YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اندر اور بہار سے شفانمونہ

اندر اور بہار سے شفا

7 دن 7 میں سے

جب شفا نہیں ملتی

ایسے وقت بھی آئے ہوں گے جب ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی شفا یابی نہیں آئی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جس کے لئے آپ نے کافی لمبے وقت تک دعا کی اور پھر بھی وہ دعا پوری نہ ہوئی ہو ۔ ان کچھ باتوں کو سمجھنا مشکل ہے جن سے لوگ گزرتے ہیں اور ان سب میں الله کی مرضی ہوتی ہے۔ ایک چیز جو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر آپ کو یا مجھے ابدیت کے اس طرف شفا یابی نہیں ملتی ہے تو بھی ہمیں پردے سے پرے ایک ایسی جگہ کا یقین ہے جہاں مزید تکلیف نہیں ہوگی، مزید آنسو نہیں ہوں گے اور مزید پریشانیاں نہیں ہوں گی۔ یہ میرے لیے تسلی کی بات ہے کیونکہ زمین پر ہماری زندگیاں ابدیت کے وسیع و عریض دائرے میں ایک دھبہ ہیں۔ چونکہ، حضرت عیسی کے پیروکاروں کے طور پر، ہماری ابدیت محفوظ ہے ہم اعتماد کے ساتھ کل کا سامنا یہ جانتے ہوئے کر سکتے ہیں کہ میرے لیے جینا المسیح ہے اور مرنا فائدہ ہے (فلپیوں ١:٢١)۔ اس وقت کے لیے، جب ہم درد اور مصیبت کے سخت موسموں سے گزرتے ہیں، یقین رکھیں کہ الله ہمیں برداشت کرنے اور ایک ایمان اور ایک امید کے ساتھ ابھرنے کا فضل عطا کرینگے، اور وہ فضل مضبوط اور زیادہ متحرک ہے۔ اس خدا پر یقین رکھیں جس نے آپ کو نام سے پکارا، الله کے کلام پر اعلان رکھتے رہیں، ہر وقت ہر قسم کی دعاؤں کے ساتھ دعا کرتے رہیں اور روح القدس کے لیے جگہ دیتے رہیں جس سے کہ وہ آپ میں اپنا اچھا کام کرے۔

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اندر اور بہار سے شفا

اگرچہ ہم اس موضوع کے متعلق تمام باتیں نہیں جانتے، ہم جانتے ہیں کہ حضرت عیسی کی دنیاوی خدمت کا ایک حصّے میں شفا دینا بھی شامل ہے۔ جب آپ کتاب المقدّس کے مطالعے کا یہ جدول دیکھ رہے ہیں، میری یہی دعا ہے کہ آپ شفا کو گہرے ا...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے کرسٹین جےاکرن کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.instagram.com/christinegershom/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔