YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اندر اور بہار سے شفانمونہ

اندر اور بہار سے شفا

6 دن 7 میں سے

زخمی المسیح ہر زخم کو مندمل کرتے ہیں۔

ہماری شفا یابی پہلے سے ہی ہمارے لیے المسیح عیسی میں اور صلیب پر اُن کے مکمل کام کے ذریعے مقرر کی گئی ہے۔ شفا یابی کا دعویٰ کرنا ان جالوں اور رکاوٹوں کی وجہ سے مشکل محسوس ہوتا ہے جو شیطان ہمارے سامنے کھڑا کرتا ہے۔ شیطان نے شروع ہی سے انسان کے دماغ، جسم اور روح کو نقصان پہنچایا ہے۔ اُس نے گہرے زخم لگائے جو لوگوں کو گناہ اور بدحالی میں جکڑے رکھتے ہیں۔ الله کے فرزند کا ظہور اس وجہ سے ہوا کہ شیطان کے تمام کام کو تباہ ہو جائے۔ (١الانجیل، یوحنا ٣:٨)

انسانوں میں زخم بھرنے کے لیے پانچ ضروری اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں، یہ پایا گیا ہے کہ بعض مریضوں میں زخم کا بھرنا نامکمل ہے، اور یہ مسئلہ ایک خطرناک حد تک ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا خون زخموں تک پہنچنے کی وجہ سے ہے جس میں آکسیجن بھرپور نہیں ہے، وہ آکسیجن جو ایک مکمل شفا کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ خون کے ذریعے چلنے والا یہ آکسیجن زخم کی مکمل شفایابی کے لیے ضروری ہے۔

آج مجھے یقین ہے کہ ہمارے جذباتی اور روحانی شفا کے لیے بھی یہی بات لاگو ہوتی ہے۔ ہماری زندگیوں پر حضرت عیسی کے خون کا دعویٰ کیے بغیر اور ہم پراس خون کے غلاف کی التجا کیے بغیر، ہمیں اپنی زندگی کے گہرے حصوں میں شفا نہیں ملے گی۔

وہ اندرونی زخم جو مندمل نہیں ہوئے ہیں، انکے ساتھ یہ مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیں خوف، نفرت، تلخی، معاف نہ کر پانا، غرور اور مایوسی کے اسیر رکھتے ہیں۔ بے ترتیب چیزیں ہمیں متحرک کر سکتی ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ کیوں۔ ہم ان لوگوں کو زخمی کر سکتے ہیں اور ان کو دور دھکیل سکتے ہیں جو ہم سے محبّت کرتے ہیں اور ہمارے قریب ہوتے ہیں، اور ایسا ہمارے ان اندرونی زخموں کی شدت کی وجہ سے ہے جو نہیں بھرے ہیں۔

ہمیں مکمل طور پر جینے کے لیے گہرائی سے شفا پانے کی ضرورت ہے!

حضرت عیسی کا خون ایسا کرنے میں ہماری مدد کرے گا کیونکہ یہ شیطان پر فتح لاتا ہے۔ جب حضرت عیسی کو کوڑے مارے گئے، ان کے جسم پر لگنے والا ہر زخم ہراس زخم کا نمائندہ ہے جو ہمارے پاس ہے اور مستقبل میں ملیگا۔ ان زخموں سے، ان کے ناخنوں سے چھیدے ہوئے ہاتھوں اور ان کے زخموں سے جو خون کا ہر ایک قطرہ بہا وہ ایک کامل قربانی کے برّے کا کامل خون ہے جو ماضی، حال اور مستقبل میں بنی نوع انسان کے ہر گناہ کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے۔ وہ خون جو کلوری پر بہایا گیا تھا ہمیں نجات عطا کرتا ہے اور ہمیں گناہ کی سزا سے آزاد کرتا ہے۔ یہ ہمیں الله کی حضوری میں مقدس بنا کر پیش کرتا ہے اور اب ہمیں اُس تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ خون ہمارے ضمیر کو جرم اور شرم سے پاک کرتا ہے جبکہ ہر اس شخص کو متحد کرتا ہے جو المسیح میں اپنا ایمان رکھتا ہے۔

جب ہم کہتے ہیں، "ان کے زخموں سے ہم شفا پاتے ہیں" تو ہم دراصل یہ کہہ رہے ہیں کہ "ہمارے ہر زخم کی شفا ان کے ہر زخم سے بہنے والے خون کے ہر ایک قطرے میں پائی جاتی ہے"۔ یہ وقت ہے کہ حضرت عیسی کے خون کو ایمان کے ساتھ دعا کے ذریعے، ہماری زندگی کے ہر زخم پر لگا دیں۔ یہ کوئی رسم یا منتر نہیں ہے۔ یہ ایک روحانی جنگ ہے. ہم ابلیس کے ساتھ ایک مکمل جنگ میں ہیں! ہم زخمی اور شکست خوردہ زندگی گزارنے کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ایمان اور دعا سے توانائی اور طاقت سے جینے کا انتخاب کر سکتے ہیں! اس فتح پر یقین جو حضرت عیسی نے اس صلیب پر حاصل کی اور اس فتح کی یاد دہانی میں مسلسل دعا ہماری زندگی کے ہر شعبے میں ظاہر ہو۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اندر اور بہار سے شفا

اگرچہ ہم اس موضوع کے متعلق تمام باتیں نہیں جانتے، ہم جانتے ہیں کہ حضرت عیسی کی دنیاوی خدمت کا ایک حصّے میں شفا دینا بھی شامل ہے۔ جب آپ کتاب المقدّس کے مطالعے کا یہ جدول دیکھ رہے ہیں، میری یہی دعا ہے کہ آپ شفا کو گہرے ا...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے کرسٹین جےاکرن کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.instagram.com/christinegershom/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔