری قوم کے لئے روزہ رکھنا عام تھا کیونکہ اس کے ذریعہ وہ خدا کی مرضی دریافت کرنا چاہتے تھے۔(2 تواریخ 20 : 3، یوناہ 3 : 5)۔ نئے عہد نامہ میں، یسوع روزہ رکھتا ہے (متی 4: 2) اور اپنے شاگردوں کو روزہ کے بارے میں تعلیم دیتا ہے (متی 6 : 17 ۔ 18)۔ (روزہ بچوں اور حاملہ خواتین کے لئے ایک اچھا فیصلہ نہیں ہے۔ وہ اس کے علاوہ کچھ ایسی چیزوں کو چھوڑ سکتے ہیں جن کو وہ حقیقت میں بہت پسند کرتے یا چاہتے ہیں۔ ) روزہ ہماری زندگیوں کا ایک عام سا حصہ ہونا چاہئے؛ یہ آپ کے وقت اور توجہ کو خدا کی طرف لاتا ہے۔ جب ہم دعا کے ساتھ خدا کے کلام کو بھی وقت عطا کرتے ہیں تو روزہ ہمارے ایمان کو تقویت دیتا ہے اور خدا کی طاقت پر ہمارا اعتماد بڑھاتا ہے۔
ایک دوسرے سے بات کرنا
- روزے کے کچھ فوائد بیان کریں؟
- روزے کیسے آپ کو خدا کے قریب لاتا ہے؟
- وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے اور آپ ایک دن کے لئے اسے سے دور رہ سکتے ہیں؟
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Learning Spiritual Discipline

اس مطالعاتی منصوبہ میں آپ اور آپ کے بچے چار روحانی نظم و ضبط تلاش کریں گے: روزہ، دھیان، کلام کی تلاوت اور عبادت۔ آپ کو دعوت ہے کہ آپ ایماندری سے ان مشکلات کے بارے میں بات چیت کریں جو آپ کو یہ نظم و ضبط، ملکر وقت گزارنا، ذہن کو روشن کرنے والی سرگرمیاں میں پیش آ رہی ہیں۔ آپ کو خوشی ہو گی ان مشکلات سے گزر کر کیونکہ کہ آپ ان کو ذمہ داری سمجھیں گے نہ کہ روز مرہ کا عام کام۔ ہر روز کے کام میں دعا، کلام کی تلاوت اور تشریح، سرگرمی اور بات چیت کے سوالات شامل ہیں۔

More

We would like to thank Focus on the Family for providing this plan. For more information, please visit: www.FocusontheFamily.com