YouVersion Logo
تلاش

دعا میں خدا سے بات کرنانمونہ

Talking With God In Prayer

1 دن 4 میں سے

خدا ہمیشہ آپ کی رفاقت انتظار کرتا ہے
خدا سے بات کرنا
خدا کا شکر کریں کہ وہ آپ کا خیال رکھتا اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ اس سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو بتائیں کہ وہ ہر روز کتنا آپ سے بات کرنے کے لئے انتظار کرتا ہے۔
خدا میں ڈوب جائیں
باورچی خانہ کے برتن دھونے والی جگہ پر کچھ گلاس پانی سے بھر کر رکھیں۔ آپ اس بات کو دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کے سب برتن بھی پانی سے بھر لیں تو بھی آپ کے گھر سے پانی ختم نہیں ہو گا اس طرح خدا کا بھی اپنی رفاقت کے لئے انتظار ختم نہیں ہوتا۔
خدا کے ساتھ گہرے میں چلیں
خدا آپ کے لئے ہر وقت موجود ہے۔ جس طرح آپ پانی سے اپنے گھر کے سب برتن بھر سکتے ہیں اس طرح آپ جب بھی دعا شروع کریں آپ خدا کی موجودگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یسعیاہ 30 ؛ 18 تلاوت کریں۔ "تَو بھی خُداوند تُم پر مِہربانی کرنے کے لِئے اِنتظارکرے گا اور تُم پر رحم کرنے لِئے بُلند ہو گا کیونکہ خُداوندعادِل خُدا ہے ۔ مُبارک ہیں وہ سب جو اُس کا اِنتظار کرتے ہیں۔" خدا چاہتا ہے کہ آپ اس کی قربت میں رہیں، تاکہ آپ خدا کے پیار اور امن سے بھر جائیں، کیونکہ وہ انتظار کرتا ہے تاکہ آپ وہ بہترین حاصل کریں جو اس نے آپ کے لئے رکھا ہے۔ خدا آپ کے لئے راہ تیار کرتا ہے، آپ صرف اپنی رضامندی ظاہر کریں کہ آپ اپنی زندگی خدا کے لئے وقف کریں گے۔ اس کا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روز دعا کرنے کے ذریعے اس سے بات کریں۔
ایک دوسرے سے بات کریں
- کون آپ کا پسندیدہ شخص ہے جس سے آپ بات کرتے ہیں، اور کیا وجوہات ہیں جو اس شخص کو آپ کا پسندیدہ بناتی ہیں؟
- کون سے وقت آپ اس شخص سے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ اس شخص سے بات کرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟
- خدا آپ پر فضل نازل کرنے کے لئے کیوں انتظار کرے گا؟
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Talking With God In Prayer

خاندانی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے، اور ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا کہ ہم دعا کر سکیں – آئیں ہم تنہائی میں یہ سوچٰیں کہ ہم کیسے اپنے بچوں کو سیکھا سکتے ہیں کہ وہ اپنے دن میں خدا کے لئے وقت نکالیں۔ اس منصوبہ میں، آپ کے خاندان کو پتا چلے گا کہ خدا ہماری باتیں کس قدر سننا چاہتا ہےاور ہماری دعائیں کیسے خدا کے ساتھ ہمارے تعلقات اور خاندانی تعلقات کا بہتر بناتی ہیں۔ ہر روز ایک دعا کی ترغیب دی گئی ہے، کلام کی تلاوت اور تشریح بھی موجود ہے، کچھ سرگرمیاں اور بات چیت کے سوالات بھی ہیں۔

More

ہم بیکی کایزر جو سیکرِڈ ہولیڈیز سے ہیں، اس پلان کو مُہئا کرنے کیلیے شکرٙیا ادا کرتے ہیں۔ مضید معلومات کے لیے، براِمہربانی.www.FocusontheFamily.com ملاحضہ کریں۔