YouVersion Logo
تلاش

اندر اور بہار سے شفانمونہ

اندر اور بہار سے شفا

5 دن 7 میں سے

مجموعی شفا

جب خُدا فرماتے ہیں کہ وہ ہمارے شافی ہیں، تو اُس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے متعلق ہر چیز پر شفا عطا کرتے ہیں۔ جی ہاں، وہ ہمیں جسمانی طور پر شفا عطا کرنے کے ساتھ ساتھ جذباتی اور روحانی طور پر ہمیں بحال کرنے کا خیال رکھتے ہیں۔ حضرت عیسی نے ایسا اُس وقت کیا جب اُنہوں نے انسان کو کمزور کرنے والے جنّات یا ناپاک روحوں کے اسیر ہونے والوں کو شفا دی۔

کتابِ المقدّس کہتی ہے کہ ہم خوفناک اور حیرت انگیز طور پر بنائے گئے ہیں۔ کتابِ المقدّس کا نیو لیونگ انگریزی ترجمہ ہمیں حیرت انگیز طور پر پیچیدہ بتلاتا ہے۔ یہ پیچیدگی اس لیے ہے کہ ہماری تخلیق صرف جسمانی نہیں، بلکہ ہم ایک روح اور جسم کے ساتھ روحانی مخلوق ہیں۔

حضرت عیسی ان سب کو ٹھیک کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں- ہماری ٹوٹی ہوئی روحیں، ہماری تباہ شدہ روحیں اور ہمارے زخمی جسم۔ وہ ایک دوسرے سے اس قدر باطنی طور پر جڑے ہوئے ہیں اور جب الله حضرت یرمیا ٣٠:١٧ میں فرماتے ہیں کہ وہ ہماری صحت کو بحال کردیں گے اور ہمارے تمام زخموں کو مندمل کریں گےتو وہ اُن گہرے زخموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جن کا ہماری زندگی میں ہونے کا احساس بھی نہیں ہوتا۔

یہ زخم بچپن کی بدسلوکی، ترک کیے جانے، نظر انداز کیے جانے، مسترد کیے جانے، تشدد، غیر پوری خواہشات اور نقصان کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

دوسرے زخم خود بھی لگ سکتے ہیں اور آپ علم نہیں کہ ان دیکھے زخموں اور چھپی مایوسیوں کے ان دھاگوں کو سلجھانے کا آغاز کہاں سے کریں۔

الله ان زخموں کو مندمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ زخمی لوگ شعوری یا لاشعوری طور پر دوسرے لوگوں کو زخمی کرتے ہیں۔ وہ آپ کو شفا اور بحال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ آپ دوسروں کو شفا عطا کریں اور انہیں بحال کر سکیں۔ روح القدس کو یونانی میں پراکلیتوس کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے وہ جو مدد کے لیے ساتھ آتے ہیں۔ وہ مشیر ہیں جو گہرے زخموں کو ظاہر کرنے اور انسان کے روح کو بحال کرنے میں مدد عطا کرتے ہیں۔ وہ تجدید کی شروعات کرتے ہیں اور صحیح معنوں میں شفا عطا کرنے کے لیے ہمیں اپنی زندگیوں میں انہیں مدعو کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ آج ایسا کریں گے؟

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اندر اور بہار سے شفا

اگرچہ ہم اس موضوع کے متعلق تمام باتیں نہیں جانتے، ہم جانتے ہیں کہ حضرت عیسی کی دنیاوی خدمت کا ایک حصّے میں شفا دینا بھی شامل ہے۔ جب آپ کتاب المقدّس کے مطالعے کا یہ جدول دیکھ رہے ہیں، میری یہی دعا ہے کہ آپ شفا کو گہرے اور مجموعی طور پر دیکھیں۔ یہ شفا کچھ اس طرح کی ہے جو صرف ایک عظیم ڈاکٹردےسکتا ہے۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے کرسٹین جےاکرن کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.instagram.com/christinegershom/