YouVersion Logo
تلاش

دعا میں خدا سے بات کرنانمونہ

Talking With God In Prayer

4 دن 4 میں سے

خدا کا شدت سے انتظار کرنا
خدا سے بات کرنا
خدا کا شکر ادا کریں کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ سیکھ جائیں کہ آپ کس طرح دعا کے ذریعہ سے اس سے بات کریں۔ خدا سے مانگیں کہ وہ آپ کو دعا کرنا سیکھائے۔
خدا میں ڈوب جائیں
کاغذات کے تین مجموعے بنائیں جن پر مندجہ ذیل چیزیں لکھی ہیں: دادا، دادی، نانا، نانی، بہترین دوست، پادری صاحب، کریانہ کی دوکان پر بیٹھا منچھی اور ہمسایہ کا چاچا زاد بھائی۔ پہلا مجموعہ: سب سے پہلے کاغذ اس کا رکھیں جس سے آپ سب زیادہ بات کرتے ہیں اور ترتیب سے اس کا کاغز سب سے نیچے آئے گا جس سے سب سے کم بات کرتے ہیں۔ دوسرا مجموعہ: اس کے بعد اس کا کاغذ سب سے اوپر رکھیں جس کے ساتھ آپ کو وقت گزارنا سب سے اچھا لگتا ہے۔ تیسرا مجموعہ: اس کے بعد اس کا کاغذ سب سے اوپر رکھیں جو آپ کو سب سے زیادہ یاد آتا ہے۔ پھر ان تینوں مجموعاجات کو ایک دوسرے سے ملائیں اور دیکھیں کہ کون سا شخص تینوں مجموعاجات میں ایک جیسے نمبر پر آتا ہے۔
خدا کے ساتھ گہرے میں چلیں
دعا آسان الفاظ میں خدا سے بات کرنا ہے، خدا آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے بہترین چیز منتخب کرتا ہے۔ جس طرح آپ بہت سے لوگوں کو بھول جاتے ہیں جو آپ سے جدا ہیں، آپ کی روح بھی خدا کو بھول جاتی ہے جب آپ خدا کے ساتھ بات نہیں کرتے۔ بائبل اکثر ہیں بتاتی ہے خدا کا انتظار ایسا ہی ہے جیسے بھوک لگنا اور پیاس لگنا۔ زبور 42 : 1 – 2 تلاوت کریں: "1۔ جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے۔ وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ 2۔ میری رُوح خُدا کی ۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضرہُوں گا؟" آپ دعا میں خدا کے پاس جا کر اس سے مل سکتے ہیں، جس طرح ہرنی پانی کے نالوں سے اپنی پیاس بھجھاتی ہے،
ایک دوسرے سے بات کریں
- آپ کیا سوچتے ہیں جب بھوکے یا پیاسے ہوتے ہیں؟
- جب آپ خدا کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس کا موازنہ کریں ان کے ساتھ وقت گزارنہ کر جن سے آپ محبت کرتے ہیں؟ اس موازنہ کا کیا نتیجہ ہے؟
- آپ یہ کیسے بیان کر سکتے ہیں کہ آپ کی روح خدا کی کس طرح پیاسی ہے؟
دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Talking With God In Prayer

خاندانی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے، اور ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا کہ ہم دعا کر سکیں – آئیں ہم تنہائی میں یہ سوچٰیں کہ ہم کیسے اپنے بچوں کو سیکھا سکتے ہیں کہ وہ اپنے دن میں خدا کے لئے وقت نکالیں۔ اس منصوبہ میں، آپ کے خاندان کو پتا چلے گا کہ خدا ہماری باتیں کس قدر سننا چاہتا ہےاور ہماری دعائیں کیسے خدا کے ساتھ ہمارے تعلقات اور خاندانی تعلقات کا بہتر بناتی ہیں۔ ہر روز ایک دعا کی ترغیب دی گئی ہے، کلام کی تلاوت اور تشریح بھی موجود ہے، کچھ سرگرمیاں اور بات چیت کے سوالات بھی ہیں۔

More

ہم بیکی کایزر جو سیکرِڈ ہولیڈیز سے ہیں، اس پلان کو مُہئا کرنے کیلیے شکرٙیا ادا کرتے ہیں۔ مضید معلومات کے لیے، براِمہربانی.www.FocusontheFamily.com ملاحضہ کریں۔